Baaghi TV

Tag: وزیراعظم سیکرٹریٹ

  • وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی

    وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی

    وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی اور رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، زاہد حفیظ چوہدری کو انڈونیشیا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے اور ملک فاروق کو ساوؐتھ افریقہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

    وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق طارق کریم اور اقصیٰ نواز کو افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا ہوں گے، سید حیدر شاہ کو نیدرلینڈ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے، عامر شوکت مصر جب کہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔اس کے علاوہ، زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہوں گے، واجد ہاشمی ملبرن جب کہ تنویر بھٹی شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے۔اسی طرح، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے اور عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔

    پی ٹی آئی کے دور ، پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    امریکی صدر نے 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام نہیں

    آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

  • گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کےلیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کوبھجوائے ہیں وزیرا عظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سابق گورنر کے مطابق کیبنٹ ڈویژن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر کی تقرری دو ایک روز میں کابینہ کے ارکان میں سرکولیٹ کرے گی۔

    وزارت خزانہ کی خواہش ہے کہ کسی ماہر اقتصادیات کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانا چاہئے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کو بخیرو خوبی مکمل کرائے‘ ویسے بھی ملک و قوم کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے-

    جبکہ دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر پی ٹی آئی حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اُن کے نتیجے میں گورنر اسٹیٹ بینک آل پاورفل بنا دیا گیا ہے اور وہ وفاقی حکومت کا مرہون منت نہیں ہے‘ اپنے تمام فیصلے حکومتی ہدایت کی بجائے آئی ایم ایف کے اصولوں پر کرے گا پی ٹی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی معیاد آئی ایم ایف کے کہنے پر تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔