Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • ڈویلپمنٹ پروگرام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،خواجہ سعد رفیق

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں نام مختلف ضرور ہیں مگر سب ایک فرد کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بننے پر انہیں کچھ تحفظات تھے جس کے باعث وہ ٹیم کا حصہ نہیں بنے، تاہم شہباز شریف کی محنت قابلِ ستائش ہے جنہوں نے دن رات ایک کیا اس وقت حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اور سیاسی و عسکری قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اگرچہ بعد میں آئی ایم ایف پروگرام اور مہنگائی جیسے چیلنجز بھی سامنے آئے جبکہ سیلاب جیسی آفات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نےالزام عائد کیا کہ پہلگام واقعےکو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستان کی افواج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دے کر اپنی صلا حیتیں دنیا پر واضح کیں،آج عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ شہباز شریف اور دیگر قیادت عالمی تنازعات میں کردار ادا کریں۔

    انہیوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، غزہ میں ہونے والے مظالم نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے اور یہ حالات ایک نئے عالمی نظام کی بنیاد بن رہے ہیں جبکہ ایران کی مزاحمت کو بھی سراہا عالمی سطح پر بڑی طاقتیں جیسے چین اور روس بھی اس عمل کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ خطے میں امن قائم ہوگا جبکہ مسلم دنیا اب بیدار ہو رہی ہے۔

  • پنجاب:  چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

    پنجاب: چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دل کے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج فراہم کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام شروع کیا، جبکہ منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا ہے، پروگرام کے تحت منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گاپنجاب کے 9 سرکاری اور 15 نجی کارڈیک ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں، جبکہ یہ سہولت صوبے کے مستقل رہائشی دل کے مریضوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری بھی مکمل کر لی گئی ہے حکومت نے اس پروگرام کے لیے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹوں کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔

    پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے 0800-09009 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جبکہ مریض پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک 042-99066000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر 0333-6756390 پر بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت دل کے ہزاروں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ پروگرام امراض قلب میں مبتلا افراد کو مفت اور بروقت علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • مریم نواز برازیل روانگی سے قبل لندن پہنچ گئیں

    مریم نواز برازیل روانگی سے قبل لندن پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل روانگی سے قبل مختصر قیام کے لیے لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ چند اہم ملاقاتوں کے بعد کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز برازیل میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی کانفرنس (COP-30) میں شرکت کریں گی، جو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ ماحولیاتی منصوبوں، قابلِ تجدید توانائی، شجرکاری اور گرین ڈیولپمنٹ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دیں گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی عالمی اداروں کے نمائندوں، ترقیاتی بینکوں اور ماحولیاتی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں ماحولیاتی استحکام، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مریم نواز عالمی فورمز پر پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کوپ 30 میں ان کی شرکت پاکستان کے لیے ایک مثبت سفارتی موقع قرار دی جا رہی ہے

    قازقستان آج رات ابراہم معاہدوں میں شامل ہو گا ، امریکی اہلکار

    افغان فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا مؤثر جواب

    بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکشن چور جمہوریت بن گیا،راہول گاندھی

  • سکیورٹی خدشات، مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی مکمل سکریننگ شروع

    سکیورٹی خدشات، مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی مکمل سکریننگ شروع

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کے تمام اہلکاروں کی تفصیلی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بلا خوف و خطر نقل و حرکت کر رہی ہیں، تاہم کالعدم تنظیموں کے خطرات کے باعث سیکیورٹی پیرا میٹرز کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کے انخلا اور ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد مریم نواز کی سیکیورٹی میں ازسرِنو تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکریننگ کا عمل جاتی عمرہ، وزیراعلیٰ آفس اور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ تک جاری ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دیگر عملے کی بھی مکمل چھان بین ہو رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے سیاسی و مذہبی رجحانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اگر کسی فرد کا تعلق کسی مشکوک تنظیم سے پایا گیا تو اسے فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔سکریننگ مکمل ہونے کے بعد ایک جامع رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی

    ویڈیو بنانےکے دوران فائرنگ، ٹک ٹاکرلڑکی جاں بحق

    فلسطین کی حامی کیتھرین کونولی آئرلینڈ کی ممکنہ نئی صدر قرار

    بنگلہ دیش کا بھارت سے سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ، تین نئی بٹالینز قائم

    طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

  • پنجاب میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی فیصلے

    پنجاب میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ اور اس پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ہر ضلع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انتہا پسند گروہوں اور غیر قانونی تارکینِ وطن کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔ صوبے کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کومبنگ آپریشنز اور کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہوں گی، کسی فرقے یا عقیدے کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

    ڈیورنڈ لائن پرطالبان کا اعتراض اور پاکستان کا مؤقف، مبشر لقمان کا تاریخی تجزیہ

    مزید فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، امن کمیٹیوں کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔اجلاس میں ہر شہری تک موبائل پولیس اسٹیشن کی خدمات پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو روزانہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کی رپورٹس اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں عوام کو خبردار کیا گیا کہ غیر قانونی رہائشیوں کو مکان یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف کرایہ داری اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

    مزید یہ کہ صوبے میں سوشل میڈیا پر شرانگیزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اور غیر قانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی.

    کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    پاکستان کے فضائی حملوں میں دہشت گرد کمانڈر گل بہادر ساتھیوں سمیت ہلاک

    اسرائیلی پارلیمنٹ کی مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری

  • پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت تھراپی اور تعلیم کا فیصلہ

    پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت تھراپی اور تعلیم کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق اجلاس میں آٹزم کے شکار غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم اسکول میں مفت تھراپی اور تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مختصر مدت میں 5 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کے داخلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی بچوں کو ’ہمت کارڈ پروگرام‘ میں شامل کرنے، عالمی ماہرینِ آٹزم کی خدمات حاصل کرنے اور اسکول کے لیے یونیفارم و ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں 13 رکنی بورڈ آف گورنرز اور آٹزم ریسورس سینٹر کے 3 سالہ اسٹریٹجک پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے بتایا کہ اسکول میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایویڈنس بیسڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں کمیونیکیشن، لائف اسکلز، اسلامی تعلیم، ٹیکنالوجی اور جسمانی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔پاکستان کے پہلے آٹزم اسکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور سائونڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں 3 سے 16 سال تک کے بچے 22 سال کی عمر تک زیر تعلیم و علاج رہ سکیں گے۔

    بچوں کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی، والدین کے لیے کوچنگ ماڈیولز، اور اساتذہ کی تربیت کے لیے ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم کیا جائے گا۔

    ارشد ندیم کے کوچ کا جواب جمع، فیڈریشن پر الزامات اور وضاحتیں پیش

    ملتان میں آن لائن جابز کے نام پر لوٹنے والا نیٹ ورک گرفتار

    موناکو میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ البرٹ دوم سے ملاقات

    بیلجیم کےوزیراعظم پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 گرفتار

  • مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

    مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ متاثرین کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ افراد سے براہِ راست ان کے مسائل سنے اور کہا کہ ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو نقصان کے تخمینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، پنجاب حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

    برطانیہ: کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، یویٹی کوپر وزیر خارجہ مقرر

    خیبرپختونخوا میں گورننس کا وجود نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

    بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، کسانوں کے لیے ریلیف کا مطالبہ

    12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

  • پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے

    پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کے باعث دریاؤں اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے انخلا کے فوری احکامات جاری کر دیے۔

    صوبائی حکومت کے مطابق ہفتے کے روز دریائے ستلج کے کنارے ہزاروں افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، کیونکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا، جہاں پانی کی سطح ایک لاکھ 26 ہزار 866 کیوسک تک پہنچ گئی تھی۔وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مریم نواز نے آبی ریلوں کی آمد کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور ان کے مویشیوں کو بھی بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

    مزید برآں، وزیراعلیٰ نے حکام کو دریائے ستلج سمیت دیگر دریاؤں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے، متاثرہ افراد کے لیے رہائش، خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کرنے اور عارضی طور پر موزوں رہائش فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی سانپ کے کاٹنے کی ویکسین فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کے احکامات بھی دیے گئے۔بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کو قصور، پاکپتن، تونسہ شریف اور دیگر سیلابی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    دریں اثنا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جس سے دریائی سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وزارت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی۔

    سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

    اسحاق ڈار کی جدہ میں سعودی، ایرانی اور صومالی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

  • مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی-

    ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیامریم نواز نے پاکستان میں شاندار خدمات پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،ملک میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، دونوں ممالک زراعت اور لائیوا سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کیلئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کیلئے پر امید ہیں، آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے تعاون کا عکاس ہے، پاکستان کی آسٹریلیا کیساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

  • مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

    مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے،حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا ۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی اور کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ادھرشوہر کے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا، لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل خاوندکے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتیٰ کہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں،سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

    ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم