Baaghi TV

Tag: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز

  • لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    سوشل یڈیا پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیرگردش ہیں،جن میں ڈبلیو سی ایل کے مالک کی لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ کرنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپئنز کے نام رہی جب کہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،میچ کے دوران جہاں کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کی تعریفیں کی،جارہی،ہیں وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کے تبصرےکے چر چے ہیں۔

    https://x.com/div_yumm/status/1951727573794467921

    شادمان نالے میں خاتون اور بچے کی ہلاکت،ورثا کو 99 لاکھ ادائیگی کا حکم

    میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پروپوز کرنے والا ہوں،لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔

    یادرہےکہ،لیجنڈز لیگ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے-

    تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے رویے پر سخت ردعمل

    پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے رویے پر سخت ردعمل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ، آئندہ پاکستانی کھلاڑیوں کی اس ایونٹ میں شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بورڈ ممبران ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، تنویر احمد، محمد اسماعیل قریشی، انوار احمد خان، طارق سرور اور دیگر نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئےاجلاس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا اور پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز پی سی بی نے کہا کہ ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے کا یک طرفہ فیصلہ کیا جو کھیل کی روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچز کی منسوخی کے حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز دوہرے معیار اور تعصب کا پلندہ تھی،پریس ریلیز میں کھیلوں کو سیاسی مفادات اور محدود کمرشل ترجیحات کے تابع کر کے چیمپئن شپ کے بڑے مقصد کو روندا گیا، پی سی بی ہمیشہ سے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا علمبردار رہا ہے، ٹورنامنٹ کے بنیادی اصولوں کو کسی بھی غیر مرئی دباؤ کے تحت پامال کرنا افسوسناک ہے۔

    بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ لیجنڈز لیگ کے منتظمین کا یہ جانبدارانہ رویہ مستقبل کیلئےخطرناک اور تشویشناک ہے، ڈبلیو سی ایل کی جانب سے معذرت بلاواسطہ اعتراف ہے کہ میچز کی منسوخی کھیلوں کے اصولوں پر نہیں بلکہ مخصوص قوم پرستی کے بیانیے کے دباؤ پر ہوئی، بین الاقوامی کھیلوں کی دنیا میں یہ دوغلا اور متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔

    اجلاس کے مطابق بیرونی دباؤ پر کھیلوں کے غیر جانبدارانہ اصولوں کی خلاف ورزی سے انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی، پی سی بی آئندہ اپنی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نہیں بھیج سکتا، پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے جسے سیاست کی تنگ نظری نے داغدار کر دیا ہو۔

    خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے راؤنڈ میچ اور سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیاتھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2008 میں ہوئی تھی بعد ازاں ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت نے دو طرفہ کرکٹ تعلقات ختم کر دیے تھے، پھر 2012 میں پاکستان نے ون ڈے سیریز کے لیے شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی کو اپنی ہی عوام کے سامنے شکست کا سامنا ہوا تھا،بعد ازاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔

    پھر حالیہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے جس کا اثر دونوں ممالک کے کھیلوں پر بھی ہوا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا جس کے بعد صورتحال مزید بدتر ہوئی،بھارت کے کھیلوں کے میدان میں سیاست کو لانے کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ہوا ہے-

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان کے نام کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اب کسی بھی لیگ یا ایونٹ میں "پاکستان” کا نام استعمال کرنے کے لیے پی سی بی سے باقاعدہ اجازت لینا لازم ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے نام اور ساکھ کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔انگلینڈ میں جاری ڈبلیو سی ایل ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز ٹیم کو فائنل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم مستقبل میں اس طرح کے معاملات میں سخت پالیسی اپنائی جائے گی۔

    یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے انکار اور پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کیا گیا، تاکہ قومی تشخص اور وقار کو کسی قسم کے تنازع یا نقصان سے بچایا جا سکے۔

    پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان نے اپنی مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 74 رنز بنائے، جہاں بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر نو کھلاڑی ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکے۔ سعید اجمل نے اپنی گھومتی اور گوگلی گیندوں سے صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم نے 2 اور سہیل خان و سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 74 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔ شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان نے ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے میچ بائیکاٹ ہوا، تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے اور چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔یہ فتح پاکستان کی مضبوط فارم کو ظاہر کرتی ہے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید اعتماد بخشتی ہے۔

    ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

  • پاکستان چیمپئنز کی  تیسری فتح، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست

    پاکستان چیمپئنز کی تیسری فتح، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 151 رنز تک محدود رہی۔ چیڈویک والٹن نے 42 رنز جبکہ ولیم پیرکنز اور ڈیوائن براوو نے 30، 30 رنز بنائے۔بالنگ کے شعبے میں رومان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر اور عامر یامین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔ اوپنر کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 56 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

    کپتان محمد حفیظ نے 23 جبکہ شرجیل خان نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے ڈیوائن براوو، ایشلے نرس، کیرن پولارڈ اور دیو محمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، دوسرا میچ بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کیے جانے کے باعث نہ ہو سکا، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے مات دی تھی۔

    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

    چینی ایکسپورٹ: شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو  شکست دیدی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی،پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے تھے، پاکستان چیمپئنز کے کپتان محمد حفیظ نے 34 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے 12 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

    پاکستان چیمپئنز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی فل مسٹرڈ نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ای این بیل نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے جبکہ کپتان مورگن بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارتی فضائیہ کی ناکامی، مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب

    پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان چیمپئنز کے کپتان محمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز