Baaghi TV

Tag: ورلڈکپ

  • ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    کرکٹ ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو سکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی،ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔

    سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی سکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کریں گی۔

    پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر سکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے سکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔

    دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد نام ورلڈکپ کے لیے مزید دو سے تین چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔

    آرمی چیف کی حمزہ خان سے ملاقات،مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ

    ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے جبکہ آل راونڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا …

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آرا ان کے سامنے رکھے گا، ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہے۔

    پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

  • ورلڈ کپ  شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس

    ورلڈ کپ شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ بہت جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک کچھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔آئی سی سی چیف کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں گے
    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

  • فیفاورلڈ کپ؛ڈنمارک اورتیونس کےدرمیان میچ بغیر کسی گول کےبرابر

    فیفاورلڈ کپ؛ڈنمارک اورتیونس کےدرمیان میچ بغیر کسی گول کےبرابر

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ڈینمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں کوئی گول نہ کر سکیں۔

    پہلے ہاف میں تیونس کی ٹیم کو گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے جو گنوا دیے گئے۔دوسری جانب میچ کے آخری لمحات میں ڈینمارک نے پینلٹی کی اپیل کی جو وی اے آر پر دیکھے جانے کے بعد ریفری کی جانب سے مسترد کردی گئی۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میزبان ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی بھی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی فتح کے جشن میں شامل ہوگئے۔

     

     

    منگل کے روز سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان میچ شروع ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ہر ایک شخص ارجنٹائن کی فتح کا یقین کئے بیٹھا تھا لیکن سعودی عرب نے اپنے سے کئی گنا مضبوط حریف کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

    ارجنٹائن کو شکست کے بعد ناصرف صرف سعودی عرب ملک دیگر عرب ممالک میں بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔میچ کے اختتام پر قطر کے امیر امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے سعودی عرب کی کامیاب پر خوشی سے تالیاں بجائیں اور کندھے پر سعودی پرچم رکھا۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان — سیدرا صدف

    ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان — سیدرا صدف

    انگلستان سے ہوم سیریز اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔شاہ نواز دھانی, محمد حارث اور فخر زمان کو متبادل کھلاڑیوں جبکہ شان مسعود کو 15 رکنی اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔شاہین آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔.۔۔باقی اسکوڈ ایشیا کپ والا ہے۔۔

    اندازہ ہے کہ فخر زمان زخمی نہیں ہیں۔۔۔دو ہی صورتیں ہیں۔۔۔شاید پی سی بی کی ہمت نہیں ہے انکو ڈراپ کرنے کی لہذا انجری کا بہانہ کر کے متبادل کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔۔۔ فخر زمان کو 15 رکنی اسکوڈ میں کسی کو دوبارہ زبردستی زخمی ظاہر کر کے بلا لیا جائے گا۔۔۔
    یا ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں غیر تسلسل کارکردگی پر فخر زمان کو جتنا سپورٹ کرنا تھا کر لیا اور ٹیم منیجمنٹ بابر اور رضوان کے پیئر کو نہیں چھیڑنا چاہتی ہے۔۔۔

    اگر ماضی میں دیکھیں تو ہم نے اسٹار کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس پر ٹیم سے باہر ہوتے دیکھا ہے۔۔بعض کھلاڑی خود بھی کچھ وقت بریک لے لیتے تھے۔۔۔حال ہی میں بیڈ فارم سے دوچار کوہلی نے ذہنی طور پر فریش ہونے کے لیے بریک لی تھی۔۔۔ایسی سپورٹ کم دیکھی گئی ہے کہ کسی فارمیٹ میں کھلاڑی غیر تسلسل کارکردگی پر ڈراپ ہونے کی بجائے نئی پوزیشن پر آئے۔۔پھر دوسری پوزیشن پر بھی غیر تسلسل کارکردگی کے باوجود ناصرف لگاتار کھیلتا رہے بلک فین کلب کی بھرپور سپورٹ دوبارہ پہلی پوزیشن پر بحالی کے لیے بھی میسر ہو۔۔۔

    باقی میرے خیال سے محمد حارث کو 15 رکنی اسکوڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔ورلڈکپ سے پہلے دو سیریز ہیں جس میں دو مختلف کمبینیشن ٹرائی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔پہلا کمبینیشن وہی ہے جو پچھلے لگ بھگ دو سال سے جاری ہے۔۔۔۔جبکہ دوسرے کمبینیشن میں محمد حارث اور بابراعظم بطور اوپنر ٹرائی کیے جا سکتے تھے۔۔۔رضوان اور شان مسعود مڈل آرڈر کا بوجھ اٹھاتے۔۔۔حیدر علی کو بھی انگلستان کے خلاف سیریز میں چانس دینا چاہیے۔۔۔

    سلیکٹرز نے آصف , خوشدل اور افتخار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔خوشدل اور آصف کوالٹی اسپنرز کے آگے گلی محلے کے لڑکے لگتے ہیں لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستانی اور آسٹریلین پچز پر اچھا کھیلیں گے۔۔۔

    ورلڈکپ کے لیے توقع یہ ہی تھی کہ ایشیا کپ کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑی دوبارہ جگہ بنائیں گے۔۔۔ویسے ورلڈکپ سے عین پہلے زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فائدہ نہیں ہے۔۔۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    میلبرن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد ہوئی۔

    تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ، سابق کھلاڑی شین واٹسن ،سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس اور دیگرکرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ ایرون فنچ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی 4 بر اعظموں کے 13 ملکوں کا سفر کرے گی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

  • قطر:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیار

    قطر:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیار

    دوحہ:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیارقطر،اطلاعات کے مطابق رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 12 لاکھ شائقین کی میزبانی کرے گا اور ایک لاکھ روایتی ٹینٹوں میں ان کو ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    قطر میں ٹورنامنٹ کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی میں رہائش کے انتظامات کے ذمے دار عہدیدار عمر الجبر نے بتایا کہ شائقین کو خیموں میں ٹھہرانے کے آپشن کی آئندہ دو ہفتوں میں آزمائش شروع کر دی جائے گی۔

    انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ شائقین کو کیمپنگ کا مزہ دے گی، ہم لوگوں کو روایتی بدوی انداز میں صحرا اور ٹینٹ کے تجربے سے لطف اندوز کرانا چاہتے ہیں، اس ٹینٹ میں پانی، بجلی اور باتھ روم کا انتظام بھی ہوگا البتہ شدید گرم موسم کے حامل اس ملک میں ٹینٹ میں ایئرکنڈیشنر کا کوئی انتظام نہ ہوگا۔

    عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہوگا اور یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ جون, جولائی کے روایتی سیزن کے بجائے سردیوں کے موسم میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑی جون اور جولائی میں عرب ملک میں کھیلنے سے انکار کر چکے تھے جہاں اکثر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے۔عمر الجبر کے مطابق ٹورنامنٹ کے موقع پر رہائش کے لیے ایک لاکھ کمرے دستیاب ہوں گے۔

  • فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان

    فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان

    نیویارک :فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔

    فٹبال ورلڈکپ 2026 کے میچ امریکہ کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے۔ امریکہ کے لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک، نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی، جبکہ میکسیکو کے میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری اور کینیڈا کے وینکوور اور ٹورنٹو شہر فٹبال میچ کے میزبان ملک قرار پائے ہیں۔

    ورلڈکپ 2026 میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکہ 1994، میکسیکو 1970 اور 1986 میں فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے اسی سلسلے میں ایک میچ ہوا جس میں جرمنی اور اٹلی کے درمیان فٹبال کا ایک دلچسپ مقابلہ کھیلا گیا۔ 70 ویں منٹ پر اٹلی نے ایک گول کرکے اپنے ارادے ظاہر کر دیئے اور اس نے اپنے حریف پر

  • بابراعظم کی کپتانی میں دن بدن نکھار، ٹی ٹونٹی سیریز کو جیتنے کا اچھا موقع، انضمام الحق

    بابراعظم کی کپتانی میں دن بدن نکھار، ٹی ٹونٹی سیریز کو جیتنے کا اچھا موقع، انضمام الحق

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کے لیے ورلڈکپ کی تیاری کا سنہری موقع ہے، انضمام الحق

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزمیں شامل میچز 11، 13اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اس مقام پر مدمقابل آئیں گی۔ یہ تیرواں موقع ہوگا کہ جب قذافی اسٹیڈیم لاہور کسی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے یہاں کھیلے گئے 11 میں سے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 259پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 252پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔اس موقع پر لیجنڈری بیٹسمین اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا پی سی بی ڈیجٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز دونوں ممالک کے لیے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا سنہری موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں اسکواڈز قدرے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں مگر ٹیسٹ سیریز کی فاتح پاکستان کا مورال بلند ہوگا۔ لیجنڈری بیٹسمین نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اپنا کمبی نیشن فائنل کرلے گا، لہٰذا یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کا ایک بہترین موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کوجنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا مگر اس اسکواڈ کی خاص بات بہترین آلراؤنڈرز کی موجودگی ہے، فہیم اشرف،عماد بٹ، دانش عزیز اور خوشدل شاہ لوئربیٹنگ آرڈر میں برق رفتار بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کا ماضی میں ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم بننے کی بڑی وجہ بھی آلراؤنڈرز پر انحصار کرنا تھا۔

    لیجنڈری کرکٹر نے کہاکہ اسپن باؤلنگ میں عثمان قادر، ظفر گوہر، ذاہد محمود اور محمد نواز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی سے پاکستان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین اور حسن علی کی دستیابی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بابراعظم الیون کا سب سے اہم کھلاڑی خود بابراعظم ہوگا، وہ وائیٹ بال کرکٹ کے شاندار بلے باز ہیں، حریف ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ میں انہیں قابو کرنا آسان نہیں ہوگا۔ انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے بابراعظم کو بطور کپتان بھی بہت اعتماد ملا ہوگا۔ انہوں نےمزید کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں دن بدن نکھار آرہا ہے، 18 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اب پاکستان کے پاس دونوں ممالک کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول اس پہلی ٹی ٹونٹی سیریز کو جیتنے کا بھی اچھا موقع ہے۔

  • میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے سینیئرکھلاڑی کا بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک جو 1999 سے ایک روزہ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ اس وقت ورلڈ کپ کھیلنے والے دو سب سے سینیئر کرکٹرز میں سے ایک ہیں. غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ زیادہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ اپنے آپ کو کیسے فٹ رکھنا ہے.
    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کرکٹرز سے زیادہ فٹ رہنا چاہتے ہیں اور اس میں کامیاب بھی رہتے ہیں.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خود پر اور پاکستانی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.

  • ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے مین آف دی میچ کلائیو لائڈ نے آئی سی سی کی ویبسائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز باؤلرز کے لیے مشکل جبکہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں لہذا اس صورتحال میں آل راؤنڈرز فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہوگا.