Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے وفاقی وزراء کی ملاقات:پسماندہ شہروں کی ترقی کا عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزراء کی ملاقات:پسماندہ شہروں کی ترقی کا عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان، اراکین پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمداورمیاں محمد آصف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں- مزید کہا کہ پنجاب کے پسماندہ شہروں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ ماضی میں وسائل کو من پسند شہروں پر خرچ کر کے دورافتادہ علاقوں کو نظر انداز کیاگیا۔
    اب پنجاب کے نظر انداز علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا گیا ہے۔ نئے پاکستان میں پنجاب ترقی کے سفر میں سبقت لے گا- عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے –

    انھوں اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی – اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی-اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے -عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی – عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے-اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں – چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے-

  • کیا اپوزیشن کا اتحاد دم توڑ چکا ہے؟

    کیا اپوزیشن کا اتحاد دم توڑ چکا ہے؟

    لاہور31جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اپوزیشن کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔

  • سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کا حملہ

    سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کا حملہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت.جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔
    ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی ہدایت. فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے۔ موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    ہماری حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا : وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے۔ آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے: عثمان بزدار