Baaghi TV

Tag: :وزیراعلیٰ پنجاب

  • مریم نواز نے  برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ اور کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔

    پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہونے سے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری اپنی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت کی مختلف سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے،نجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور نہ ہو سکتی ہے، یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کی مستحق نہیں ہے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لشکر کی فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟
    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پی ٹی آئی نے ہر حال میں ڈی چوک جانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث حکومت نے قیام امن کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی طلب کر لیا ہے. دوسری طرف اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پولیس اور مظاہرین میں جحڑپوں کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں.

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات ہوئی ہے.

    ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نےثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا،خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔ پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

    ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

    مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

  • مفلوج افراد کیلئے  بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا

    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا

    پنجاب میں پہلی بار مفلوج افراد کے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا

    فالج سے متاثرہ افراد اور جسمانی معذوروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ پنجاب میں پہلی بار مفلوج افراد کے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 5 شہروں میں خصوصی بحالی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک مرکزی بحالی سینٹر اور 4 سیٹلائٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ملتان میں قائم کیا جائیگا جو 30 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ باقی 4 سیٹلائٹ بحالی مراکز لاہور، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ میں بنائے جائینگے۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سمیت جدید سہولتوں سے لیس ہوگا اور وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال سمن آباد لاہور میں پہلے پیرا پلیجک سینٹر کا افتتاح بہت جلد کردیا جائیگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاک آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مضحکہ خیز. دفترخارجہ
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    خیال رہے کہ انہوں نے بتایا کہ بحالی مراکز پر مریضوں کو اسپیچ تھراپی کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضاء کی ورکشاپ بھی قائم کی جائیگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    پبلک مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    ماسک پہننا شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ گھر سے نکلتے وقت شہری ماسک لازم پہنیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں خالی بیڈز بھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات دستیاب ہیں۔ پنجاب حکومت نے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار

    عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بزنس ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔
    ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس. کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی. صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، ماہر طب ڈاکٹر محمود شوکت، پی کے ایل آئی کے ڈاکٹر جاوید حیات خان اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ کورونا وباء کیخلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں۔ آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔احتیاط، حفاظتی تدابیر اورحکومتی اقدامات پر عملدرآمد سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم اپنے عوام کے لیے ہے۔ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید پر کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ کورونا مریضوں کی صحت یابی کیلئے عید کے لمحات کوہسپتال میں گزارنے والے ڈاکٹرز اورہیلتھ پروفیشنلز قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کی محنت اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہزاروں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عید کے لمحات ہسپتالوں میں گزارنے والے ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے محسن ہیں۔کورونا کے مشکل لمحات میں ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر،نرسز اورہیلتھ پروفیشنلز ڈیوٹی نہیں خدمت کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی خدمات کا ذاتی طورپربھی معترف ہوں۔ ڈاکٹروں کیلئے جو بھی ممکن ہوسکاضرور کریں گے، خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا۔ قوم مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے –

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ننکانہ صاحب آمد پر میڈیا سے بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ننکانہ صاحب آمد پر میڈیا سے بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ننکانہ صاحب آمد۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کی تاریخ کے مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآغازکردیا۔ انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداددی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاگورنمنٹ ایم سی گرلزسکول میں قائم انصاف امداد سینٹرکا دورہ ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں ۔ بزرگ خواتین کی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو دعائیں ۔ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل انتہائی شفاف ہے مستحق افراد کی گفتگو ۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ یہ پروگرام متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ہے۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑا ہے نہ چھوڑے گی۔ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔ کورونا وباء پر سیاست چمکانے والوں نے عوام کومایوس کیا ہے: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انصاف امداد پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاننکانہ صاحب میں جمنیزیم میں قائم 100بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    ضلع ننکانہ میں 160بستروں پر مشتمل3 فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ ننکانہ میں 100بستروں،سانگلہ ہل میں 30بستروں اورشاہ کوٹ میں 30بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال میں چاروینٹی لیٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر اقدام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ پنجاب میں مخصوص کاروبار اوردکانیں آج سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مزیدصنعتی یونٹس کو بھی آج سے کھول دیاگیاہے۔ اوپن ہونے والے کاروبارکوحکومت کی وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ کو فیلڈ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ننکانہ شہر کا دورہ،سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی کااظہار۔ سید والا روڈ کا بقیہ تعمیراتی کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کشمیر روڈاورپیر احمد شاہ روڈکا بھی معائنہ کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

    منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے،اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا :عثمان بزدار
    صوبائی وزراء میاں خالد محمود،اسد کھوکھر،تیمور بھٹی،ضلع ننکانہ کے اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری، ٹکٹ ہولڈرز،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن،کمشنر لاہورڈویژن،آر پی او شیخوپورہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • :پنجاب حکومت نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرلیا

    :پنجاب حکومت نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرلیا

    لاہور:پنجاب حکومت نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرلیا . وزیراعلیٰ پنجاب آج پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کاافتتاح کریں گے. وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو سول سیکرٹریٹ میں پریزن سسٹم پربریفنگ دی جائے گی. قیدیوں کو جیلوں میں دستیاب سہولتوں پر بھی وزیراعلیٰ کو بریف کیا جائے گا