Baaghi TV

Tag: وزارت حج وعمرہ

  • حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

    حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

    سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، وزارت حج وعمرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حج 2025 کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تا کہ عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کے لئےٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔عازمین حج کی رہنمائی و دیکھ بھال کے لیے 1966 نمبر مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ صحت اور ایمرجنسی سروسز کے لیے 977 پرکسی بھی وقت رابطہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، امن عامہ کے حوالے سے 911 جبکہ وزارت حج کی خدمات معلوم کرنے کے لیے 937 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق اس نمبر پر رابطہ کی سہولت عازمین حج کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔مملکت میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ہنگامی طبی امداد کے لیے اب اسکوٹر سروس کا مدینہ منورہ میں بھی آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا، اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

  • ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ ( ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی تھی۔مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

  • رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    ریاض: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    واضح رہے کہ علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت