Baaghi TV

Tag: وزارت پیٹرولیم

  • پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے

    پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے

    پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یک طرفہ فیصلے کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں آج سے بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن سمیع خان نے کہا کہ حکومت نے ڈی ریگولیشن کا یک طرفہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال سمیت ہر طرح کا احتجاج کیا جاسکتا ہے۔سمیع خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سمیت تمام فیصلے آج ہنگامی اجلاس میں کیے جائیں گے جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مصدق ملک کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے سے ملاوٹ شدہ تیل میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ دگنی ہوجائے گی، ہم اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم اس معاملے پر پی پی ڈی اے کے ایک وفد کے ساتھ میٹنگ بلائیں۔ پی ایس او ہاؤس میں ہونے والی پچھلی میٹنگ میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ڈی ریگولیشن کی جانب کوئی بھی اقدام ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا۔سمیع خان مزید کہتے ہیں کہ پاکستان بھر میں 15,000 سے زیادہ ڈیلرز اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں، یہ فیصلہ ہمارے ان پٹ کے بغیر کیا گیا ہے۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔