انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخوں اعلان کر دیا ائی سی سی کے مطابق ائندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ہوگا،،، میزبان ملکوں کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے،،، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے،،، امریکہ کے نئے وینیوز پر ہونے والے لیگ اور کوالیفائرز میچز کے دوران ائی سی سی کے وفود گراؤنڈز اور انتظامات کے معیار کا معائنہ کیا تھا، امریکہ سمیت ویسٹ انڈیز کے وینیوز کا حتمی بھی اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
Tag: ورلڈ کپ

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا امکان
بھارتی میڈیا کے مطابق نوراتری کے تہوار کے سبب آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کا 15 اکتوبر کے میچ کی تاریخ تبدیل ہو نے کا امکان ہے۔ احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سیکیورٹی مشکل قرار دےدی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی اداروں نے بھی احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا۔اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی معاملے پر ایک بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اتوار کے بجائے 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہے۔
ویمینز فٹبال ورلڈ کپ میں فلپائن کی بڑی کامیابی
ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں فلپائن نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک گول سے ہرا دیا، جبکہ کولمبیا نے جنوبی کوریا کو دو گول سے شکست دے دی، سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے درمیان میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں فلپائن نے ہوم ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 24ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ میچ کا واحد گول سرینا بلوڈین نے اسکور کیا۔ کیویز کی جانب سے میچ برابر کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور میچ فلپائن نے ایک صفر سے جیت لیا۔واضح رہے کہ یہ فلپائن ویمنز ٹیم کا فیفا ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی کامیابی تھی،

میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-
بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-
گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق روایتی حریف پاک و بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اعلان کے بعد ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے، پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے-
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں معمول سے 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔
گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی
پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں یہی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں –
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ہی رپورٹ کیا تھا کہ ہوٹل کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیںپاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،دو اور ٹیمیں بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 27 جون کو کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا مگر اب اس میں تبدیلی کی گئی ہیں، دو اور ٹمیں شامل کی گئی ہیں، اب ورلڈ کپ میں آٹھ کی بجائے دس ٹیمیں کھیلیں گی
سری لنکا اور ہالینڈ کو بھی کرکٹ ورلڈ کپ میں انٹری مل گئی ہے،دونوں ٹیمیں پہلے شیڈول میں شامل نہیں تھیں، پاکستان اپنی ٹیم بھیجتا ہے یا نہیں اس حوالے سے مشاورت جاری ہے تا ہم حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، رواں برس 50 واں ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہو گا، پہلا میچ مودی کے آبائی علاقے احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 15 اکتوبر کو پاک بھارت ٹیموں کے مابین ٹاکرا ہو گا ،
ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے،احسان مزاری
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال زبردست ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہےاحسان مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ہمیشہ سیکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔
واضح رہے کہ نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کو کرنا ہے، بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔

ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
گجرات: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ٹکٹس بکنگ اور میچز وینیوز کے قریب ہوٹل بکنگ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس سے ہوٹلنگ کا کاروبار بھی خاصا ہائی جا رہا ہے-
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کیلئے ابھی سے ہوٹلوں میں بکنگ شروع ہو گئی ہے اس لئے ہوٹل مالکان نے ریٹس بھی بڑھا دیئے، کرکٹ کی دنیا میں اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف دونوں ممالک کے لوگ شدت سے منتظر ہوتے ہیں بلکہ غیر ملکی اور دیگر کھیلوں سے وابستہ لوگ بھی اسے دیکھنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
15 اکتوبر کو ہونے والے میچ کیلئے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد سٹیڈیم کے قریب تمام ہوٹلز کے کمرے بک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بعض ہوٹلز لاکھوں کرایہ لینے لگے سیاسی منظر نامے کے درمیان دونوں کے درمیان ٹھنڈے تعلقات کی وجہ سے کرکٹ کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ایک نایاب منظر بن گیا ہے۔ گجرات کے احمد آباد میں 15 اکتوبر کو شہر میں ہوٹل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں-
ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان
ہوٹلوں کی بکنگ کی متعدد ویب سائٹس کےمطابقغیر معمولی مانگ 15 اکتوبر کے لیے کمروں کے ٹیرف میں زبردست اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جب روایتی حریف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بہت متوقع میچ کھیلیں گے۔
کمروں کا کرایہ تقریباً 10 گنا بڑھ گیا ہے، کچھ ہوٹلوں کی قیمت 1 لاکھ روپے کے قریب ہے، جبکہ بہت سے اس دن کے لیے پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ عام دنوں میں شہر میں لگژری ہوٹلوں میں کمرہ کا کرایہ 5000 سے 8000 روپے کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ 15 اکتوبر کے لیے 40,000 روپے اور کچھ جگہوں پر 1 لاکھ روپے سے زائد ہو گیا ہے۔
ہوٹل بکنگ پورٹل ‘booking.com’ کے مطابق، شہر میں آئی ٹی سی ہوٹلز کے ویلکم ہوٹل میں 2 جولائی کے لیے ایک ڈیلکس کمرے کا کرایہ 5,699 روپے ہے۔ لیکن، اگر کوئی 15 اکتوبر کو ایک دن ٹھہرنا چاہتا ہے تو وہی ہوٹل 71,999 روپے وصول کرے گا۔
شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام،تصاویر بھی شیئرکردیں
ایس جی ہائی وے پر واقع احمد آباد ہوٹل، جو اب ایک دن کے لیے تقریباً 8,000 روپے لیتا ہے، اکتوبر میں میچ والے دن کمرہ کا فی دن کرایہ 90,679 روپے دکھا رہا ہے۔ اسی طرح ایس جی ہائی وے پر واقع پرائیڈ پلازہ ہوٹل کا کرایہ اس دن کے لیے 36,180 روپے ہو گیا ہے۔ سابرمتی ریور فرنٹ پر واقع کاما ہوٹل، ایک دوسری صورت میں بجٹ کے موافق ہوٹل جو آنے والے اتوار کے لیے 3,000 روپے سے تھوڑا زیادہ چارج کرے گا، نے اپنا کرایہ بڑھا کر 27,233 روپے کردیا ہے۔
فائیو سٹار ہوٹل جو اب ایک دن کے لئے 12880 روپے وصول کر رہا ہے وہ اکتوبر 14 سے 16 تک 181440 روپے وصول کرے گا اسی طرح نرمادہ ہوٹل جو اب 18880 روپے وصول کر رہا ہے،اکتوبر کو 177000 روپے وصول کرے گا-
پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت، فیصلے کیلئے کمیٹی قائم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
وزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے،
ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

پی سی بی میں ہونے والی تبد یلیوں کا مجھ پر یا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بابر اعظم
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ، فٹنس کیلئے بہت ضروری ہے۔ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔ بابراعظم نے کہا کہ بطور ٹیم ہر طرح کی کرکٹ کیلئے تیار ہیں،تمام کھلاڑی فٹنس پر کام کر رہے ہیں، پریکٹس کے دوران ماضی کی غلطیوں پر کام کیا ہے، ، کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کا ہے،میں اپنی طرف سے بہترین پرفارم کررہاہوں، کو شش ہو گی ورلڈکپ میں اچھا پر فا رم کر یں،. قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے، بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان ٹیم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، قومی کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے۔









