Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ

  • مریم  وزیراعلی نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ،نواز شریف

    مریم وزیراعلی نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا اور سٹاک ایکسچینج کی بلندی معاشی بہتری کی طرف بڑھتا ہوا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری اور سرمایہ کار برادری کا اعتماد واپس آنا خوش آئند ہے اور ترقی کی رفتار میں تیزی کی آمد خوشگوار تبدیلی کی علامت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں اب تھماﺅ آنا خوش آئند ہے اور وزیراعظم شہباز شریف وفاقی سطح پر بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، جس سے ملک میں اللہ کی مدد سے بہتری آ رہی ہے۔

    نواز شریف نے مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وزیراعلی نہیں بلکہ پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی بھی ان کی محنت اور نیک نیتی کی بدولت ان کا ہاتھ پکڑتا ہے۔

    ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز پر جتنا فخر کریں، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال کے اندر ہر طبقے کی بحالی کے لیے کئی اہم پروگرام شروع کیے ہیں جن کی عوام میں بہت پذیرائی ہو رہی ہے۔ ان پروگراموں میں "ستھرا پنجاب”، "کسان کارڈ”، "سکالرشپ پروگرام”، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، "دھی رانی پروگرام” اور بنیادی صحت کے نظام کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے اور وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی وجہ سے اپنی ذمہ داری محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی محنت اور عوامی خدمت کا معیار مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

    ملاقات میں قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

    شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت

    انسانی سمگلنگ،لاہور میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  • غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے  وارنٹ گرفتاری برقرار

    غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھتے ہوئے اس کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

    تھانہ بہارہ کہو میں درج غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے عدالت نے وارنٹ جاری کیے تھے، تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ عدالت نے اس کیس کے حوالے سے پولیس کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد میں کیوں ناکام رہے۔سینئر سول جج اسلام آباد، مبشر حسن چشتی نے دوران سماعت کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ سنجیدہ ہے اور اس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے پوچھا کہ وہ عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں کر پا رہے اور اس کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کریں۔

    مقدمہ میں غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کے الزامات ہیں، جن پر عدالت نے متعلقہ حکام سے مزید معلومات اور کارروائی کی تفصیل طلب کی۔عدالت کی طرف سے یہ واضح کیا گیا کہ آئندہ سماعت 29 جنوری کو ہوگی، جس میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری اور دیگر قانونی پہلوؤں پر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ کی سعودی اسرائیل تعلقات میں بہتری کی امید

    نماز کی مبینہ بے حرمتی کا مقدمہ،رجب بٹ کی حفاظتی ضمانت منظور

    چھوٹی آستینوں، ٹائٹ یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے نہ پہنیں،طلبا کیلیے ہدایات

  • مریم نواز نے کیا  "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” پروگرام کا افتتاح

    مریم نواز نے کیا "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” پروگرام کا افتتاح

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اور انقلابی قدم ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ "آسان کاروبار پروگرام” کے تحت کاروباری افراد کو تین کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد کاروباروں کی مالی حالت کو مستحکم کرنا اور انہیں مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا ہے اور ماضی میں نواز شریف کے دور حکومت میں معیشت کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ تاہم، 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ "مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "صنعتوں اور کاروباروں کے فروغ کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر یقین دلایا کہ حکومت چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں، بینک آف پنجاب کے ذریعے قرضے دیے جائیں گے اور قرض فراہم کرنے کے بعد کاروباروں کی رہنمائی بھی کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ "صنعت یا کارخانہ لگانے کے لیے رعایتی نرخوں پر زمین بھی فراہم کی جائے گی اور برآمدات پر مبنی کاروبار کے لیے اضافی سہولتیں دی جائیں گی۔”

    اس پروگرام کی مدد سے چھوٹے کاروباروں کو نہ صرف مالی مدد ملے گی بلکہ انہیں حکومتی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مزید بڑھا سکیں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

    زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

    مذاکرات،پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کمیٹی میں پیش

  • وزیراعلی مریم نواز  کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلی مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جو عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ مریم نوازشریف کے منصوبوں نے صحت کے شعبے میں جدیدیت، سہولت اور معیار کو نئے سطح تک پہنچایا ہے۔ ان کی حکومت نے عوامی صحت کے فوائد کے لیے متعدد پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن کا اثر نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دور دراز دیہات تک بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں قائم محمد نوازشریف کینسر ہسپتال، جو کہ پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال ہے، تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ اس ہسپتال میں جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جائے گا، جن میں چین کے طریقہ علاج "نوکیموتھراپی” اور "نوسرجری” شامل ہیں۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بہتر علاج اور زیادہ سہولت ملے گی۔

    کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا
    سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ علاقے میں دل کے مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا اور امراض قلب کے علاج میں انقلاب لائے گا۔

    پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز
    پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن چکا ہے جس نے ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا، جس سے جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

    کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال: 68 لاکھ مریضوں کی خدمت
    "کلینک آن ویل” اور "فیلڈ ہسپتال” جیسے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 68 لاکھ مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان سروسز کے تحت موبائل کلینکس اور فیلڈ ہسپتال دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں ایکسرے، لیب ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر کے 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی گئی ہے۔ یہ مراکز صحت اب جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیں اور عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ روایتی بی ایچ یوز (بنیادی ہیلتھ یونٹس) کو "مریم ہیلتھ کلینک” میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں جدید علاج اور میڈیکل سہولتیں دستیاب ہیں۔

    فیلڈ ہسپتال: دور دراز علاقوں میں نئی سہولت
    پنجاب کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کی بے مثال سروس جاری ہے۔ ان ہسپتالوں نے تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 60 ہزار ایکسرے، ایک لاکھ 35 ہزار لیب ٹیسٹ اور مختلف نوعیت کی دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دل کے مریضوں کے لیے خصوصی پروگرام
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دل کے مریض بچوں کے لیے "چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو مفت علاج اور آپریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریض بچوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

    مریضوں کے علاج میں آسانیاں اور سہولتیں
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت عوامی صحت کو ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کے لیے وسائل کی کمی کو کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر مریض کو مفت علاج اور میڈیسن ملے۔”مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں مزید اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور سپیشل پیکیجز کے تحت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سینٹر مرحلہ وار بنایا جائے گا تاکہ دل کے مریضوں کو فوری علاج مل سکے۔

    چین،کار حادثے میں 35 افراد کو کچلنے والے ملزم کو سزائے موت

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات لئے جائیں.وزیراعظم

  • پنجاب کو دنیابھرکےلیےتجارت اورسرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے،مریم نواز

    پنجاب کو دنیابھرکےلیےتجارت اورسرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے مہمان نوازی کی بے حد مشکورہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دہائیوں پرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔چین کی ترقی کرتی ہوئی معیشت ہمارے لئے قابل تقلیدہے۔چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لیے مشعل راہ ہے۔صدرشی جن پنگ کی مدبرانہ اور باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔چین کی لیڈرشپ اور مختلف کمپنیوں سے سیرحاصل گفتگوہوئی۔آئی ٹی ،زراعت،مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگوہوئی۔چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کےلیے سہولت فراہم کریں گے۔پنجاب بزنس کونسل دونوں ملکوں کےد رمیان اہم کرداراداکرے گی۔چینی سرمایہ کار اور تاجرپنجاب میں سرمایہ کاری کریں ۔پنجاب کو دنیابھرکےلیےتجارت اورسرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں۔موسمیاتی تغیرسےنمٹنے کیلئے چین کی پالیسیاں بہت اہم ہیں۔ماحولیات کی بہتری کےلئے تربیتی پروگرام کے بارےمیں گفتگو ہوئی،

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ چین مکمل کرکے لاہور پہنچ گئیں،سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی وطن واپس پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چین میں آٹھ روزرہیں اور اہم ملاقاتیں کیں

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستانی عوام کے دشمن

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمینٹ کانفرنس کا انعقاد ہوا

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکنگ گروپ قائم کرنے , فوکل پرسن مقرر اورہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا،گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی،ہیلتھ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ویسٹ مینجمنٹ، سولرانرجی اور دیگر سیکٹرز کے نمائندگان شریک ہوئے،چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،پاک چائنا کی فری ٹریڈ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی،چینی ٹیکنالوجی کمپنیز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی کیا،چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لئے”لینڈ آف اپرچونیٹی“ قرار دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انوسٹمیںٹ کانفرنس میں شرکت کے شرکاء کاشکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے معاشی،جغرافیائی اور کاروباری اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی،چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو سراہا،چینی کمپنیوں نے پنجاب میں نو پلاسٹک کے مہم کے آغاز کو سراہا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ”نو ٹو پلاسٹک“مہم شروع ہوچکی ہے۔ ماحول کو متاثر کرنے والے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں۔چھٹی کے باوجود چینی کمپنیوں کے حکام کی آمد ہمارے لیے بے حد حوصلہ افزاء امر ہے۔ستھراپنجاب کے تحت زیرویسٹ مشن شروع ہوچکا ہے،چینی کمپنیوں کی معاونت اور اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔ویسٹ کو قابل تجدید انرجی میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔زراعت کوجدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے میکانائزیشن کی جارہی ہے۔سستی بجلی کے حصول کیلئے ونڈ مل،سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جارہی ہے۔ ایکو سسٹم میں بہتری کیلئے انڈسٹری میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہے۔پنجاب میں سولر انرجی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب میں سولرائزیشن کے لئے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔سولرائزیشن پراجیکٹ میں چینی کمپنیوں کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔ زراعت کے سب سیکٹر میشن مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ اور ہائیبرڈ بیج ڈویلپمنٹ کو اشتراک کار سے ممکن بنائیں گے۔ پنجاب میں ینگ انڈسٹریل ہیومن ریسورس کے قابل قدر اثاثے کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں۔بائیو اور ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کے استعمال سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب میں ای کامرس،انکیوبیٹر سنٹر،ای لرننگ میں سرمایہ کاری کو ویلکم کریں گے،نوازشریف آئی ٹی سٹی کو سٹیٹ آف دا آرٹ بنانا چاہتے ہیں،چینی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں،پاک چائنا تعلقات کے فروغ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا رد عمل حوصلہ افزاء ہے۔پاکستان وسطی ایشیا، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان گلوبل ٹریڈ روٹ کا قابل قدر حصہ ہے۔ٹیلی میڈیسن ٹیکنیک کیلئے چین کے ہیلتھ سسٹم سے مستفید ہونگے۔ زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب میں واٹر ایفی شنٹ اریگیشن سسٹم متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ چین کی کمپنیوں کے لئے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا کا بہترین وقت ہے۔

    اسلام آباد: ہوٹل میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، ملزم علی رضا گرفتار

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس، وزیراعظم نے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

  • وزیرِ اعلیٰ مریم نوازکی بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی دعوت

    وزیرِ اعلیٰ مریم نوازکی بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی دعوت

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف، شنگھائی سے سفر کرتے ہوئے چینی شہر ڈسٹرکٹ یانٹین پہنچ گئیں جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ جینیاتی تحقیق اور میڈیسن کمپنی بی جی آئی جینومکس کے حکام کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کینسر اور دیگر جینیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے بی جی آئی جینومکس کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بی جی آئی جینومکس کے حکام نے مشترکہ طور پر کینسر کے علاج اور دیگر جینیاتی مسائل میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت بی جی آئی جینومکس پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا تاکہ جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص اور علاج کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے بی جی آئی جینومکس کے ساتھ زرعی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں رائس پروڈکشن کی نئی ٹیکنیکس متعارف کرانے اور صحت کے شعبے میں نئے ورکنگ گروپ کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بی جی آئی جینومکس کے صدر مسٹر وانگ جیان، سی ای او ین یی، اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی اور جینیاتی سیکوئنسنگ اور ڈی این اے سنتھیسز کے جدید طریقوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے بی جی آئی کی ریسرچ اور جینیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کی کامیابیوں کو سراہا۔

    بی جی آئی جینومکس نے پنجاب میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی پیشکش پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں جینیاتی جانچ کے لیے لیبارٹریز اور طبی نمونوں کی نقل و حمل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔بی جی آئی جینومکس دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور جدید جینیاتی طریقوں کے ذریعے مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ اس کمپنی نے انسانی صحت، زراعت، اور دیگر شعبوں میں اپنی تحقیق کے عملی اثرات پر روشنی ڈالی۔بی جی آئی جینومکس نے پنجاب حکومت کے ساتھ جینیاتی سیکوئنسنگ اور بیماریوں کی تشخیص میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ اس کی تحقیق کا مقصد عوام کی صحت میں بہتری لانا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے اور بی جی آئی جینومکس کے تعاون سے صوبے میں صحت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا فروغ ان کی حکومت کی ترجیح ہے اور وہ بی جی آئی جینومکس کے ساتھ بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں۔وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جی آئی جینومکس کی فیسلٹی کا قیام پنجاب میں میڈیکل ریسرچ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کی مدد سے صوبے میں جدید طبی تحقیق کو مزید فروغ ملے گا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت کے شعبے میں بی جی آئی جینومکس کے تعاون سے زیادہ پیداوار والے بیج کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ اس شعبے میں بھی ان کی خدمات انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ پاک چین کے درمیان جاری تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔بی جی آئی جینومکس کی ٹیم نے اس موقع پر اس بات کا یقین دلایا کہ وہ پنجاب کے صحت اور زراعت کے شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور صوبے میں جدید طبی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس کی پیشکش

    پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں،مریم نواز

    مریم کی دستک: جدید سہولیات پنجاب کےعوام کی دہلیز پر

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا  شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ملتان ڈویژن میں امن امان، عوامی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب کیمپین پرپیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملتان ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی آوٹ سورسنگ مکمل کر لی گئی اور 6 تحصیلوں میں پراسیس جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے لئے بہتر کارکردگی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو دیہات میں جا کر صفائی کے انتظامات چیک کرنے اور کتے کے کاٹنے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو آر پی او نے ملتان ڈویژن میں امن امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں ماضی کے بر عکس ڈینگی کیس میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ملتان میں اینٹی سموگ کیمپین کے دوران خلاف ورزیوں پر 44 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اوراینٹی سموگ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر اینٹوں کے 229 بھٹے مسمار کیے گئے

    دوسری جانب ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے کے مجرمانہ غفلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم سمیت6 ڈاکٹر وں اور ہیڈنرس کومعطل کر دیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیفرالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس،پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد قدیر، ڈاکٹر ملیحہ جوہر،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عالمگیر اورہیڈ نرس ناہید پروین کو معطل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال جاکرڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی خود جانچ پڑتال کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ پروفیسر، ہیڈ ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر سے ان کا موقف سنا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس کے ہر تین ماہ بعد لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔پروٹوکول کے برعکس پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے۔ ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹر اور سٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔ ڈسپوزیبل ڈائیلسز کٹ،ڈائی لائیزر کو مختلف مریضوں کے لئے بار بار استعمال کرنا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کا کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری صحت کو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اورڈاکٹروں کو غفلت ثابت ہونے پرایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعہ میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ سارے وسائل ہیلتھ کے لئے وقف کر دئیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں آرہے۔ علاج کے لئے آنے والے لوگ سرکاری ہسپتال سے ایڈز لیکر جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعما ل شدہ سرنجیں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں پیٹ سکین فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امراض دل اور دیگر وارڈ کا معائنہ کیا اور مریض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورسینٹری ورکر کی شکایت پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز، کمشنر وڈپٹی کمشنر،آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کےخلاف درخواست پر جواب طلب

    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کےخلاف درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا،سرکاری وکیل نے وزیراعلی پنجاب کو فریق بنائے جانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کےبعد وزیراعلی کو براہ راست فریق نہیں بنایا جاسکتا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست میں پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی کو فریق بنایاگیاہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ وزیر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بیرون ملک ہیں۔وزیر اور سیکرٹری کے وطن آتے ہی جواب جمع کرا دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے وکیل عمران رانجھا نے جواب جمع کرادیا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات قوانین کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی سابق لارڈ مئیر لایور کرنل مبشر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں

    اپووا کی تربیتی ورکشاپ،لکھاریوں کی تحسین

    یوم اقبال پر اپووا کی تقریب،تحریر:عینی ملک

    اپووا تربیتی ورکشاپ کی یادیں،تحریر: فیصل رمضان اعوان

    اپووا کی سنگ رنگی تقریب،تحریر:ریاض احمد احسان

    اپووا تربیتی ورکشاپ کے یادگار لمحات،تحریر:اورنگزیب وٹو

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    ڈی چوک کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قیمتی سامان اسلام آباد کے کے پی ہاؤس سے غائب ہوگیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ، احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سامان غائب ہوا، جس میں 2 آئی فون 15 پرو میکس، ایک پرس، اہم دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل ہیں۔،وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق موبائل فون گم ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی ضائع ہوگئے ہیں، جس سے وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ،اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا، پختون یار نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کے پی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے۔ علی امین گنڈا پور کا سامان نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل تھا۔ کے پی ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور وزیراعلیٰ کا سامان لے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر کے وزیراعلیٰ کا سامان واپس کیا جائے۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ کے سامان کو فوری واپس کیا جائے، کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب کیا گیا ہے۔

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض