Baaghi TV

Tag: ورلڈ کپ

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر  پچ تبدیل کردی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل کردی

    ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر اپنی مرضی کے مطابق پچ تبدیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدل ڈالی، بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے، سیمی فائنل ایسی پچ پر ہورہا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔

    آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی رضامندی ظاہر کرتے ہیں کہ اسکوائر پر موجود نمبر والی پٹیوں میں سے کون سی پچ میچ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر کھیلا جائے گا جو پہلے ہی دو بار استعمال کی جا چکی ہے جس سے ممکنہ طور پر بھارت کے عالمی معیار کے اسپنرز کو مدد ملے گی کیونکہ وہ 2011 کے بعد پہلی بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈکپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا بھارتی بورڈ نے پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جاچکے ہیں پچ نمبر 6 پر بھارت کا سری لنکا اور انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے میچ ہوا تھا، پچ نمبر 6 پر بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 55 رنز پر آؤٹ کر کے یک طرفہ میچ اپنے نام کیا تھا،فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ بھی مرضی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پہلے سے طے شدہ پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا لیکن اگلے تین میچوں میں سے کوئی بھی شیڈول کے مطابق نہیں تھا اور ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ یہ تبدیلیاں مناسب نوٹس یا پیشگی انتباہ کے بغیر کی گئی ہیں،یہ معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ تھا کہ انہیں آئی سی سی کے سینئر ایونٹس منیجر نے وینیو پر بتایا کہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایٹکنسن نے سفارش کی کہ فائنل بھی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے، جسے صرف ایک بار استعمال کیا گیا ہے حالانکہ انہیں پچھلے ہفتے معلوم ہوا کہ دو بار استعمال ہونے والی پچ نمبر 6 کو منظوری مل سکتی ہے جس سے بھارتی اسپنرز دوبارہ میدان میں آسکتے ہیں۔

    سابق کر کٹرز کی منفی تنقید سے ٹیم حوصلہ ہار جاتی ہیں،رمیز راجا

  • بھارت کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    بھارت کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلورو: بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےآئی سی سی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے، نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے کے آٹھ آٹھ میچز کھیل لیے ہیں، بھارت اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا ہے جب کہ نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں،پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیدرلینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

    ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

    نیدرلینڈز کا اسکواڈ

    کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

    آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

  • انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 44 واں میچ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے، میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہو رہا ہے، ٹاس ہوا تو انگلینڈ نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رنز پر آؤٹ کیا، پاکستان کیخلاف 108 رنز پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گرگئی.

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں،انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے

    ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ او ر پاکستان دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں

    ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی "خواب” بن گیا
    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنےکے امکانات ختم ہو گئے ہیں، انگلینڈ بیٹنگ کر رہاہے،پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا اور زیادہ رنز بنا کر انگلینڈ‌کو جلدی آؤٹ کرتا تو کسی حد تک امکان تھا تاہم اب ناممکن نظر آ رہا ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ہو، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ کے آٹھ میچ کھیل کر اب وطن واپسی کی راہ لے گی

    پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے،کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اگر پانچ چیزیں ہو جائیں تو پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے، ایک ، انگلینڈ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوجائے اور پاکستان یہ 50 رنز 2 اوورز میں مکمل کرے،دو، انگلینڈ 100رنز بنائے اور پاکستان یہ ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرلے، تین، انگلینڈ اگر 150 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا،چار، اگر انگلش ٹیم نے 200 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کو یہ 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا،پانچ، 300 رنز بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جو کہ تقریباً ناممکن ہے۔

    ہم نے انڈیا میں اُس طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی جس طرح کی کھیلنی چاہئے تھی،حسن علی
    دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ انڈیا کی کنڈیشن فاسٹ باؤلر کے لئےسازگار نہیں، کچھ فاسٹ باؤلرز ہیں جنہوں نے اچھی باؤلنگ کی، میں وائٹ بال کرکٹ میں نہیں تھا، مگر نسیم کی انجری کےبعد مجھے سلیکٹ کیا گیا، 6 میچز میں میری 9 وکٹیں ہیں، جو کہ زیادہ ہونی چاہئے تھی،مگر نہیں ہے، ورلڈکپ میں میری اس طرح کی باؤلنگ نہیں ہے جس طرح کی ہونی چاہئے تھی، میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں،میگاایونٹ میں ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے، پوری دنیا کی نظر اس ایونٹ پر ہوتی ہے، ہر وینیو کی کنڈیشن مختلف تھی، ہم یہاں کھیلے نہیں تو ہمیں اُس طرح اندازہ نہیں تھا کنڈیشن کا، ہم آئی پی ایل نہیں کھیلتے، جو انفارمیشن ملیں وہ یہی تھیں کہ زیادہ رنز بنتے ہیںیہ واحد ورلڈکپ ہو گا جس میں کئی باراننگز میں 300 سے زیادہ رنز بنے ہیں ،باقی ٹیموں کے کھلاڑی آئی پی ایل بھی کھیل چکے ہیں، وائٹ بال میں مجھے موقع نہیں مل رہا تھا کیونکہ میں نے ایک دومیچزمیں اچھا پرفارم نہیں کیا تھا، ذہنی طور پر ورلڈکپ کھیلنے کے لئےتیارنہیں تھا، اسپورٹس مین ذہنی طور پر تیارہوتاہے،مجھےذہنی طورپرتیارہونے میں زیادہ ٹائم نہیں لگا،اسپورٹس مین کی زندگی بڑی مشکل ہوتی ہے مگر خوبصورت بھی اُتنی ہے،پرفارمنس اوپر نیچےہوتی رہتی ہے،سب سے اہم یہ ہے کہ آپ انہیں بیلنس کیسے رکھتے ہیں، اگرآپ ٹیم سے باہرہوتو اُس چیز پر کام کروجس کی وجہ سے باہر ہوئے ہو، کھیل کے ہرلمحےکو انجوائے کرنا چاہئے،جب انڈیا میں آئے تو اندازہ تھا کہ ہمارے فینز کی ہم سے امیدیں زیادہ ہوں گی،آپ انڈیا میں آکرکھیل رہے ہوتو آپکےفینز بھی چاہتے ہیں کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلیں ،ہماری ٹیم اچھا کھیلتی آرہی تھی،ہم نے انڈیا میں اُس طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی جس طرح کی کھیلنی چاہئے تھی،انڈیا کی مہمان نوازی بڑی اچھی لگی ہے، بھارت کے لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،ہمیں یہاں کے فینز نے سپورٹ کیا، دومیچ کےعلاوہ ہمیں ہر میچ میں سپورٹ ملی، ورلڈکپ میں بہت ساری چیزیں سیکھنے کوملیں،

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئےآئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے دسویں وکٹ کی شراکت میں مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشانکا نے 43 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مدھوشانکا وکٹ گنوا بیٹھے۔

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ڈیون کانوائے اور رچن رویندرا 45،45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کین ولیمسن 14 اور مارک چپمین 7 رنز بناسکے، گلین فلپس نے 17 اور تام لیتھم نے 2 رنز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا،سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 2، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تیکھشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، چمیکا کرونارتنے
    اور دلشان مدھوشانکا

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    واضح رہے کہ کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے صورتحال تقریباً ناممکن ہوگئی ہے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ میچ کے بعد کیویز کا نیٹ رن ریٹ بھی مزید بہتر ہونے کے بعد 0.398 سے بڑھ کر 0.743 ہوگیا ہے۔

  • سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 41 واں میچ جاری ہے، میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے

    بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی، اس کے بعد ستر رنز پر نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھویں وکٹ 113 رنز پر گرگئی، چمیکا کورونا رتنے 6 رنز بناکر لوکی فرگیوسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، راچن رویندرا نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی

    خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    نیوزی لینڈ اور سری لنکا دونوں ٹیموں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے.نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں

  • بھارت میں سموگ، بین الاقوامی کھلاڑیوں‌کو مشکلات کا سامنا

    بھارت میں سموگ، بین الاقوامی کھلاڑیوں‌کو مشکلات کا سامنا

    پاکستان کی طرح بھارت میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال لئے، بھارت میں ورلڈ کپ جاری ہے تا ہم سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بھارت میں سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی مضر صحت فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں،تو وہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا،سموگ کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، کھلاڑی ہوٹلوں میں ہی قید ہو کر رہ گئے ہیں، سموگ کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    آلودگی کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے جن بڑے شہروں میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی جا رہی ہے ان میں کہیں فضا غیر صحت بخش ہے تو کہیں انتہائی غیر صحت بخش،نئی دہلی، ممبئی اور کولکتہ جیسے شہر فضائی آلودگی میں دنیا کے10 بڑے شہروں میں شامل ہیں،ممبئی میں سموگ کی وجہ سے شہریوں‌کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، شہری گلے کی سوزش ، بخار جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ہسپتالوں میں گلے کی خرابی کے مریضوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے،دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سموگ کی یہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے،

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

    بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

    نئی دہلی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی،سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا-

    باغی ٹی وی : ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 279رنز بنائے اور ان کی ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہد ف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے اچھی اننگز کی شروعات کی، نجم الحسین 90، شکیب الحسن 82,لٹن داس 23اور محمد اللہ 22رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے دلشان نے3 جبکہ میتھیو اور مہیش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی،سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے،ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔

    سری لنکن کھلاڑی بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

    سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی ، بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

    بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا گیا

    پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا ساتویں جب کہ بنگلادیش نویں نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے سری لنکا نے دو جب کہ بنگلادیش نے ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

  • سری  لنکن  کھلاڑی بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

    سری لنکن کھلاڑی بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

    آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے، آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین میچ ہو رہا ہے

    کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی کھلاڑی کو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دے دیا، دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے ہیں

    اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی،بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا

    آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا

  • ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا گیا

    ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا گیا

    بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جا رہا ہے، سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا گیا

    سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ بورڈ کو ہٹا دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل کے بورڈ سے کرپشن الزامات کی وجہ سے تعلقات پہلے ہی کشید ہ تھے تاہم اب ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بورڈ کو فارغ کر دیا گیا، وزیر کھیل نے 1996 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی اور انہیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا

    سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں،وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ مانگا تھا تا ہم استعفےنہ آنے پر سب کو ہٹایا گیا،بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑدیا تھا

    ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے سات میچ کھیلے اور پانچ میچ ہاری جبکہ صرف دو میچ جیتے

  • ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میں میچ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے-

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، ، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج