Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ

  • سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری باغی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوگئے

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری باغی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوگئے

    لاہور:ڈیجٹل دنیا میں بڑا نام رکھنے والے باغی ٹی وی کے ساتھ اب پاکستان کی بڑی بڑی شخصیات منسلک ہورہی ہیں‌،اس سلسلے میں باغی ٹی وی کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ باغی ٹی وی میں بطور تجزیہ کار شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    اس اہم موقع پرباغی ٹی وی اپنے پلیٹ فارم پر تجزیہ کار کے طور پر علاؤالدین مری کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

    باغی ٹی وی کو بلوچستان کی آواز کو مین اسٹریم میڈیا میں شامل کرنے کے لیے بلوچستان کی اہم شخصیت کواپنی ٹیم کا حصہ بنانے پرفخرہے

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معزز تجزیہ کار باغی ٹی وی کے پروگراموں میں دکھائی دیں گے اور اپنے ٹیلی ویژن کے ناظرین اور ڈیجیٹل سامعین کے لیے صوبے کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کریں گے۔اور اس کے ساتھ ساتھ ماہرین اوردیگراسٹیک ہولڈرز کو بھی صونے کی ترقی کے لیے اپنے پروگرام کا حصہ بنائیں گے

    باغی ٹی وی ہرممکن کوریج اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ڈیجیٹل میڈیا سامعین کی موجودگی کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کو اب عوام کی بڑی حد تک پہنچایا جائے گا۔یاد رہے کہ علاؤالدین مری نے 8 جون 2018 سے 19 اگست 2018 تک بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کیا۔

  • ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    پشاور:صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اوران میں کسی قسم کا تعطل قابل قبول نہیں ، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا،محمود خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکموں کے تحت تکمیل شدہ منصوبوں کے افتتاح اور نئے منصوبوں کے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس اہم اجلاس کو مختلف شعبوں میں افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں اس وقت اربوں روپے مالیت کے 483 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار ہیں۔

    بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف محکموں کے تحت 368 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، 115 منصوبے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں، محکمہ آبپاشی کے تحت 181 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت 71 منصوبے افتتاح تیار ہیں۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 36 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں 25 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی حکومت کےمیگامنصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ خود کریں گے، چھوٹے منصوبوں کا افتتاح متعلقہ وزراء اور ایم پی ایز کریں گے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایت دی گئیں کہ ان منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے شیڈول تیار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان

  • قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ عثمان بزدارہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

    قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ عثمان بزدارہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

    لاہور: عثمان بزدارکو وزارت اعلیٰ کی یاد ستانے لگی، دوسری مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال پائیں گے یا نہیں؟ سابق وزیراعلیٰ اسمبلی ہال میں ہی پامسٹ کو ہاتھ دکھانے لگے جبکہ رکن پنجاب سعدیہ سہیل رانا پامسٹ نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی :سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں، انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران ہی اپنی قسمت کا حال جاننے کیلئے سعدیہ سہیل کو ہاتھ کی لکیریں دکھا دیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار اجلاس میں وقفے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو اپنا ہاتھ دکھا رہے ہیں عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل سے سوال کیا کہ ان کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ کو جواب دیا ’نہیں‘۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی میں موجود کسی شخص نے بنائی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

  • ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ریلی نکالتی ہیں ان کے اوپر کبھی بھی تشدد یا شیلنگ نہیں ہوئی

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر ہمیں روکا گیا، ہم اپنے قائد کے کہنے پر نکلے تھے سرکاری گاڑی میں ہونے کے باوجود پولیس اہلکار ہمیں روک رہے تھے،ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اورافسر کی جانب سے دھمکی دی گئی سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ راستے کھولے جائیں تب بھی نہیں کھولے گئے،کٹی پہاڑی کے پاس بھی راستہ بلاک کر رکھا تھا،میری گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا،میری گاڑی پر شیل مارے گئے جو اونچائی سے پھینکے جا رہے تھے، گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے،پولیس کو ہمیں روکنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے، ڈی چوک پر جہاں جہاں پولیس ملی وہاں ہم پر شیلنگ کی گئی کیا ہم یہ کہ سکتے ہیں شہباز شریف گلگت بلتستان کی زمین پر پاؤں نہ رکھیں، ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،آئی جی اور پولیس افسران کی معطلی ہمارا مطالبہ ہے،

    قبل ازیں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی صوبائی وزراء کےُ ہمراہ ہسپتال آمد ہوئی، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید و دیگر صوبائی وزراء نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمر ایوب خان کی عیادت کی وہ گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

  • سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انکو بے نقاب کرنا تھا اور شریفوں کی اصلیت دوبارہ سامنے آگئی،

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق میں مقابلہ ہوگا، سالک حسین ،طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے،100فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کر کے آئیں گے،اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم چیمہ اور سالک صاحب کو واپس لے کر آئیں گے،دیکھ لینا ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی طارق بشیر چیمہ کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا مگر خلاف ووٹ نہیں دیئے، طارق بشیر چیمہ نے زرداری صاحب کو کہا کہ یامیرا ووٹ لے لیں یا سالک کا،میں نے طارق بشیر چیمہ اور سالک کو ووٹ دینے کی بالکل اجازت نہیں دی، چودھری شجاعت ٹھیک ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں،

    دیکھ لینا وفاق میں ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی،عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیراعلیٰ بنیں اور پھر قائم رہا،لوگوں کو تکلیف ہوئی مگر خان صاحب نے کہا میں نے کمٹمنٹ دے دی،شریفوں کی وفاق کی گیم ختم، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی، ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہوئے ہیں، سالک کو وزارت دی گئی مگر محکمہ نہ دیا تو شجاعت صاحب نے کہا واپس لے لیں، اسحاق ڈار نے شجاعت صاحب کو فون پرکہا سالک کواچھا دفتر بنا کر دوں گا،شجاعت صاحب نے کہا کیا ایون فیلڈ میں ہمیں بلاتے ہو،تم نے توواپس ہی نہیں آنا،ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی فیل ہے،اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے،پنجاب میں ان کو سرپرائز دیں گے جیسے پہلے سرپرائز دیے تھے، نوازشریف نے ہمیشہ اپنے لانے والوں سے لڑائی کی، یہ ایسےہی ہیں جیسے بانی متحدہ کا کوئی کہے کہ اداروں کے ساتھ ٹریک ریکارڈ اچھا تھا،مجھے پوری امید ہے عمران خان کے اداروں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،انشااللہ شریفوں کی جو خواہش ہے وہ بس خواہش ہی رہے گی

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اُنہوں نے دھوکہ دیا،شجاعت حسین اور اُن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ حکومت میں وزیر ہیں لیکن وہ ق لیگ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا

    لاہور:جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔انہون نے مزید ہدایت دی کہ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔

    ادھر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔

    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

  • وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے

    وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف ملاقات کیلئے جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
    حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی دوست جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا تھا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین سے ملاقات کے لئے پہنچے تو جہانگیر ترین نے نو منتخب وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا، ن لیگی وفد میں عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جو وزیراعلیٰ کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے ، ملاقات میں پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی، جہانگیر ترین گروپ میں کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے

    جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے حمایت کی تھی، جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ،وہ گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ہیں، طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

    دوسری جانب کل شام تک پنجاب کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے پہلے مرحلے میں اتحادی جماعتوں اور ن لیگ کے اہم رہنما حلف اٹھا ئیں گے پنجاب کابینہ 40 سے 45 ارکان پر مشتمل ہو گی وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف لینے کے بعد کابینہ پر مشاورت شروع کر دی مشاورت سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف،وزیراعظم شہباز شریف،جہانگیر خان ترین اور علیم خان سے کی جائیگی۔ کابینہ میں جہانگیر ترین گروپ،علیم خان گروپ اور کھوکھر برادران کو بھی شامل کیا جائیگا

    مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان،خواجہ سلمان رفیق،،رانا مشہود،خواجہ عمران نذیراور بلال یاسین کا بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔سیف الملوک کھوکھر ، رانا مشہود منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق ، سمیع اللہ خان جہانگیر خانزادہ شامل ہونے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے داتا دربار پر حاضری دی اس موقع پر ماجد ظہور بھی انکے ہمراہ تھے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

  • حمزہ شہباز حلف،عدالت لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے ،تحریری حکمنامہ

    حمزہ شہباز حلف،عدالت لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے ،تحریری حکمنامہ

    اب تواس پرلارجربینچ بنناچاہیے،حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

    لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے حکم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
    جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے، درخواست میں اہم قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے گیے ہیں عدالت مناسب سمجھتی ہے کہ کم از کم پانچ یا اس سے زیادہ معزز ججوں پر مشتمل ایک لارجر بینچ کی تشکیل دیا جائے، عدالت پیرا 9 حزف کرنے کا حکم دیتی ہے، پیرا 9 میں صدر اور گورنر سے متعلق آبزرویشن دی گئی تھی، درخواست گزار نے بتایا کہ صدر اور گورنر کو فریق نہیں بنایا گیا، درخواست گزار نے بتایا کہ صدر اور گورنر کے خلاف منفی ریمارکس دئیے گیے جو خارج کیے جائیں سنگل بینچ کی درخواست قابل سماعت نہیں تھی, توہین عدالت کی درخواست دائر ہوسکتی تھی، وکیل کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت کسی مخصوص شخص کو نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے،اگر اپیل کنندگان کی طرف سے کوئی اور درخواست دائر کی گئی ہے تو اسکو بھی ساتھ سنا جائے گا،

    قبل ازیں لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز حلف کا حکم نامہ رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق روسٹرم پر موجود تھے ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ حلف سے پہلے درخواست پر سماعت ہو جاتی حلف ہو چکا ہے، ہمارے 3 اعتراضات ہیں، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا کہ اگر حلف ہو گیا ہے تو آپ نے تو حکم چیلنج کیا ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ معاملے پر سپریم کورٹ کی فیصلے موجود ہیں، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ اب تو اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے،

    اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کہ میرے پاس انٹراکورٹ اپیل اور سپریم کورٹ کا حق ہے میں نے کہا کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کو دیکھا جائے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ایسی صورت حال میں عدالتی حکم پر عمل کے لیے آئے،جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ عمل نہ ہونے پر صورت حال تبدیل نہیں ہوئے،عدالت ریلیف کو مولڈ بھی تو کر سکتی ہے، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت نے تیسرا راستہ لیا جو آئین میں نہیں ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھجی نے استفسار کیا کہ اگر پارلیمنٹ کورٹ آڈر پر عمل نہ کرے تو پھر عدالت کیا کرے؟ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ متاثرہ فریق ہیں؟ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کابینہ بحال ہوچکی،استعفیٰ مسترد ہو گیا ہے،یہاں حلف لے لیا گیا ہے،تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 3 فیصلے ہوئے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر نوٹس کر دیتے ہیں،اظہر صدیق نے کہا کہ تین فیصلے آئے اس پر قانون کا سوال ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہم تو ایمرجنسی میں آئے ہیں،ہم لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دیتے ہیں،عدالت نے چیف جسٹس سے معاملے ہر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی

    تحریک انصاف کے وکیل نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کردی لاہورہائیکورٹ نے پیرا 9 حذف کرنے کی استدعا منظور کر لی ،عدالت نے صدر اور گورنر سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی استدعا منطور کر لی، عدالت نے صدر اور گورنر کیخلاف ریمارکس اور آبزرویشن ختم کرنے کی استدعا منظورکر لی،

    قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ حلف اٹھا لیا گیا لیکن ہماری درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی،ججز چیمبر میں موجود لیکن ہائیکورٹ رجسٹرار آفس فائل نہیں لے کر آیا، ہمیں جو خدشہ تھا وہی ہوا،

    قبل ازیں قبل ازیں لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے اپیل دائر کی تھی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے تینوں فیصلوں میں تضاد ہے ،رات کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے آئے تھے مگر ڈائری صبح کے وقت ہوتی ہے وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ ہم نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 3 فیصلے حقائق کے برعکس ہیں گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے- وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ 11بجے سے پہلے پہلے اس اپیل پر سماعت ہونی چاہیے تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا

    پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا

    لاہور:پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا ،اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے سیکرٹری قانون کی جانب سے کام روکنے کے متعلق مراسلے کا جواب دے دیا، کہتے ہیں سیکرٹری نے قانون کے بارے میں لاعلمی کا مظاہرہ کیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے جواب میں نشاندہی کی کہ22 اپریل کو بھیجا گیا مراسلہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔

    یہ مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کی تضحیک ہے، احمد اویس نے واضح کیا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں جب تک ان کی جگہ پر دوسرا وزیراعلیٰ نہیں آجاتا۔

    اس لیے یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ صوبائی حکومت بحال نہیں ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر اُن کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی، سرکار وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری اسمبلی کیخلاف ایک مقدمہ اور نظر بندی کے احکامات ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی تین دن کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

    محمد خان بھٹی کیخلاف اسمبلی ہنگامہ آرائی کے الزام میں 16 اپریل کو ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید راں نے سرکاری وکیل کے بیان کے بعد درخواست واپس لینے کی استدعا کیجسے عدالت نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ محمد خان بھٹی نے گرفتاری کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب ہو گی آج

    حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب ہو گی آج

    حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب ہو گی آج

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی 4 بجے ہونے والی حلف برداری کا وقت تبدیل کر دیا گیا

    وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کی وجہ سے تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا، اب افطار کے بعد حلف برداری کسی بھی وقت ہو گی، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم کی آمد متوقع ہے، وزیراعطم شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آج پہلی بار لاہور آئیں گے اور بیٹے کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے ،دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن گورنر ہاوس کو موصول نہیں ہوسکا،نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب افطارکے بعد ہو سکتی ہے

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے حوالہ سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے مابین رابطہ ہوا جس کے بعد طے پایا کہ آج حمزہ شہباز کی حلف برداری ہو سکتی ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہی ہو گی

    ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق سمری موصول ہوئی ،صدرمملکت عار ف علوی سمری کا آئین کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں،

    قبل ازیں ایوان صدرکو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہونے کے بعد ایوان صدرنے اس پر وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگی جس پر وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کے لیے چیرمین سینٹ کو بھیجنا خوش آئند ہے پاکستان کا سب سے بڑے صوبے میں 22 دنوں سے حکومت کا نام و نشان نہیں ،آئین شکن سیاست دانوں میں سے کسی کا سپنا ٹوٹا تو کوئی پیٹ سے خراب ہوگیا گورنر پنجاب کی صحت ناساز ہے انہیں ‘گیٹ ویل سُون’ کہوں گا گورنر پنجاب صدمے میں انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے،عمر چیمہ کے پیچھے پیچھے عمران خان کو بھی اسی ہسپتال بھیجا جائے گا دعاگو ہوں کہ گورنر پنجاب بھی صدر مملکت کی طرح جلد صحتیاب ہوکر اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھ سکیں،آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے عوام کو فوری طور پر مہنگائی اور لاقانونیت سے ریلیف دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طورپرآگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تا ہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کا حکم صدر پاکستان کو بھجوایا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی درخواست نمٹا دی تھی

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں جس روز قائد ایوان کے الیکشن ہوئے تھے اس روز ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

    حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو گورنر پنجاب نے حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی، حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا، گزشتہ روز عدالت نے صدر مملکت کو نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل