Baaghi TV

Tag: وزارت توانائی

  • حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر غور

    حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر غور

    حکومت نے ملک میں سولر توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار کر لی گئی ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ سمری میں موجودہ 22 روپے فی یونٹ کے بجائے صارفین کو 10 روپے فی یونٹ نقد ادائیگی کی تجویز شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 5 ہزار میگاواٹ تک سولر توانائی پیدا کی جا رہی ہے، جب کہ صرف کے الیکٹرک کے سسٹم میں 1400 میگاواٹ بجلی سولر ذرائع سے حاصل ہو رہی ہے۔

    وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، پالیسی سازی میں صارفین کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

    پاور ڈویژن کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے اور مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ معاملہ وزیراعظم کو بھیجا جائے گا، لہٰذا صارفین کو 10 روپے فی یونٹ دیے جانے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔

    صدر ٹرمپ کا 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکی داخلے کی پابندی کا دفاع

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، سائبر رسپانس ٹیم کی ٹک ٹاکرز و انفلوئنسرز کیلئے احتیاطی ایڈوائزری جاری

    معید پیرزادہ بھارتی زبان بولنے لگے، بلاول بھٹو اور ششی تھرور کا موازنہ—اصل ایجنڈا کیا ہے؟

    باجوڑ: ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق

  • 2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

    2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

    گزشتہ سال 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دستاویزکے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے گئے۔بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،انسداد بجلی چور مہم کے دوران 62 ہزار 452 افراد کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے پہلے مرحلے میں پیسکو میں ڈی ایس او یونٹ قائم کر دیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے حوالے سے لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی مدد کے لیے سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس (رینجرز)، آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل ’’ڈسکو سپورٹ یونٹ ‘‘قائم کر دیا۔دستاویزات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اس سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس(رینجرز) اس کے شریک ڈائریکٹر (Co-Director) ہوں گے۔ڈسکو سپورٹ یونٹ کے دیگر ممبران میں ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے 18اور19گریڈ کے افسر، آئی جی پنجاب کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر(ایس پی)اور کمشنر لاہور کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر شامل ہیں۔

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی ریپ ایکٹ آگاہی اور ٹریننگ سیمینار

  • ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد

    ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد

    اسلام آباد: ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد میں آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت توانائی کے سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق آر ایل این جی کے استعمال میں اضافے کے بعد ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد میں آگیا ہے لائن پیک پریشر بنیادی طور پر پاور سیکٹر کی جانب سے آر ایل این جی کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کمی کی وجہ سے دوبارہ بڑھ کر 5 ارب کیوبک فٹ (بی سی ایف) کے قریب ہو گیا ہے جو 5 اکتوبر 2024کو 577 ایم ایم سی ایف سے 7اکتوبر 2024کو تین دنوں میں 239 ایم ایم سی ایف (ملین کیوبک فٹ) تک رجسٹرڈ ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ پائپ لائن میں درآمدی گیس کے علاوہ ملک کی مقامی گیس بھی شامل ہے اور پائپ لائن میں بار بار لائن پریشر سے مین ٹرانسمیشن لائن پھٹ جانے کی صورت میں کسی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہےپاکستان ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو درآمد کرتا ہے لیکن پاور سیکٹر کی کھپت کبھی بھی اس کی مانگ کے مطابق نہیں رہی جو وہ ہر ماہ جمع کراتا ہے۔

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    منشی پریم چند

  • مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    اسلام آباد: حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

    باغی ٹی وی : وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے،اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہےمارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے ساکھیوں پر بنی فارم 47 کی حکومت نے پہلے بجلی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا ایک سال پہلے کہا تھا بجلی 85 روپے فی یونٹ تک جائے گی، آج بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی، پٹرول بم جو گرایا گیا ہے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی لگائی جائے گی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    عمر ایوب نے کہا کہ 31 دسمبر تک 870 ارب روپے کا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے یہ لوگ ڈنڈی مار کر 30 جون تک 970 ارب روپے جمع کریں گے، 15 روز بعد یہ دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گے، یہ ٹارگٹ سے زیادہ جمع کرنے کے والے جیب کترے ہیں، ڈائریکٹ ٹیکس سے آپ کا کم ہوتا ہوا کاروبار مزید سکڑ رہا ہے، بے روزگاری عروج پر جا رہی ہے۔

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

  • ملک میں مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار

    ملک میں مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار

    اسلام آباد: وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی درآمدی کوئلے پرچلنےوالےپاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جاسکتی ہے۔

    گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کا بھی فیصلہ کیا ہے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہوگیا تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا تھا گزشتہ روز ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے –

    گوگل نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

    ذرائع پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 984 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس سے 148 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے-

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

  • روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان

    روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان

    کراچی: روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ خام تیل کتنا سستا پڑے گا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیے کارگو آئے گا روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتر بتا سکتا ہے، روس سےخام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔

    سوات:سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

    قبل ازیں پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے بتایا تھا کہ اگر پہلی کھیپ بغیر کسی مسئلے کے پاکستان پہنچ جاتی ہے تو بعد ازاں یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل پاکستان درآمد کیے جانے کی امید پیدا ہو سکتی ہے اس تناظر میں روسی حکومت اور کمپنیوں سے اچھی رابطہ کاری جاری ہے۔

    مصدق ملک نے مزید کہا تھا کہ ہم خام تیل منگوا رہے ہیں، ریفائنڈ نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ پہلا قدم ہےپاکستانی آئل ریفائنریز اس خام تیل کو پروسیس کریں گی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) ابتدائی طور پر روسی خام تیل کو آزمائشی طور پر ریفائن کرے گی اس کے بعد پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور دیگر ریفائنریز بعد میں روسی تیل کو ریفائن کریں گی۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں …

    ماہرین کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین اس تعاون سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکے گی-

    واضح رہے کہ روسی وزیر برائے توانائی نکولائی شولگینوف نے ایک وفد کے ہمراہ جنوری میں ہی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کی فراہمی مارچ سے شروع ہو سکتی ہے۔

    گیس ٹیرف کے بعد میٹر کے ماہانہ کرائے میں بڑا اضافہ