Baaghi TV

Tag: ورلڈ بینک

  • وزیراعلیٰ سندھ اور عالمی بینک کے وفد کے درمیان جاری منصوبوں کے جائزہ کے لیے اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ اور عالمی بینک کے وفد کے درمیان جاری منصوبوں کے جائزہ کے لیے اجلاس

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کے درمیان سندھ مین چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تکمیل کے اہداف مقرر کیے گئے۔ ملاقات وزیراعلی ہاس میں ہوئی جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی ٹیم میں مختلف شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی جنہوں نے کنٹری ڈائریکٹر کی معاونت کی۔ عالمی بینک کے تحت سندھ میں 3 ارب ، 12 کروڑ اور چالیس لاکھ ڈالر کے 13 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کیلیے ایک ارب 36 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔ منصوبوں میں کراچی میں پانی و نکاسی کی بہتری کا منصوبہ، کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ، کراچی موبیلٹی پروجیکٹ، سندھ میں ابتدائی تعلیم کی بہتری کا منصوبہ، کراچی کو قابل رہائش بنانے کا منصوبہ ، سندھ صحت و آبادی منصوبہ، سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ، سندھ میں سماجی تحفظ کی بہتری کا منصوبہ، سیلاب متاثرین کی بحالی کا منصوبہ، بیراجوں کی مرمت کا منصوبہ، سندھ پانی و زرعی ترقیاتی منصوبہ ، سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایگریکلچر سیکٹر ٹرانفارمیشن پروجیکٹ شامل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی بحالی کے ہنگامی پروگرام کے تحت 2022 کے سیلاب متاثرین کیلیے رہائش کے انتظامات اور حکومت سندھ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا شامل ہے۔ پروگرام کے چار شعبے ہیں جن میں گھروں کی تعمیر، گذر بسر کیلیے امداد، تکنیکی امداد کیلیے اداروں کو مضبوط کرنا اور پروجیکٹ مینجمنٹ و لاگت کا تخمینہ شامل ہیں۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ گذربسر کیلیے دی جانے والی امداد کے واجبات اس ماہ کے آخر تک ادا کردیے جائیں گے۔ سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تین مراحل ہیں جن میں گھروں کی تعمیر کیلیے امداد دینا، اداروں کی مضبوطی و تکنیکی امداد اور منصوبے کے عملدرآمد میں مدد شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیزمین متاثرین کو زمین الاٹ کرکے انہیں بسایا گیا ہے۔
    مالکانہ حقوق انہیں منتقل کیے جا رہے ہیں۔ کراچی موبیلٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف شاہراہوں پر نقل و حمل کی بہتری، رسائی میں آسانی اور تحفظ کی بہتری شامل ہے۔ اس کے تحت ییلو لائن کیلیے سڑک کی تعمیر، بی آر ٹی سسٹم کی تعمیر و روانگی اور استعداد میں اضافے و ٹکنیکی امداد شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ اور نئی جام صادق پل کا ابتدائی خاکہ منظور ہو چکا ہے ، ستمبر 2024 میں حتمی ڈیزائن بھی جمع کرایا جا چکا ہے۔
    چونکہ پلرز کا ڈیزائن منظور ہو چکا ہے اس لیے پلرز کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ بھرائی اور دیگر کام عملدرآمد کے مراحل میں ہے۔ ییلو لائن بی آر ٹی سسٹم کی تعمیر کیلیے 13 اور 19 اگست 2024 کو معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں اور کام پر پیش رفت جاری ہے۔ ڈپو ون پر ستر اکتوبر 2024 کو کام کا آغاز ہوگا۔ کنسلٹنٹس نے تعمیراتی ماڈلز پیش کردیے ہیں جس پر بحث اور تجاویز کا تبادلہ ہوچکا اور بارہ اکتوبر 2024 کو اپ ڈیٹ رپورٹ پیش کی جائیگی۔
    کلک پروگرام کے تحت شہری انتظام ، خدمات اور کاروباری ماحول کی بہتری اور ہنگامی حالات میں امداد کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر مقامی اداروں کو 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد ، پراپرٹی ٹیکس کے نظام کی بہتری، کاروباری ماحول کی بہتری، کچرا ٹھکانے لگانے کیلیے تکنیکی امداد اور ہنگامی امداد کے آلات کی خریداری شامل ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام نو منصوبوں کے ٹھیکے دیے جا چکے ہیں۔ تمام 18 منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔25 ٹان میونسپل کمیٹیوں میں دو کروڑ ، 25 لاکھ اور 80 ہزار ڈالر کی 73 اسکیمیں فائنل کردی گئی ہیں۔ 64 اسکیموں کے اشتہارات شایع کردیے گئے ہیں جبکہ 9 منصوبے ٹان میونسپل کمیٹیوں میں منظوری کے مراحل میں ہیں۔ کے ایم سی نے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی7 منصوبے تجویز کیے ہیں جن میں سے 2 منصوبے ٹھیکیداری کے مرحلے میں ہیں جبکہ پانچ باقی اسکیموں کے ابتدائی ڈیزائن پیش کیے گئے ہیں جن کو فائنل کیا جا رہا ہے۔
    کے ایم سی کی سال 26-2025 کے چھ اسکیموں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے جن میں فلائی اوورز، سڑکیں، نکاسی، ایک اسپورٹس کمپلیکس اور ایک فٹ بال اسٹیڈیم شامل ہے جبکہ ٹان کمیٹیوں کی اسکیموں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ کراچی میں پراپرٹی سروے کیلیے 15 سے 22 اگست کے درمیان گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد میں سروے کیا گیا، سو سے زیادہ جائدادوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔
    اابتدائی سروے کی تفصیلات عالمی بینک کو فراہم کردی گئیں۔ منصوبے کیلیے بولی 25 ستمبر 2024 کو دی گئی تھی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں انتظامی، مالیاتی اور آپریشنل اصلاحات کے منصوبے کی 20 ستمبر 2024 کو منظوری دی گئی ہے۔ تمام بڑی خریداری کے ٹینڈر جاری کیے جاچکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔ 20 اکتوبر 2024 تک تمام معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
    اس سلسلے میں اب تک 76 فیصد کام ہو چکا ہے جبکہ 20 اکتوبر تک یہ 95 فیصد تک ہو جائیگا۔ منصوبے کیلیے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر مقرر کیے جا چکے ہیں جبکہ چیف فنانشل آفسر کا تقرر 15 نومبر 2024 تک ہو جا چاہیے۔ سندھ میں چار سولر پارکس کے قیام، سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور سولر ہوم سسٹم کے بارے میں بتایا گیا کہ سولر پارکس کے قیام کیلیے کامیاب بولی دہندہ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان زمین کی لیز کا معاہدہ کیا جائیگا۔
    مانجھند میں نیشنل گرڈ کے ساتھ جوڑنے کے منصوبے کی منظوری ابھی باقی ہے۔ 10 ستمبر 2024 کو ایک اجلاس میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے جون 2028 تک بجلی کی ترسیل کا زبانی وعدہ کیا گیا تھا تاہم یہ تصدیق تحریری طور پر کرنے کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سولر ہوم سسٹم کی کٹس فراہم کرنے کے پہلے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور نومبر کے اوائل میں پہلی کھیپ پہنچ جائیگی۔
    15 اکتوبر تک دوسرے معاہدے پر بھی دستخط کے امکانات ہیں۔ اس کیلیے انتظامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ پرائمری سطح پر تعلیم کی بہتری کے پروگرام سلیکٹ کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دی جا چکی ہے۔ پلاننگ کمیشن سے درخواست کی جائے گی کی اس عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ انہوں نے منصوبے کیلیے 23 لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں۔
    میرپور خاص ضلع کیلیے سول ورک شروع کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔ ٹھٹہ کیلیے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری کیلیے منصوبہ تیاری کے مراحل میں ہیں۔ پہلی سے دوسری جماعت کیلیے اشاعتی مواد کی رپورٹ عالمی بینک کو یکم کتوبر 2024 کو فراہم کردی گئی تھی۔ کتب جنوری 2025 تک فراہم کردی جائیں گی۔ تیسری سے پانچویں جماعت کی کتابیں بھی اپریل 2025 تک فراہم کردی جائیں گی۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبپاشی نظام کی بہتری کے منصوبے کے ٹھیکے دیے جا چکے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی ٹیمیں متحرک کردی گئی ہیں۔ سندھ واٹر پالیسی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجالس تین نومبر 2023 کو ہوا۔ پانی کی فراہمی میں بہتری کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اکرام واہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کینال کی ڈیزائن میں تبدیلی پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔
    کینال کی آر ڈی زیرو سے 193 تک لائننگ پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے رپورٹ عالمی بینک کو فراہم کردی گئی ہے۔ بنیادی صحت کی بہتری کے پروگرام کے حوالے سے بتایا گیا کہ موجودہ مالی سل میں 121 مزید گورنمنٹ ڈسپنسریز قائم کردی جائیں گی۔ 171 ڈسپنسریز کے قیام کیلیے ایک ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ جمع کرایا گیا ہے جس کیلیے ادائیگیوں کے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    متعلقہ فورمز سے مںظوری کے بعد اضافی ایمبولینسز کے حصول کا کام شروع کردیا جائیگا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے بارے میں بنیادی صحت میں بہتری کے حوالے سے رپورٹ عالمی بینک کو فراہم کردی گئی ہے تاہم اس کی نیشنل ٹی بی پروگرام اور گلوبل فنڈ سے توثیق باقی ہے۔ یہ توثیق آ جانے کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کراچی میں کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعمیر کیلیے یکم فروری 2024 کو ٹینڈر جاری کیا گیا اور 12 اگست 2024 کو منظوری کا لیٹر جایر کیا گیا ۔
    گڈو اور سکھر بیراج سمیت سندھ میں کینالوں کی حفاظت اور محکمہ آبپاشی کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے بارے میں بتایا گیا کہ ہنگامی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 اور 47 اگلے سیزن میں دوبارہ تبدیل کیے جائیں گے۔ منصوبے کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر کلیمنٹ کو سکھر بیراج کے دورے کی دعوت دی جا چکی ہے تاکہ گیٹ ٹوٹنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے تاہم ویزہ مسائل کے باعث ان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
    اب وہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں آئیں گے۔ سندھ کے منتخب اضلاع میں زچہ و بچہ سروسز کو بہتر بنانے کے پروگرام کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ سوشل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان 27 اگست 2027 کو معلومات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اگلے نوے روز میں پی ایس پی کی پہلی قسط جاری ہو جائے گی۔

    پیپلز پارٹی شہداء کارساز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،سید وقار مہدی

    ویران کالج کو آباد کرنے والی پرنسپل کا اچانک تبادلہ، طالبات سراپا احتجاج

    کراچی میں 10 دن میں 90 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے

  • پاکستان معاشی بحران سے باہرنکل آیا، ورلڈ بینک

    پاکستان معاشی بحران سے باہرنکل آیا، ورلڈ بینک

    ورلڈ بینک نے پاکستان پاور سیکٹر ڈسٹری بیوشن اصلاحات کی رپورٹ جاری کردی

    ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا، رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 فیصد ہے، مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد ہے،پاکستان میں لیبر فورس میں خواتین کا تناسب جنوبی ایشیا میں سب سےکم ہے، پاکستان میں پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان رہا، بجلی ترسیل اور تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی، بجلی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نقائص نے بجلی کی قیمت بڑھا دی، جنوبی ایشیائی ریجن میں آپس میں کم تجارت ہو رہی ہے،زیادہ تجارت ریجن سے باہر ہو رہی ہے،نہیں سمجھتے کہ خام تیل کی قیمتیں زیادہ عرصے تک اوپر جائیں گی ، پاکستان معاشی بحران سے باہر آیا ہے، معاشی ترقی 2.5 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے نے بھی ترقی کی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ، پاور سیکٹر کا گردشی قرض مسئلہ ہے، پاکستان میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا ہے، پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں،

    نیشنل ٹاسک فورس کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں بڑی کامیابی

    وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی دی منظوری

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلی مریم نواز شریف کو ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسن کا شکریہ ادا کیا

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،باہمی اشتراک کار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،پنجاب میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،جاری عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کروں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیا،سموگ کے خاتمے اور ائرکوالٹی انڈکس میں بہتری کے اقدامات کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا،ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب سٹیز پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق، وزیراعلی مریم نواز شریف نے نالج پارک پراجیکٹ سے آگاہ کیا،پنجاب میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی نیوٹریشن پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری پرائمری سکولوں میں ڈبہ بند ملک کی فراہمی کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔ڈبہ بند ملک کی فراہمی کے پراجیکٹ میں ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری اور دیگرحکام بھی موجود تھے

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

  • محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پٔہلی قسط جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کے ری اسٹرکچرنگ منصوبے کیلئے پہلی قسط جاری کردی، ورلڈ بینک پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے 5 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات کو 3 عدد موبائل ویدر ریڈار فراہم کئے جائیں گے۔

    منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے-

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےمغربی ہواؤں کا سلسلے کے پیش نظر رواں ہفتے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، جبکہ ملک کے بیشتر بالائی اوروسطی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 سے31 مارچ تک اسلام آباد، راولپنڈی ،مری گلیات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 27 سے 31 مارچ تک پنجاب میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 27 مارچ سے 3 اپریل تک بارش، پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے سندھ میں 28 اور 29 مارچ سے آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

    کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

  • ورلڈ بینک  کی  پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، ڈیجیٹل اکانومی اینانسمنٹ پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کے لئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    قبل ازیں وزیر خزانہ سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی تھی ،ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا تھا ، وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا، وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا، خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصطلا حات سمیت نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی خاکے میں شامل تھے۔

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام اور کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا ، کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی تھی کہا تھا کہ معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے واٹرگلوبل ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے واٹرگلوبل ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے واٹرگلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسن بھی شریک تھے،ملاقات میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری آبپاشی نیاز عباسی شریک تھے،ورلڈ بینک کے سربراہاں سورج کمار اور ناجے بینہسن نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا عہدا سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے سربراہاں کا شکریہ ادا کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیلاب اور دیگر مسائل پر سندھ کا ساتھ دیا.

    ورلڈٖ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے سکھر بئراج اور دھابیجی پمپنگ اسٹیکشن کا دورہ کیا ہے، کراچی واٹر بورڈ ایک کمرشل ادارہ ہونا چاہئے، واٹر بورڈ کا فنانشل ماڈل ایک بہترین ہونا چاہئے، واٹر بورڈ کو بہتر انداز میں چلانا ہوگا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکے،

    مسلسل سیلابوں کے باعث آبپاشی کا نظام متاثر ہوا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت واٹر بورڈ ایسا ادارہ ہے جسے اپنے بجلی بل کی ادائیگی بھی مشکلات ہوتی ہیں،ورلڈ بینک کی مشاورت پر واٹر بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی، ہم واٹر بورڈ کو جلد اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے، واٹر بورڈ کو ایک موثر اور بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ایک عظیم آبپاشی کا نظام ہے، نظام میں وقت کے ساتھ مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہماری سکھر بیراج پرانی ہوچکی ہے، مسلسل سیلابوں کے باعث آبپاشی کا نظام متاثر ہوا ہے، آبپاشی کے نظام کی مرمت کے لئے ورلڈ بینک کا پروجیکٹ چل رہا ہے،

    شہر کراچی کو یومیہ 550 ملین گیلن پانی ملتا ہے،ہم پانی کے پیسے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں،میئر کراچی
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کی تشکیل نو شروع کی گئی ہے، واٹر بورڈ میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے، گزشتہ تین ماہ میں 1.6 بلین روپے وصول کئے ہیں،ماضی میں ایک بلین روپے سے کم رقم تھی پھر 1.1 بلین روپے ہوئی تھی،واٹر ریٹ صرف 24 پیسہ فی گیلن ہے، شہر کراچی کو یومیہ 550 ملین گیلن پانی ملتا ہے،ہم پانی کے پیسے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کی ٹیم کراچی کے پانی اور آبپاشی نظام پر مل کر کام کریگی

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

    بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

  • لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکام بھی مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دئیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے،بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔

    دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جب کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

  • پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں  دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

    پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، ورلڈ بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

    چینی وفد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کر گیا

    گورودواروں کی دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکرگزار ہیں،بھارتی سکھ

  • 50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

    50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

    اسلام آباد: عالمی بینک نے 50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس لے لی۔

    باغی ٹی وی :عالمی بینک کی ترجمان نے کہا کہ تجویز 2019 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کی گئی تھی، جس کو حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، بینک ٹیکسوں کے نفاذ کیلیے کسی قسم سفارش نہیں کر رہا، کسی بھی قسم کی تجویز دینے کیلیے نئے اعداد وشمار کا جائزہ لینا ضروری ہےعالمی بینک پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں جامع اصلاحات کی سفارش کرتا ہے، ایسی اصلاحات کہ جن کے نتیجے میں ٹیکسوں کا بوجھ امیر افراد پر بڑھے اور غریب افراد کو ریلیف حاصل ہو۔

    حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مالدار ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مجموعی ٹیکس سے بھی زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے، جولائی تا ستمبر کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 70.6 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، جبکہ ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ایکسپورٹرز کے درمیان دولت کا کوئی موازنہ نہیں ہےتنخواہ دار طبقہ کنٹریکٹرز، بینک ڈپوزیٹرز اور امپورٹرز کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ ہے، جس کی اکثریت کا معیار زندگی انتہائی پست ہے، اور تنخواہ دار طبقے کی اکثریت اپنی آمد و رفت کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹرسائیکل کا سہارا لیتی ہے۔

    نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گ

    واضح رہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا کر محصولات میں اضافے کی عالمی بینک کی تجویز سے ملک بھر کے پیشہ ور طبقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی ، جو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں،چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے) طارق شاہ نے کہا تھایہ تجویز بلاشبہ پریشان کن ہے، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کمانے والے افراد کو بھی ٹیکس میں ریلیف ملنا چاہیے۔

    سربراہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن دانش الزمان نے محدود آمدنی والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کو ’غیر انسانی‘ قرار دیا،پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رکن عادل عسکری نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا اقدام متوسط طبقے کو درپیش مشکلات مزید بڑھا دے گا،ان لوگوں پر دباؤ ڈالنا کوئی معقول خیال نہیں ہے جو پہلے سے ہی بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ اس تجویز سے پاکستان ’غلطی سے‘ ایک ’ترقی یافتہ‘ ملک سمجھا جانے لگے گا حالانکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر متعدد چیلنجز سے دوچار ہے، میرے خیال میں ایک لاکھ سے زائد تنخواہ کمانے والے لوگ بھی مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں، انسانی حقوق کی بات کرنے والی ایک عالمی تنظیم ایک ایسے پسماندہ ملک کی آبادی سے ٹیکس ادا کرنے کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے جنہیں پہلے ہی بلز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے؟-

  • عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک کون؟

    عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک کون؟

    پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیاجبکہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑڈالرکی امداد فراہم کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر اور فصلوں کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے امداد دی گئی۔

    جبکہ آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں اور رپورٹ میں واضح چور پر بتایا گیا کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    دوسری طرف عوام کے حالات دیکھیں تو وہ بھی ابتر ہیں اور اتنے سارے قرضوں‌کے باوجود بھی حالات نہیں بدلے ہیں اور عوام اب بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں اور ناہی دوائی کے پیسے ہیں.