Baaghi TV

Tag: وزیراعلیٰ

  • پنجاب میں دس روز میں نمونیہ سے 36 بچوں کی موت،پہلی کلاس کے بچوں کی "چھٹی”

    پنجاب میں دس روز میں نمونیہ سے 36 بچوں کی موت،پہلی کلاس کے بچوں کی "چھٹی”

    پنجاب میں 10 روز میں نمونیہ سے 36 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں،

    وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے36 بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتےہوئے پنجاب بھر میں رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے، پہلی کلاس کے سکول کو ایک ہفتے کے لیے بندکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نموینہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا

    پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نموینہ سے جاں بحق ہوئے ہیں،چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں،اجلاس میں نموینہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت ہوئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی ہو گی، کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں ,گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر۔ سیکرٹری صحت۔ سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینئر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں.

    دوسری جانب بجلی اور گیس کی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، شہریوں نے گیس اور الیکٹرک ہیٹر کا استعمال بڑھا دیا تا ہم لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں،والدین کا کہنا ہے کہ ہماری پنجاب حکومت سے درخواست ہے کم از کم پانچویں کلاس تک کے بچوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے.

    لاہور شہر میں شدید سردی ہے، دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں،سردی کی وجہ سے سکول کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں،22جنوری تک تمام سکول صبح9:30پرکھلیں گے، طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہیں تھیں شدید سردی میں ان کیلئے بائی سائیکل یا موٹربائیک پر آنا انتہائی مشکل ہے،والدین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیاں بڑھائی جائیں

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

  • الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے:محسن نقوی

    الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے:محسن نقوی

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2600کلو میٹر روڈز کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گے۔ انشاء اللہ100کے قریب ہسپتال ری ویمپ ہوجائیں گے۔پنجاب کے 737تھانے 30دن کے اندر اپ گریڈ کرلئے جائیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکتی جبکہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے مکمل کرلیں گے۔بند روڈ اوردیگر درجنوں ایسے پراجیکٹ بھی مکمل ہوجائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس مکمل کرکے جائیں۔منصوبوں پر 3،3شفٹوں میں دن رات کام ہورہا ہے۔منسٹر اورمتعلقہ سیکرٹریز پراجیکٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔2،3ماہ پہلے میٹرو سٹیشن کا وزٹ کیا جہاں 6ماہ سے پانی ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیرٹرانسپورٹ اورسیکرٹری ٹرانسپورٹ محنت سے سٹیشن پر سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مینٹینس کے کنٹریکٹ کو ری نیو کیا ہے کیونکہ حالت بہت خراب تھی۔الیکٹرک گاڑیاں چلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹر ک موٹرسائیکل دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔پنجاب بھر میں 737تھانوں کی ری ویمپنگ ہورہی ہے،جو کہ 30دن کے اندر مکمل ہوجائیں گی۔پنجاب میں 40نئے تھانے بن رہے ہیں جن میں 23لاہور اورباقی17دیگر اضلاع میں بنائے جائیں گے

    چوہدری نثار کے حلقے کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے

     آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، آٹھ دس دن تاخیر سے کچھ نہیں ہوتا، 

    8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو فنڈز دینے کی یقین دہانی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو فنڈز دینے کی یقین دہانی

    نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی

    اے ڈی بی وفد کی سربراہی پرنسپل ڈائریکٹر مسز ایف کلیو کاواکی نے کی، وفد میں پرنسپل ڈائریکٹر کے مشیر محمد عظیم، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، سینئر پروجیکٹ افسر سلمان میاں شامل تھے،وزیراعلیٰ کے ہمراہ چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد ضامن و دیگر شریک تھے،اجلاس میں ADB کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر بات چیت کی گئی.

    نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بی آرٹی فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں، الیکٹرک بسوں سے آلودگی کے بڑھتے مسائل بھی کنٹرول ہونگے، ٹرانسپورٹ سیکریٹری اسد ضامن نے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی تیار کی ہے، اسد ضامن نے کہا کہ گرین اینڈ اورینج لائنوں پر روزانہ 50 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، الیکٹرک بسوں کا بی آر ٹی روٹس پر چلنے سے رائیڈرشپ بہت زیادہ بڑھ جائے گی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ بی آر ٹی کے فیڈر روٹس پر 180 بسیں چلانا چاہتے ہیں، الیکٹرک بسوں کیلئے سولر پاور پینل نصب ہونگے جس سے آپریشن پر لاگت کم ہوجائے گی،

    پرنسپل ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کروا دی،اور کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ بہت اہم ہے، جلد شروع کرنا چاہئے، اجلاس میں ویسٹ کراچی ری سائیکلنگ پلانٹ منصوبے پر بات چیت کی گئی، نگران وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ ری سائیکلنگ پلانٹ ہارون آباد میں لگایا جارہا ہے جو سائیٹ کے قریب ہے، ہارون آباد سے سائیٹ کی 50-40 ایم جی ڈی پانی کی طلب بھی ری سائیکلنگ منصوبے سے شروع ہوگی، پہلا منصوبہ ہے جس سے کاربن اخراج کی کمی بھی رکارڈ ہوگی، چاہتے ہیں ADB فنڈنگ شروع کرے تاکہ منصوبہ پر کام شروع ہوسکے،ویسٹ کراچی ری سائیکلنگ پلانٹ منصوبے پر 180 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا، ٹینڈر کے کھلنے تک منصوبے پر کام جون 2024 میں شروع ہونے کا امکان ہے، پرنسپل ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ منصوبے کی فنڈنگ مقرر وقت پر کی جائے گی،

    ٹی پی -4 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائیکلنگ منصوبہ پر بات چیت کی گئی، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویسٹ واٹر ری سائیکل کرکے صنعتی طلب کو پورا کیا جائے گا،ٹی پی -4 سے 120 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ ہوگی، منصوبے کی لاگت 400 ملین ڈالر ہے جس میں ADB کا حصہ 50 ملین ڈالر ہے، ٹی پی -4 کا ٹینڈر نئے سال میں جاری ہوجائے گا،

  • نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب  لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    لاہور ہائیکورٹ: قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستوں پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے اگلی سماعت پر نگران وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ۔اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ،جسٹس شجاعت علی خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،

    گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی آفس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی،رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری دورے پر ہیں ،عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا،ایڈووکیٹ آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت جمع کروائی گئی جس میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ملکر کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ آفس میں رپورٹ جمع کروائے گی ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوگا ،

    عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو قرآن مجید سے متعلق عدالت پیش ہوکر پالیسی بیان دینے کی ہدایت کررکھی ہے

     یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا،یہ ہم سب کا کیس ہے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کر دیئے ہیں، وزیراعلی کی ایڈوائز آج منظوری کے لیۓ گورنر بلوچستان کو بھجوا دی جائےگی

    وزیراعلئ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی اے، اتحادی پارٹنرز، اپوزیشن اراکین بیوروکریسی کا ان کی غیر متزلزل لگن پر تہہ دل سے شکریہ ۔ہم نے ایک ساتھ مل کر حقیقی جمہوری جذبے کی مثال دیتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کیا۔ سیلاب اور حکمرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم مضبوط کھڑے رہے۔ معاشی چیلنجز کے باوجود ہم نے بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی کو یقینی بنایا۔ پی ایس ڈی پی میں ہر حلقے کو مساوی نمائندگی ملی،یہ اقدام اتحاد اور ترقی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دو سال سے بھی کم عرصے میں ہم نے صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنایا ۔صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا،صحت کی دیکھ بھال، تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے اور صوبے میں گڈ گورننس لانے کی ہر ممکن کوشش کی ،ہم نے صوبے کی معدنی دولت کو بروئے کار لا کر صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کی عوام کی عزت نفس اور انکے روزگار کے تحفظ کے لیۓ غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا۔کاشتکاروں کو صوبے کے زرعی شعبے میں حصہ ڈالنے کے لیے عملی مدد فراہم کی۔ تاریخی ریکوڈک سیٹلمنٹ سے بین الاقوامی سرمایہ کیلئے راہ ہموار کی ۔صاف و شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کا ہے۔ہیلتھ کارڈ، پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس، صوبے میں کھیلوں کی بحالی کی ۔نئی یونیورسٹیوں کا قیام، یونیورسٹیوں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گرلز کیڈٹ کالجز کا قیام، ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ مزید ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی ۔طبی عملے کی کنٹریکٹ تقرری، ترقیاتی سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا نظام بنایا ۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیۓ ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا ۔گرین ٹریکٹر سکیم اور سب سے بڑھ کر وفاق میں صوبے کی انتھک وکالت چند کامیابیاں ہیں۔ ہمارا سفر مشکل تھا، لیکن ہمارا عزم مضبوط تھا۔ جب ہم اس باب کو الوداع کررہے ہیں تو آئیے امید کے ساتھ آگے کی طرف دیکھتے ہیں ۔ہماری اجتماعی کوششوں نے ایک روشن بلوچستان کی راہ ہموار کی ہے۔ہم نے مل کر تاریخ لکھی ہے، اور مل کر ہم ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے

    وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں متوقع کی جارہی ہے اور بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام ظاہر کیئے گئے ہیں تاہم بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ اس حوالے سے فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔ وزیر اعلی کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

  • بھارتی پنجاب سے ڈرونز اسمگلنگ کیلئے سرحد پار جاتے ہیں،وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

    بھارتی پنجاب سے ڈرونز اسمگلنگ کیلئے سرحد پار جاتے ہیں،وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

    بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: "انڈیا ٹوڈے” کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اتوار کے روز کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی طرح ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا جانا چاہئے تاکہ سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے وہ پہلے ہی مرکزی حکومت پر زور دے چکے ہیں کہ ڈرون کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈرونز ہیں جو یہاں سے جاتے ہیں اور سامان لے کر واپس آتے ہیں۔ یہاں پر چلنے والے ڈرونز کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ میری حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے-

    ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ بھگوت مان نے کہا کہ دو تین واقعات میں ڈرون پنجاب سے سرحد پار بھیجے گئے جنہیں بعد میں بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس نے پکڑ لیا اگر یہ ڈرون رجسٹرڈ ہوتے تو ان کے مالکان کی شناخت ہو سکتی تھی۔

    ریاست میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ایک ایک پائی کے نقصان کی تلافی کرے گی۔

    مان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ایک خصوصی "گرداواری” (نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے) کا حکم دیا ہے تاکہ ریاست میں بھاری بارش کی وجہ سے فصلوں، مکانات، مویشیوں اور دیگر کے نقصانات کا پتہ لگایا جا سکے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 اگست تک سروے مکمل کر لیں تاکہ لوگوں کو ان کے نقصان کی مکمل تلافی کی جا سکے۔

    روس میں سمندری طوفان سے تباہی،مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی

  • 13جولائی کوگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا

    13جولائی کوگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا

    سپریم اپیلٹ کورٹ نےگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ جی بی کے انتخاب کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی ہے جبکہ شیڈول کے مطابق بارہ جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے ،تیرا جولائی کوگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے انتخاب ہوگا، دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب پر پی ٹی آئی میں فارورڈ گروپ بن گیا ۔اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی تین حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ۔

    پہلا گروپ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کا ، دوسرا سابق وزیر خزانہ جاوید منوا، تیسرا سابق وزیرصحت گلبر خان کا گروپ بن گیا ، اور پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی کا اتحاد برقرار ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل ہوگئے تھے ۔جی بی چیف نے وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    وزیراعلیٰ جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لئے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت کی گئی تھی، خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن جس کی تصدیق لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔

  • عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

  • اعتماد کا ووٹ معاملہ، وزیر اعظم نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر مشتمل کمیٹی بنا دی

    اعتماد کا ووٹ معاملہ، وزیر اعظم نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر مشتمل کمیٹی بنا دی

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔

    کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی اور اس کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اس بار پرویزالہٰی اور پی ٹی آئی کو کسی صورت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہو گی۔

    ادھر اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس کی پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی، اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

    کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

    چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم ترین اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سینئر پارٹی قیادت کے علاوہ سپیکر سبطین خان، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم ڈوگر ، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار حسنین بہادر دریشک اور خیال کاسترو سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    اجلاس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شرکاء نے تجویز دی کہ ہمارے اراکین پورے ہیں، اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کو عدالتی فیصلے کے بعد لیا جائے، اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی سے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی سے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ ،پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی بینچ میں جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس محمد اقبال اور مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل تھے آئینی پٹیشن میں گورنر پنجاب، اسپیکر ، حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا، موقف اپنایا گیا کہ گورنر پنجاب نے آئین کےآرٹیکل 130سب سیکشن 7کی غلط تشریح کی، گورنر پنجاب نے اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا

    پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دلائل دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ وزیر اعلی ٰالیکشن میں پرویز الہٰی 186 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے،اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 10 ووٹ نکال دئیے، ڈپٹی اسپیکر نے شجاعت حسین کے خط کی روشنی میں ق لیگی ممبران کے ووٹ تصور نہیں کیے معاملہ عدالت گیا جہاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، اگر گورنر تصور کریں کہ وزیر اعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر اجلاس سمن کرتا ہے ،گورنر کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے لیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے،آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے ، وزیر اعلی ٰکو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے 20 اراکین اسمبلی کے دستخط کے ساتھ تحریک جمع ہو سکتی ہے، چیف منسٹر کو اسمبلی منتخب کرتی ہے، تعنیات نہیں کیا جاتا ،عدم اعتماد کے لیے الگ سے سیشن بلایا جاتا ہے گورنر عدم اعتماد کے لیے دن اور وقت کا تعین نہیں کر سکتا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب 3سے 7 دن کا وقت ہےتو اعتماد کے ووٹ کے لیے ایسا کیوں نہیں ہو سکتا ،

    وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدم اعتماد کے لیے بھی طریقہ کار موجود ہے اراکین کو نوٹس دیتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ رولز کے مطابق کیا اسی دن ووٹنگ نہیں ہو سکتی ؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر کو اختیار ہے وہ ایک ہی دن نوٹس اور ووٹنگ کرا سکتا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد کی تحریک میں ممبران کو مناسب وقت دے سکتے ہیں اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ مناسب وقت جو 10 سے 15 کا ہو دے سکتا ہے، گورنر نے اعتماد کے ووٹ کےلیے اسپیکر کو خط لکھا وزیر اعلی ٰنے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں ،اجلاس اسپیکر نے بلانا ہے وزیر اعلیٰ خود سیشن نہیں بلا سکتا ،اگر اجلاس ہوا ہی نہیں تو پھر گورنر نے خود سے کیسے فیصلہ کرلیا ؟اجلاس بلانے کے اختیارات اسپیکر کے پاس ہیں یہ تو ایسے ہی کہ دو افراد کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں سزا تیسرے کو دے دی جائے ،ضروری ہے کہ اسپیکر ووٹنگ کے لیے دن مقرر کریں ، جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا کہا ہے تو اس پر عملدرآمد تو ہونا چاہیے ،رولز کے مطابق گورنر کو اعتماد کے ووٹ کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا اختیار ہے، تاریخ کتنے دن کی ہوگی وہ الگ بحث ہے،

    بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ رولز کے تحت کرسکتا ہے مگر آئین کے تحت نہیں، اجلاس ہوتا تو وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیتے وزیر اعلی ٰنے ہوا میں تو اعتماد کا ووٹ نہیں لینا،گورنر کو اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کو ہٹائے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے یہ تو رولز میں ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی کا پروسیجز بھی ہے پورے پراسس کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے ،اگر کوئی سیشن ہی نہیں ہے تو وزیر اعلیٰ کہاں ووٹ لے گا ، میڈیا پر خبر آئی کہ ایک وزیر کی پرویز الہٰی کے ساتھ تکرار ہوئی اس نے استعفی ٰدے دیا ،کہا گیا عمران خان نے بیان دیا کہ پرویز الہٰی کی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ ہوا اور انہیں پتا ہی نہیں کن بنیادوں پر عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا ؟انکو یہ نظر نہیں آتا پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بیان بھی میڈیا پر آیا ، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ٹی وی کون سا دیکھتے ہیں ، جسٹس عاصم حفیظ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا،

    جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا اختیار ہے کہ وہ جب مرضی ووٹ کا کہے ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پڑوسیوں کی لڑائی میں سزا مجھے کیوں ملے عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ پاس کےاکثریت ہے تو پھر ڈر کس بات کا ہے؟ یہ سارا بحران ختم ہوسکتا ہے فیصلہ تو اسمبلی نے ہی کرنا ہے ،پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ ہمارا ایشو ہے کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نوٹیفکیشن معطل کر دیں تو کیا اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کر دیں گے،

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی سے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی مانگ لی، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے حکم پر عمل درآمد کیے بغیر آپ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے، جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کر لیا، مشورہ کرلیں، 10 منٹ دیتے ہیں، اگر آپ اسمبلی کی تحلیل سے متعلق انڈر ٹیکنگ دیتے ہیں تو پھر اس کو دیکھتے ہیں علی ظفر صاحب آپ اپنے کلائنٹ سے ہدایات لے لیں ہم دوبارہ بیٹھتے ہیں

    گورنر پنجاب کی جانب سے معروف قانون دان خالد اسحاق کمرہ عدالت میں پہنچ گئے چودھری پرویز الہٰی کے وکیل علی ظفربھی دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ،چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل علی طفر نے تحریری یقین دہانی سے انکار کردیا ، جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی انڈر ٹیکنگ لینے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی غلط استعمال ناں کر سکے، اگر آپ تحریری یقین دہانی نہیں کرواتے تو عبوری ریلیف دینا مشکل ہوگا علی ظفر نے تحریری یقین دہانی مزید مہلت مانگ لی ،بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ تحریری طور پر یقین دہانی کے لیے کچھ وقت چاہیے، عدالت حکم جاری کر دے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں ؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کراسکتے، عدالت نے مزید ایک گھنٹے کی مہلت دے دی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے آرڈر کا غلط استعمال ناں ہو،

    واضح رہے کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش کی تھی، پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، جس کے بعد گورنر پنجاب نے گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ چکے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے، درخواست پر آج ہی سماعت ہونی ہے، لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے .ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر نےآئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا،گورنر عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے گورنر کی جانب سے آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے،اگر مستقبل میں آئین کی پاسداری کی توقع ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے،

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا