Baaghi TV

Tag: ورلڈکپ

  • ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی: میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ،ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔

    دوسری جانب نگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہےہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا،ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باؤلنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان جاکر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا،مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہےایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

  • بنگلادیش کا  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انٹرنیشنل ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی تھی جبکہ ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

    آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلیں گے۔

  • امپائر کے غلط فیصلے پر بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے

    امپائر کے غلط فیصلے پر بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے

    ورلڈ کپ کا 26 واں میچ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی، پاکستان نے 271 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کر لیا،میچ کے دوران جب جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے آٹھ رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لئے ایک وکٹ چاہئے تھی، حارث رؤف نے جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈر بیٹر شمسی کو گیند کروائی جو بیٹ پر لگی، پاکستان کی جانب سے اپیل کی گئی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا،پاکستانی ٹیم نے اس پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا، ریویو میں دیکھا گیا کہ گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا،اگر امپائر حارث کی گیند پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو آؤٹ قرار دے دیتے تو پاکستان میچ جاتا،

    حارث کی گیند اور امپائر کے فیصلے کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، بھارتی اداکار ایوشمان بھی اس پر خاموش نہ رہ سکتے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،یہ شمسی آؤٹ تھا

    آئی سی سی نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈی آر ایس کی غلطی تسلیم کر لی ہے،امپائر کے فیصلے کو لے کرسابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ نے بھی آئی سی سی پر کڑی تنقیدکی اور کہا کہ بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے

  • بنگلورو میں دھماکہ؛  کیا اب ورلڈ کپ  کا شیڈولڈ میچ ہوپائے گا

    بنگلورو میں دھماکہ؛ کیا اب ورلڈ کپ کا شیڈولڈ میچ ہوپائے گا

    ورلڈ کپ 2023 کے لیئے 20 اکتوبر کو شیڈول میچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونا ہے میں دو روز قبل بھارت کے شہر بنگلورو کے تجارتی مرکز میں ایک دھماکہ ہوا ہے اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی ان دنوں بنگلورو میں موجود ہے تاہم پانچ اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں کھیلے گئے میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے دہشت گردی کا الرٹ جاری ہونے کی اطلاعات دی تھیں، جس کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔


    جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ بنگلورو کی ایک 4 منزلہ عمارت میں ہوا اور اس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں:
    مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا . احمد ندیم
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    جبکہ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ عمارت کی چھت پر واقع مڈ پائپ نامی ایک کیفے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ہے اور دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

  • آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 39 پر دوسری وکٹ گر گئی ہے جبکہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے 28 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے تھے اور لنکن ٹیم کے پاتھم نسانکا 61 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جب کہ کوشال پریرا کو بھی 78 رنز پر پیٹ کمنز نے ہی آؤٹ کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایڈم زمپا نے کوشال مینڈس کو 9 رنز پر آؤٹ کیا، مینڈس کا شاندار کیچ ڈیوڈ وارنر نے کیا، یہ میچ بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا دونوں کا یہ تیسرا میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    دوسری جانب بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا تاہم بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے متعدد ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے تاہم خوش قسمتی سے جس انکلوژر میں ہورڈنگ گرے وہاں زیادہ تماشائی موجود نہیں تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، ہورڈنگ گرنے کے بعد انکلوژر کو خالی کرالیا گیا اور تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔

  • ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال؟

    ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال اٹھا دیا ہے جبکہ سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آج ہورہا (نیوزی لینڈ، بنگلادیش) کا میچ ثابت کرےگا کہ ورلڈکپ کون کرا رہا ہے، آئی سی سی یا بی سی سی آئی کیونکہ اس پر بہت سارے سوالات ہیں


    جبکہ اینکر کے پوچھے گئے سوال پر حفیظ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک نئی دہلی، دھرم شالا اور حیدرآباد میں 2،2 میچز ہوچکے ہیں اور ان تینوں کے دونوں میچز میں پچ کنڈیشن ایک جیسی تھی، تاہم اگر چنئی میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ کنڈیشن اسی گراؤنڈ میں 8 اکتوبر کو کھیلےگئے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ سے مختلف رہی تو پھر سوال ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ کون کروا رہا ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور اس میں کوئی اور مداخلت نہیں کرسکتا ہے یہ ایونٹ آئی سی سی کے اپنے کیوریٹر اور ان کی ہدایات پر چلنا چاہیے تاہم خیال رہےکہ چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 199 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت نے 200 رن کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 42 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔

  • ورلڈکپ؛   بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    ورلڈکپ؛ بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کپتان بابراعظم سے ہونے والی گفتگو پر خاموشی توڑ دی ہے اور نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابراعظم سے فون پر بات ہوئی تھی، بابر اعظم مسلسل دو میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

    علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ بدنصیب تھے لیکن مجھے یقین تھا اور ہے کہ وہ بڑے میچز میں پاکستان کے لیے سینچری بنائے گا جبکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی تھی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے جس پر شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انہوں نے رنز بنائے ہیں جبکہ شاہین کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔

  • ورلڈکپ افتتاحی میچ؛   دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    کرکٹ کا عالمی میلہ چار برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو ہے، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی جبکہ اس ایونٹ کی 10 ٹیموں کو ایک دوسرے سے کھیلنا ہوگا جس میں سے 4 ابتدائی پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی اور اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج جمعرات کو پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈا ور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اتفاق سے ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اعداد وشمار کے لحاظ سے برابر ہیں، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آپس میں 95 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، دونوں نے 44 ، 44 مقابلوں میں فتح سمیٹی ہے، 3 میچ ٹائی رہے جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تاہم اس کے علاوہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں فتح کے اعتبار سے برابر ہیں، ان کے درمیان اب تک 10 میچز ہوئے ہیں اور دونوں نے 5 ، 5 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے، البتہ احمد آباد جہاں یہ میچ ہوگا ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری ہے جس نے 1996 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلش ٹیم کو 11 رنز سے مات دی تھی۔

    آج ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ بدھ کو ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان احمد آباد میں اکھٹے ہوئے، کیپٹنز ڈے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ساتھ انٹری ہوئی، اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سو فیصد دیں گے اور اس کے لیے محنت کی ہے، اگر پاکستانی فینز بھی بھارت آسکتے تو اور اچھا ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    تاہم دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹف ٹورنامنٹ ہوگا،انجوائے کریں گے، اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بولے کہ جیت کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کپتان ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم دکھائی دیے جبکہ واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

  • سہواگ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں  کا انکشاف کیا ہے

    سہواگ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انکشاف کیا ہے

    بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے اس سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کا انکشاف کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں، سہواگ نے اپنی کرکٹ کے ذہانت میں چار ٹیموں کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ان کے مخصوص گیم پلے پر ان کے انتخاب کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
    سہواگ کی سمجھدار نظر نے ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا، اور انگلینڈ کو بہترین ٹیم کے طور پر منتخب کیا ہے جو باوقار ICC ODI ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جگہیں محفوظ کر لیں گے۔سہواگ نے کہا۔ اگر مجھے چار ٹیمیں چننی ہیں تو آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان ہی ہو گی جو سیمی فائنلسٹ ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ضرور ہوں گے کیونکہ وہ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں – وہ روایتی شاٹس نہیں کھیلتے،بلکہ بہت مہارت سے پرفامنس دیتے ہے، یہ 2 ٹیمیں اس میں کافی اچھی ہیں۔ اس کے علاوہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دور کی ٹیمیں ہیں جو برصغیر میں بہتر کرکٹ کھیل سکتی ہیں،”آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 اکتوبر اور نومبر کے دوران بھارت میں ہونے والا ہے، جس میں کل 10 حصہ لینے والی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، فائنل میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

  • پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    کلکتہ: بھارت میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ کیلئے بھارتی سکیورٹی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پریشان ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ 12 نومبر کو کلکتہ شیڈول ہےکلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا اس لیے میچ کو ری شیڈول کیا جائےاس حوالے سے کلکتہ پولیس نےکرکٹ ایسوسی ایشن بنگال سے رابطہ بھی کیا ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کےصدرکا کہنا ہے کہ ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں کہا گیا۔

    اس حوالے سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے آج بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے میچ ایک روز قبل 11 اکتوبر کو کرانے کی سفارش کی ہے، بی سی سی آئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرےگا۔

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی بات مان لی گئی تو میچ ایک روز قبل کردیا جائےگا اور 11 نومبر کو ورلڈکپ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا اور آئی سی سی ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول منگل تک جاری کرے گا۔

    واضح رہے کہ احمد آباد پولیس نے بھی نوراتری کی وجہ سے 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سکیورٹی سے معذرت کی تھی-

    پی ایس ایل کے چئیر مین کا فٹبال ٹیم سپورٹ کرنے کا اعلان