Baaghi TV

Tag: وزارت اعلیٰ

  • راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

    راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

    تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پرپی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔

    عدالت کی اعظم خان کی فیملی کو پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت

    واضح ہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا،خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

    پاکستان کی بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کا91 ارب ڈالر کا ہوشربا تخمینہ

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی گلگت کی عدالت کے تین رکنی بینچ نے اس کیس میں خالد خورشید کو نااہل قرار دیا۔

    سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل،22 جون کا تحریری حکم نامہ جاری

  • عمران خان آج  پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں لاہور پہنچیں گے

    عمران خان آج پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں لاہور پہنچیں گے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج لاہور پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج لاہور میں ہوگا اور سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 160 سے زائد ارکان اسمبلی مال روڈ پر واقع ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی آج ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی حتمی تعداد سامنے آئے گی پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی تعداد 187 ہے۔

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

  • وفاق میں کس جماعت کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

    وفاق میں کس جماعت کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

    وفاقی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ آج حلف برداری متوقع مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اطلاعات اور مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے وزرات خارجہ پیپلزپارٹی ، کے حصے میں آئے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میا ں شہباز شریف کی کا بینہ ٹیم میں مسلم لیگ ن سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وزیر اطلاعات مریم اونگزیب ہوں گی جبکہ وزارت داخلہ ، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، انرجی، تجارت، اسٹیبلمنٹ ، کیبنٹ ، نیشنل سیکورٹی، بین الصبوائی رابطہ ، لاا ینڈ جسٹس، پارلیمانی آفیئر بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں ہیں جن کے وزرا کے نام بعد میں دیئے جائیں گے-

    شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    اسی طرح پیپلزپارٹی کی وزاتوں میں وزارت خارجہ ،آبی وسائل، صحت ، ہیومین رائٹس، ایجوکیشن ، موسمیاتی تبدیلی ، کمیونیکشن ، انڈسڑیزاینڈ پروڈکشن ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کے ذمے ہوں گیں جبکہ فاقی وزراء اے این پی سے امیر حیدر ہوتی ، اور شازین بگٹی ہوں گے جے یو آئی کے زمے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس ، اور مذہبی امور ہوں گیں جبکہ خاتون ڈیپٹی سپیکرمسماتہ شاہدہ ہوں گی –

    پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست کی تاریخ جاری

    بلوچستان عوامی پارٹی کو وزارت ڈیفنس پروڈکشن ملے گی اسی طرح بی این بی مینگل گروپ کو بھی ایک وزارت ملے گی اور ایم کیو ایم کو میری ٹائم آفیئر اور انفارمشین ٹیکنالوجی کی وزارتیں ملیں گیں ، وفاقی کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں آج حلف برداری متوقع ہے-

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی