Baaghi TV

Tag: وزارت مذہبی امور

  • 98فیصد سرکاری عازمین حج کو ویزے جاری کر دیے گئے

    98فیصد سرکاری عازمین حج کو ویزے جاری کر دیے گئے

    وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔

    مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے ، ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، وزارت کا حج انفارمیشن سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ ویزہ یا نجی وجوہات کے باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جا رہا ہے، وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین حج کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

    سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا

    حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان فوج کا منہ توڑ جواب

    او آئی سی کی بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

  • پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا.

    وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

    اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں، ذوالقعدہ کا پہلا دن منگل، 29 اپریل 2025 کو منایا جائے گا۔

    اس سے قبل، اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی۔اسپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل کی رات 12 بجکر 31 منٹ پر متوقع ہے۔ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 31 منٹ پر ذوالقعد کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    عمراکمل نے سرفراز کے بارے نیا انکشاف کردیا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، کینال منصوبہ مسترد کر دیا

  • عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

    عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

    عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں-

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں،گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد العمر عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

    چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

    موٹر وے پر خطرناک ڈرائیونگ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج

  • حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

    حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

    حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں۔مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی لائحہ عمل بنا کر عوام میں آگاہی مہم چلانےکی اپیل کی گئی ہے۔

    میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

    میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

    کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    وفاقی حکومت کونقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، کھیئل داس کوہستانی

    فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

  • حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    اسلام آباد: عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے،عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا،ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی،نرخ بھی کم ہوں گے-

    سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔

    سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی، عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

  • مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    وزارت مذہبی امور نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔

    حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جب کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔ سیکیورٹی ایجنسز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی ہی امور دے گی۔وزارت مذہبی امور نے اپنے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت مذہبی امور نے نئی ریگولیشن پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

    پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج

    کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

    فریال تالپور کی زیرِصدارت پارٹی کی خواتین ارکانِ اسمبلی کااجلاس

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا  آج آخری دن

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوگئیں –

    باغی ٹی وی: ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ 3 دسمبر تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا بھی امکان ہے،جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

  • ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

    ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

    اسلام آباد :سال 2025 کے دوران حج کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کا کوٹا 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یک مشت ادائیگی کرنا ہوگی، حج درخواست کے ہمراہ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کےبعد وصول کی جائیگی، یکم تا 10 فروری بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی، اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیا ب ہوگی، سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی، ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہوسکیں گی، 12 سال سے کم عمر بچے سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رہنمائی میسر ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

    وزیر مذہبی امور نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ انداز ی 6 دسمبر کو کی جائے گی، حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے جب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔

  • حج 2024 کے انتظامات مکمل،آپریشن 9 مئی سے ملک  بھر میں شروع ہوگا

    حج 2024 کے انتظامات مکمل،آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا

    اسلام آباد: ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں اور حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا،کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا، پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والےعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، پی آئی اےسمیت 3 نجی ائیر لائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی،عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سےحاجی کیمپوں میں شروع ہوگا، سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

  • وزارت مذہبی امور  کی  ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات ہر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی-

    باغی ٹی وی: مذہبی امور نے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی، ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں، اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں-

    استسقاء کے معنی ہیں بارش یا سیرابی مانگنا۔ شریعت میں دعائے بارش کو استسقاء کہتے ہیں جوضرورت کے وقت کی جائے، استسقاء کی تین صورتیں ہیں:صرف دعائے بارش کرنا، نوافل پڑھ کر دعاکرنا،باقاعدہ جنگل میں جاکرنماز باجماعت پڑھنا بعد نماز خطبہ اور بعدخطبہ دعا مانگنا،چادر الٹی کرنا یہ تینوں طریقے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں،یہ نماز تین دن تک پڑھی جائے،خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے، اورنماز کے لیے نکلتے وقت پرانے کپڑے پہننے چاہئیں۔