Baaghi TV

Tag: وجیہ سواتی

  • وجیہہ سواتی کیس کا فیصلہ،ملزمان کو سزاملنا قانون اور انصاف کی فتح

    وجیہہ سواتی کیس کا فیصلہ،ملزمان کو سزاملنا قانون اور انصاف کی فتح

    وجیہہ سواتی کیس کا فیصلہ،ملزمان کو سزاملنا قانون اور انصاف کی فتح

    سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے،

    سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملزمان کو سزائیں ملیں اور مدعی کو انصاف ملے، وجیہہ سواتی قتل کیس میں پولیس نے درست تحقیقات کیں اور آج عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی ہے، راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی کیس میں معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ نے فیصلہ سنادیا،ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 05لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنایا گیا،ملزم کو اغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ سنائی گئی،ملزم کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اور 1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی،ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں  7سال قید اور 1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں  7سال قید اور 1لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،

    اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی 

    وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات 

    وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،

    :پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں 

     وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے انوسٹی گیشنز اورلیگل ٹیموں کو شاباش دی

  • وجیہہ سواتی قتل کیس،ایف بی آئی ٹیم نے موبائل فون عدالت جمع کروا دیئے

    وجیہہ سواتی قتل کیس،ایف بی آئی ٹیم نے موبائل فون عدالت جمع کروا دیئے

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس امریکن ایف بی آئی ٹیم نے وجیہہ سواتی کے ذاتی موبائل فون عدالت جمع کروا دیئے

    وجیہہ سواتی کے ذاتی فون امریکہ ورجینیا میں قائم لیبارٹری سے فارنزک کروائے گئے پولیس اور ایف آئی اے وجیہہ سواتی کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وجیہہ سواتی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی امریکہ میں دوبارہ کروایا گیا ۔ ایف بی آئی ٹیم موبائل فونز ڈیٹا اور ڈی این اے رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے اجازت طلب کر لی

    وجیہہ سواتی کے موبائل فونز اور ڈی این اے ٹیسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا وجیہہ سواتی کو اسکے شوہر رضوان حبیب نے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں قتل کیا تھا وجیہہ سواتی قتل کیس میں پانچ ملزمان قید ایک ملزم ضمانت پر ہے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی ،وجیہہ سواتی قتل کیس کی آئندہ سماعت 29 اپریل کو ہو گی

    پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔

    ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبر پختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا اور ان کے کمرے میں تدفین کی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا۔

     وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی 

    وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات 

    وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،

    :پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں 

  • وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

    راولپنڈی: وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، ان کے پہلے شوہر کے قتل کے کیس کی فائل 7 برس بعد دوبارہ کھول دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وجہیہ سواتی کے 7 سال قبل قتل ہونے والے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی، ڈاکٹر مہدی علی کو چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔

    چنیوٹ پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ان کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطے کے بعد مقامی عدالت میں ملزم حوالگی و سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

    چنیوٹ پولیس نے قانونی تقاضوں کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب، جو وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے، کو اپنی تحویل میں لے لیا، اب اس سے ڈاکٹر مہدی علی کے قتل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔

  • اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی

    اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی

    اسلام آباد:اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے امریکا روانہ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ کردی گئی۔ میت کو ہسپتال سےائیرپورٹ پہنچانے کے لئے بھی مریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔وجیہہ سواتی کی لاش کی گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل کالج میں بامنگ کی گئی۔ بامنگ کے وقت بھی امریکی سفارتی عملہ ہسپتال میں موجود رہا۔

    وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہررضوان نے 16 اکتوبرکوقتل کردیا تھا اورلاش لکی مروت کے پیضو میں اپنے ملازم کے گھرمیں دفن کردی تھی۔پولیس تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پرمقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا تھا۔پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کوگرفتارکیا ہے۔

    یاد رہےکہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزم رضوان حبیب نے دوران تحقیقات مزید انکشافات کیے ہیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم رضوان حبیب نے دوران تفتیش مزید انکشافات کئے ہیں، ملزم نے بتایا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار لگیں گے، سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر منتقل کی۔

    ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبرپختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا اور ان کے کمرے میں تدفین کی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا۔