Baaghi TV

Tag: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

  • شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی پالیسی واضح کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بھارتی کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ایران کے پُرامن نیوکلیئر پروگرام کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پانی، دہشت گردی اور تجارت جیسے اہم مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا، "ہم امن کے لیے بات چیت چاہتے ہیں، اور اگر بھارت امن کی تجویز کو قبول کرتا ہے تو ہم بھی عملی طور پر ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی امن، تجارت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    غزہ پر مؤقف
    وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور عالمی برادری اگر خاموش رہی تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے طور پر ایران اور پاکستان کے مشترکہ موقف کی بھی توثیق کی۔

    ایرانی صدر کا خیر مقدم
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ایرانی صدر نے بھی غزہ میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مغربی ممالک کے "خاموش تماشائی” بنے رہنے کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    علاقائی دورہ
    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران پہنچے، جہاں سعدآباد محل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم اس وقت 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی اہمیت کے حامل موضوعات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم  آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 22 اپریل سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے.

    باغی ٹی وی کے مطابق دیرینہ اور تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

    دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطحی روابط کے لیے ’ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) ‘قائم ہے۔ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12/13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے۔

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

  • وزیراعظم کا ریاض میں خطاب کے دوران آبی تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز پر زور

    وزیراعظم کا ریاض میں خطاب کے دوران آبی تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز پر زور

    وزیراعظم شہباز شریف نےون واٹر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کے مسائل پر تفصیل سے بات کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے بروقت انعقاد پر سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا، اور پانی کے وسائل کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں ہے اور دنیا کی نصف آبادی پانی کی کمی کے مسائل سے دوچار ہے۔ پاکستان میں 30 فیصد آبادی خشک سالی کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ ملک کے 70 فیصد علاقے بنجر اور نیم بنجر ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عالمی سطح پر پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ پانی کی حد بندیوں سے قوموں کے درمیان روابط اور ایکوسسٹم کی تشکیل ہوتی ہے، اور عالمی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں بڑے چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پانی کے مسائل پر بات چیت کو ترجیح دی ہے اور سندھ طاس معاہدہ اس کی مثال ہے۔پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات انتہائی سنگین ہیں، اور اس وقت پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو شدید ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں۔انہوں نے پانی کے ذخائر کے تیزی سے کم ہونے، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف بھی اشارہ کیا، اور کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے آبی وسائل کو شدید نقصان پہنچایا اور لاکھوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ’ریچارج پاکستان‘ پروگرام کا ذکر کیا، جس کا مقصد آبی نظام کی بحالی اور ماحولیاتی نظام پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ پاکستان کی واٹر پالیسی پانی کے بہتر انتظام، واٹر شیڈ کے نظام کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مرتب کی گئی ہے۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر پانی کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سوچ اور قیادت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مضبوط سیاسی عزم اور علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پانی سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستان کا عزم ہے کہ وہ دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر کا تحفظ یقینی بنائے گا، تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے پانی کے وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی