Baaghi TV

Tag: وزیراعظم عمران خان

  • عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دینے کا اب دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب

    عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دینے کا اب دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتےعمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں-

    ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئےعمران صاحب قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں آپ کو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتےہیں-

    وری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم

    دوسری جانب مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی میچ فکسنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کی تھی-

    مریم نواز آڈیو لیک معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال کے اشتہارات کا ڈیٹا جاری

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ججز کے سیمینار میں سزا یافتہ کو بطور مہمان خصوصی بُلانے سے پیغام گیا کہ ڈاکا مارنا ہے تو بڑا ڈاکا ماروپاکستان میں صرف چھوٹے چور پکڑے جاتے ہیں، چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا، جب ملک کا لیڈر ہی پیسا چوری کرنا شروع کردے اس سے بڑا اللّٰہ کا عذاب کسی انسان پر نہیں آسکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انھیں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن مجھے لوگ سیاست میں آنے سے پہلےکے جانتے ہیں، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے، خود غرض اور بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا جبکہ سچا اور انصاف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے کرپشن کو برائی نہ سمجھنے والا معاشرہ کبھی نہیں چل سکتا، جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللّٰہ کا عذاب آتا ہے۔

    کرپٹ اوربدعنوانوں کےپاس کچھ ہےتوعدالتوں میں پیش کریں :پراپیگنڈہ کوئی دلیل یا…

  • میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں
    محمد نعیم شہزاد

    ماحولیات پر انسانی عوامل کے اثرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرتی دنیا فطرت سے بہت دور ہوتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر دیتی ہیں۔ انھیں مشکلات میں سے ایک سموگ بھی ہے ۔ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں صورتحال دگرگوں رہی اور شہری سموگ کی وجہ سے پریشان رہے۔ ان حالات کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے شجر کاری اور جنگلات لگانے کی مہم کا آغاز کیا جو بہت خوش آئند اقدام ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب دس ارب درخت لگانے کا خواب رکھتے ہیں اس کی تکمیل کے لیے انھوں نے لاہور میں میاواکی جنگلاتی منصوبے کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔

    مرحوم جاپانی نباتاتی ماہر اکیرا میاواکی کی طرف سے شروع کی گئی ایک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ، جنگل 12.5 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 165،000 سے زیادہ پودے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر درختوں کے عام رفتار کی نسبت 10 گنا تیزی سے بڑھنے کی توقع ہے ۔ 10 ملین آبادی کا یہ بڑا شہر حالیہ برسوں میں سموگ کی لپیٹ میں آیا ہے جس نے سکولوں کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے اور اسے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بنا دیا ہے۔

    جب سے 2018 میں درخت لگانے کی مہم شروع ہوئی ہے ، ملک میں 1 ارب مزید درخت لگائے گئے ہیں اور مون سون کے موسم میں مزید 500 ملین پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    یقیناً یہ ایک مثبت اصلاحی اقدام ہے اور عوام نے اس کا بھرپور استقبال بھی کیا ہے اور اس سال یوم آزادی پر ہر گھر کی طرف سے ایک درخت اگانے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ اور عوامی طور پر شعور بیدار کیا جا رہا ہے کہ یوم آزادی پر ہر سال لوگ جھنڈے، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیاء پر ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں جن سے سوائے خوش طبعی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا مگر ایک درخت اگانے سے ہمارے ماحول میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ فضائی آلودگی کم ہوگی اور سموگ جیسی مصیبت سے بھی جان چھوٹے گی۔

    شجر کاری اور جنگلات کا پھیلاؤ یقیناً حکومت کا احسن اقدام ہیں مگر ماحولیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت کو عوامی مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے ورنہ یہ مسائل حکومت کی مقبولیت کو بری طرح گرا دیں گے اوردوسری سیاسی جماعتیں مہنگائی جیسے ناسور کا فائدہ اٹھا کر حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکیں گے۔ موجودہ وقت کا سب سے بڑا عوامی مسئلہ حد سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔ پھل، سبزی، گراسری، پیٹرولیم مصنوعات کسی بھی چیز کی قیمتیں کنٹرول میں نہیں ہیں ۔ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو ایسی پالیسیاں اپنانی چاہئیں جو عوام دوست ہوں اور عوام کو ریلیف بھی دیں ۔ یہ عوام ہی ہیں جو کسی بھی جمہوری حکومت کی طاقت بنتے ہیں۔ ڈلیور کیے بغیر محض گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لا کر عوام کو خوش نہ کیا جا سکے گا۔ عوام حقیقی اور معنوی تبدیلی چاہتے ہیں۔ نا انصافی اور ظلم کے نظام کی تبدیلی، وی آئی پی کلچر کی تبدیلی، اختیارات کے ناجائز تصرف رکھنے اور بوسیدہ بیوروکریسی کے نظام میں تبدیلی۔

    تبدیلی کا نعرہ لگانا اور اس نعرے سے عوام کو مائل کرنا بہت اچھا تجربہ رہا مگر عوام کو اس سے مایوس کر دینا ایک ایسا تلخ تجربہ ہو گا جس کا تصور بھی ناممکن ہے۔ وزیراعظم صاحب کو فی الفور عوامی ریلیف کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ان پر عمل درآمد بھی شروع کر دینی چاہیے۔

    محمد نعیم شہزاد

  • ماضی میں صحت اور تعلیم کو نظرانداز کیا گیا اسلیے صحت کا نظام غیر موثر،وزیراعظم عمران خان

    ماضی میں صحت اور تعلیم کو نظرانداز کیا گیا اسلیے صحت کا نظام غیر موثر،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔
    اس اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر، معاون خصوصی ملک امین اسلم، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران شریک تھے
    اجلاس میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کی 100 فیصد آبادی کو اس سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کی منظوری کے بعد اب تک کی پیش رفت کےحوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ صحت سہولت پروگرام کی فزیبلٹی، بجٹ کے تخمینے، اور مرحلہ وار عملدرآمد پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ قلیل مدتی پلان کے تحت موجودہ مالی سال کے اختتام تک ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 7 اضلاع میں ہیلتھ کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ دسمبر 2021 تک پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔
    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے صحت کا نظام غیر موثر ہو گیا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہوا۔ عوام، خصوصا نچلے طبقےکو صحت کی معیاری اور سستی سہولیات کی فراہمی اور سماجی تحفظ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
    ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کی بدولت نہ صرف عام آدمی کو صحت کے حوالے سے تحفظ فراہم ہو گا جس وہ گزشتہ ستر سال سے محروم رہا بلکہ نظام صحت میں بھی انقلابی تبدیلی رونما ہو گی اور نظام صحت پختہ بنیا دوں پر استوار ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس, ملک کے زرعی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس, ملک کے زرعی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ

    اسلام آباد: 8 فروری 2021
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کے زرعی شعبے کی بحالی کے حوالے سے اصلاحات پر جائزہ اجلاس۔
    اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر وقار مسعود، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت، محمد سبطین خان، حسین جہانیاں گردیزی، سید صمصام حسین بخاری، سردار حسنین بہادر دریشک، تیمور سلیم جھگڑا، سید محمد اشتیاق، نجی شعبے کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شریک تھے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی مجموعی پیداوار میں زرعی شعبے کا حصہ موجود استعداد سے کم ہے۔ اسی طرح گندم چاول، مکئی، کپاس اور گنے کی پیداوار بھی خطے کے مقابلے میں کم ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موثر حکمت عملی اورکسانوں کو مالی و تکنیکی معاونت کی فراہمی سے زرعی پیداوار کے تناسب کو سال 2031تک 74ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2020 میں ملکی مجموعی پیداوار میں زرعی شعبے کا حصہ49ارب ڈالر رہا جس میں اکتیس ارب ڈالر لائیو سٹاک، ایک ارب فشریز جبکہ سترہ ارب ڈالر زرعی فصلوں کی مد میں ریکارڈ کیا گیا۔ سال2000میں یہ حصہ بیس ارب ڈالر تھا جس میں دس ارب ڈالر لائیوسٹاک جبکہ فصلوں کا حصہ دس ارب ڈالر تھا۔ اس اعتبار سے گذشتہ بیس سالوں میں زرعی فصلوں کی پیداوار میں صلاحیت کے مطابق استعداد کو برؤے کار نہیں لایا جا سکا۔
    ٭ مختلف اجناس کے حوالے سے بتایا گیا کہ گندم کی فصل میں ملکی اوسطاً پیداراو 29من فی ایکٹر، چاول 50من، مکئی57من، کاٹن18 اور گنے کی پیداوار 656من رہی ہے جبکہ بھارت میں یہ پیداوار بالترتیب گندم 51من، چاول64، مکئی42، کاٹن 18جبکہ گنے کی پیداوار اوسطاً 796من رہی ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں پراگریسیو کسان کی اوسطاً پیداوار گندم 45من فی ایکڑ، چاول80من، مکئی، 80من، کاٹن 35 من جبکہ گنا میں اوسطاً پیداوار 950من ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت کسان کو فی ایکڑ140ڈالر ایگری کریڈٹ دستیاب ہے جبکہ بھارت میں یہ 369ڈالر، امریکہ میں 192جبکہ چین میں 628ڈالر میسر آ رہا ہے۔ اسی طرح سبسڈی کی مد میں بھی ہمارے کسان کو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم معاونت میسر ہے جو کہ اوسطاً 27ڈالر فی ایکڑ ہے۔ اجلاس کو زرعی شعبے میں موجود استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مجوزہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان 2021پر تفصیلی بریفنگ
    وزیرِاعظم کو پیش کردہ ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے پہلے مرحلے میں سیڈ (بیج) سیکٹر میں اصلاحات، ڈیجیٹل سبسڈی کا نظام متعارف کرانے، مشینری کے استعمال کے فروغ، پانی کا موثر استعمال، کاشتکاروں کو کریڈٹ کی فراہمی، ایکسٹینشن سروسز کی تنظیم نو، سٹوریج کی سہولیات اور تحقیقاتی شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام متعارف کرانے سمیت آٹھ بڑے اقدامات کی نشاندہی۔
    پلان کے تحت کپاس، زیتون، مال مویشیوں میں جنیٹک امپروومنٹ اور فشریز (ماہی گیری) کو ترجیحاتی شعبے کے طور پر لیا جائے گا۔
    مندرجہ بالا شعبہ جات میں اصلاحات پر عمل درآمد کے حوالے سے مجوزہ ٹائم لائنز وزیرِ اعظم کو پیش
    کسانوں کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ
    اجلاس کو بتایا گیا کہ موجود اعداد وشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 67فیصد کسانوں (تقریبا سینتیس لاکھ) کا ڈیٹا موجود ہے۔ جن میں سے اٹھارہ لاکھ کسان کسی نہ کسی صورت میں ڈیجیٹل نظام سے سروسز استعمال کر چکے ہیں۔ نو لاکھ کسانوں کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں چار لاکھ کسان ڈٖیجیٹل پلیٹ فارم پر ریجسٹرڈ ہیں۔
    زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشینری کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ جس میں گورنمنٹ کی جانب سے درکار معاونت کے حوالے سے مجوزہ اعدادو شمار پیش کیے گئے
    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا، زرعی شعبے کا فروغ اور کسان کو اس کا جائز حق دلواناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے باوجود ماضی میں اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے فروغ کو نظر انداز کیاگیا جس کا خمیازہ ہمارے کسان اور ملکی معیشت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے، خوراک کی درآمدات پر آنے والے اخراجات میں کمی لانے اور شعبے میں موجود پوٹینشل کو برؤے کار لانے کے لئے زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی ایک قومی ترجیح ہے
    اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
    کمیٹی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، نجی شعبے اور ماہرین پر مشتمل ہوگی جو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دیکر وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی تاکہ اس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    لاہور: حکومت کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں نے بھی سموگ کا مقابلہ کرنے اور اس سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق اس سلسلےمیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ ڈیسک چوبیس اکتوبر تک قائم رہے گا، سینئر ججز بھی دورہ کریں گے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کے حوالے سے ہائیکورٹ بار پہنچے۔ صدر ہائیکورٹ بار حافظ الرحمان چوہدری نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے وکلا سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی ماحولیات تنویر وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

    ولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے پاسپورٹ آفس کے ساتھ کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کیا، چیف جسٹس نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں اور ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اس موقع پر چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی اشفاق کھرل نے کہا کہ یہ ڈیسک 24 اکتوبر تک قائم رہےگا، لوگوں کو سموگ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی جبکہ سینئر ججز بھی ڈیسک کا دورہ کریں گے۔
    ڈیسک پر آنے والے وکلاء اور شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم جائیں گی اور ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔

  • دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان 18 اہم ملاقاتیں کریں گے

    دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان 18 اہم ملاقاتیں کریں گے

    اسلام آباد:موجودہ حالات کے تناظر میں‌پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا کے سلسلے میں 18 دو طرفہ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے کے موقع پر متعدد اہم ملاقاتیں کریں گے، اس سلسلے میں تفصیلی شیڈول تیار کر لیا گیا۔اس شیڈول میں‌عالمی رہنماوں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں‌گی

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، ذرایع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم 10 سے زاید ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکہ میں‌پاکستانی وزیراعظم عمران خان ورلڈ بینک کے صدر سے اہم ملاقات ہوگی، وہ مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے خطاب کریں گے۔جہاں وہ کشمیر اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کریں‌گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں طے ہیں، امریکی صدر سے پہلی ملاقات ظہرانے کے بعد جب کہ دوسری ملاقات ہائی ٹی کے موقع پر ہوگی۔

  • وزیر اعظم  عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    وزیر اعظم عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    پشاور:عوام کو مشکل میں نہ ڈالووزیراعظم عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل کو فی الحال متعارف کرانے سے انکار کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے 41 محکمہ جات کو ہدایت نامہ ارسال کر کے نئے سٹیزن پورٹل کو متعارف کرانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی ہے،

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے ہدایت نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل ہی سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں، محکمے 21 دن میں ضرورت کے مطابق پورٹل سے متعلق تجاویز دیں۔ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل 8 ہزار مختلف سرکاری محکموں سے منسلک ہے، اس پورٹل کے توسط سے اب تک 987140 شہریوں کی شکایات حل ہوئی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تشریف لائیں گے

    وزیراعظم عمران خان لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تشریف لائیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی پیر کو لاہور آمد متوقع ہے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ اداکرنے کے لیے لاہور آنے کا ارادہ رکھتے ہیں.اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہل لاہور کی طرف سے کشمیریوں سے بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی پر بہت خوش ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں شریک ہونگے، سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بھی ملاقات وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔

    وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے اور کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم لاہور شہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے