Baaghi TV

Tag: وزیراعظم ازاد کشمیر

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے گھرآمد

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے گھرآمد

    مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرانوارالحق نے بھارتی گولہ باری سےشہید اور زخمی ہونے والے افراد کےگھروں کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرنے زخمی ہونے والوں میں چیک تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مودی کی جارحیت کا جوا ب بھرپورانداز میں دیا، شہری دفاع کی ضرورت جتنی بڑے شہروں میں ہے اتنی ہی ایل اوسی پربھی ہے،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارکردگی بہتر بنارہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا مظہر سعید نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 11 افراد شہید جبکہ 56 افراد زخمی ہو چکے ہیں شہدا میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

    مولانا مظہر سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے، وادی نیلم کے دو دیہات سے 572 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 29 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 206 کو جزوی نقصان پہنچا یا ایل او سی کے علاقوں میں خوراک اور ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا  فیصلہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا فیصلہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا بڑا فیصلہ ،عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نماز عید مظفرآباد میں پڑھنے کےبعد ایل او سی کا دورہ کریں گے سردار تنویر الیاس اگلے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملیں گے-

    وزیراعظم آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملیں گے اور مہاجرین کے کیمپوں میں بھی جائیں گے-

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عید الفطر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    تنویر الیاس خان نے کہا کہ عید الفطر پوری امت مسلمہ کے لئے خوشی کا تہوار ہے، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید الفطر کا دن مبارک ہو۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری حقیقی عید تب ہو گی، جب ہم سب مل کر جامع مسجدسرینگر،درگاہ حضرت بل اور عید گاہ سرینگر میں ایک ساتھ نماز عید ادا کریں گے۔

    گزشتہ روز سردار تنویر الیاس خان نے کہا تھا کہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس ہیں، پاک فوج کے ہوتے ایل او سی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود جوانوں کو یاد رکھیں گے، عید ایل او سی پر موجود جوانوں کے ساتھ منائیں گے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے، مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔

  • وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

    وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارتی جارحیت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

    لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی جبکہ کئی مکانات تباہ ہوئے، شہریوں پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ بھارت کو اس قسم کی کارروائیوں سے روکے اور بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس بھی لیے

    ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی