Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

  • مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز

    مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مری میں سیاحوں اور مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس مری نے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز کر دیا ہے-

    مفت وہیکل ریکوری سروس کا مقصد ہل اسٹیشن میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنا ہے، جس کے لیے جدید ریکوری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اس اقدام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔

    چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں میں گاڑی خراب ہونے یا ٹریفک حادثے کی صورت میں شہریوں اور سیاحوں کو مفت ریکوری سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو قریبی ورکشاپ منتقل کیا جائے گا۔

    انہوں نے ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا جس میں لاہور سے آئے ایک سیاح کی گاڑی بریاں روڈ پر خراب ہو گئی سیاح نے ٹریفک کنٹرول روم پر کال کی، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ورکشاپ منتقل کر دیا۔

    سیاح نے بروقت مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ مفت ریکوری سروس مری آنے والے تمام سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے دستیاب ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

  • صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، وہ ایک مدبر سیاستدان اور وضع دار شخصیت تھے۔

    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی سیاسی اور صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک اصول پسند، مہذب اور باوقار شخصیت تھے جن کی کمی عرصہ دراز تک محسوس کی جائے گی

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ،ایجنڈا جاری

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ،بھارتی حکومت،میڈیا کا پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

  • سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

    سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

    سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جا کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

    وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے کی۔ بعد ازاں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے دلی عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اخوت، ایمان اور محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔

    انہوں نے سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے گھریلو سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور اسے گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔ملاقات میں توانائی، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی کمیٹی پر تنقید

    اسرائیلی فوج کاغزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

    کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

  • پنجاب پولیس کو جاپان ماڈل پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کو جاپان ماڈل پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    منصوبے میں ٹریفک مینجمنٹ، حادثات کی روک تھام اور موسمیاتی صورتحال سے عوام کو بروقت آگاہی کے نظام کو متعارف کرایا جائے گا.پہلے مرحلے میں لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز جاپان کے حالیہ دورے سے واپسی پر منصوبے پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کریں گی۔مریم نواز نے ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا معائنہ کیا۔جاپانی سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان میں امن و امان کی صورتحال قابلِ تقلید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔مریم نواز کے مطابق پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔اس ادارے کے قیام کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔جرائم کا گراف پہلی بار 70 فیصد سے بھی نیچے آ چکا ہے۔

    اسرائیل نے مغربی کنارے میں متنازع بستی کے قیام کی منظوری دے دی

    حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    نائجیریا: مسجد پر مسلح افراد کا حملہ، 50 سے زائد افراد شہید

    اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، ایک بچہ جاں بحق

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اسکول اور موبائل لائبریری آن ویل شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا اسکول اور موبائل لائبریری آن ویل شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فروغ تعلیم کے لیے صوبے میں ’’اسکول آن ویل، موبائل لائبریری آن ویل، موبائل لائبریری‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اسکول آن ویل دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا اسکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا، جس کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گےاسکول آن ویل میں موجود ٹیچر کسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے، اسکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

    اسی طرح، اسکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا جبکہ چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا۔

    5 سالہ نابینا بچے سے ’زیادتی‘ کے الزام میں قاری گرفتار

    لائبریری آن ویل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی جس کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی جبکہ لائبریری آن ویل کو کسی بھی میدان، گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر اسٹیشن کیا جا سکے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’پڑھو گے تو بڑھو‘‘ کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا،جدید ترین بس کے اندر قائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کے لیے چیئر اور ٹیبل بھی میسر ہوں گی، موبائل لائبریری میں اردو، انگلش اور سائنس کی کتابوں کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکول آن ویل، لائبریری آن ویل اور دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    قتل کی دھمکیاں دی گئیں, کرکٹر نے بھی دھمکایا،ریحام خان کا انکشاف

  • چیف جسٹس آف پاکستان اور  وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے –

    عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انصاف سرحدوں کا پابند نہیں، یہ انسانی وقار اور امن کا ستون ہے، دنیا کو درپیش مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے،انصاف صرف اداروں کی نہیں، انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، انصاف کی جدوجہد میں پاکستانی عدلیہ دنیا کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے چیلنجز کا سامناہے ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کی بالا دستی ضروری ہے،عالمی انصاف کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل کریمنل کورٹس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    عالمی یوم انصاف پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کسی قوم کی تقدیر روشن نہیں ہو سکتی،انصاف وہ روشنی ہے جو معاشروں کو بدل دیتی ہے، جہاں انصاف ختم ہو جائے وہاں ظلم کی تاریکی پھیل جاتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ناانصافی سے نہ صرف افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ پورا معاشرہ کمزور ہو جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں نفرت، بداعتمادی اور انتشار جنم لیتے ہیں پنجاب حکومت نے ایسے ادارے قائم کیے ہیں جو ناانصافی کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو اس کا حق بلا امتیاز ملے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ انصاف کے بغیر تعلیم، صحت اور ترقی کے خواب پورے نہیں ہو سکتے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی انصاف کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انصاف ہی ہر فرد کی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دیدی

  • مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد

    مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

    3 جولائی کو جوہر ٹاؤن کے ایک فارم ہاؤس سے نکلنے والے شیر نے ایک فیملی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے گئے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا، جس کے باعث وہ باہر نکل آیا اور حملہ کر دیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی طور پر جنگلی جانور، خصوصاً شیروں کو رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

    لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپوں کے دوران 8 غیر قانونی شیر برآمد کیے گئے جبکہ 5 افراد کو بغیر لائسنس شیر رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنگلی جانور رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی وائلڈ لائف ایپ بھی متعارف کروا دی گئی ہے، جس پر اب تک 584 شیروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ریڈ اینڈ بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم دو روز میں نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو اسپتالوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے دریائے سندھ میں طغیانی کی صورتحال پر بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید

    محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے