Baaghi TV

Tag: وزیرداخلہ

  • وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کے باوجود سمیں بند نہ ہو سکیں

    وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کے باوجود سمیں بند نہ ہو سکیں

    اسلام آباد (محمد اویس) وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات کے باوجود زائد میعاد شناختی کارڈ پر جاری ہونے والی موبائل سمیں بند نہ ہوسکیں،زائدمعیاد شناختی کارڈز پر کتنی سمیں چل رہی ہیں پی ٹی اے لاعلم نکلے،ترجمان پی ٹی اے کے مطابق زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سمیں بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے کسی قسم کے احکامات نہیں ملیں گے ،زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والے سموں کی تعداد کا علم نادرا کو ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 18اپریل کو نادرا ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران احکامات دیئے تھے کہ زائدمعیاد اور غیر موثر شناختی کارڈز پر چلنے والے تمام سمیں بند کردی جائیں اس حوالے سے ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس اس چیز کا ریکارڈ نہیں ہے کہ کتنی موبائل سمیں زائد معیاد شناختی کارڈز پر چل رہی ہیں اس کا ریکارڈ نادرا کے پاس ہے زائد معیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سموں کو بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے ہمیں کسی قسم کے سرکاری احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں اگر اس حوالے سے احکامات موصول ہوتے ہیں تو تمام سٹاک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا .

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 18 اپریل کو زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سموں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا 10دن گزرنے کے باوجود وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اس معاملے پر ایک سرکاری خط تک پی ٹی اے کو نہیں لکھا گیا ہے تشویش ناک صورت حال یہ ہے کہ ملک میں فوت ہونے والوں کے نام پر بھی سمیں چل رہی ہیں ان کو بھی بند نہیں کیا گیا ہے ۔(محمداویس)

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • طالبان حکومت  سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: شیخ رشید

    طالبان حکومت سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد : طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسزکے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے

    یاد رہے کہ آج ایک بار پھر افغانستان کی سرحد کے اندر سے پاکستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی ، اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیر اللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور افغان عبوری حکومت سے مستقبل میں ایسی سرگرمیاں نہ ہونے کی توقع کرتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • سعودی وزیر داخلہ شیخ رشید کی دعوت پرپاکستان پہنچ رہےہیں

    سعودی وزیر داخلہ شیخ رشید کی دعوت پرپاکستان پہنچ رہےہیں

    اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ شیخ رشید کی دعوت پرپاکستان پہنچ رہےہیں ،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران سعودی وزیر داخلہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پرپہنچیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق سعودی وزیرداخلہ شیخ رشید سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے اور امکان ہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار بھی طئے ہوجائے گا

    وزارت داخلہ نے بتایا سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کی شیخ رشید سے ملاقات ہوگی ، جس میں علاقائی صورتحال ،سعودی عرب سےقیدیوں کی رہائی ودیگرامور پر بات کی جائے گی۔

    یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ کہا جارہا ہے کہ سعودی وزیرداخلہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی وزیراعظم عمران خان کو پہنچائیں گے

  • وزیر داخلہ شیخ رشید کی ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو کے ساتھ ویڈیو کانفرنس:اہم معاملات پرگفتگو

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو کے ساتھ ویڈیو کانفرنس:اہم معاملات پرگفتگو

    اسلام آباد:پاکستان اور ترکی کے وزراء داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے اور اسے دونوں ملکوں کا مشترکہ ہدف قرار دیا ہے۔ بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں علاقائی امن وامان ، غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    پاکستان اور ترکی نے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے پراتفاق کیا اور غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کے خاتمہ کو دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف قرار دیا۔ پاکستان اور ترکی کے وزراء داخلہ نے ایک دوسرے کو اپنے ملک دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر پاکستان اور ترکی کا موقف یکساں اور دوٹوک ہے، پاکستان نے افغان عوام کو قحط سے بچانے کے لئے امداد کیلئے صدا بلند کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان پر اوآئی سی وزراء خارجہ غیر معمولی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، ترکی کی طرف سے افغان شہریوں کی امداد انتہائی قابل تحسین فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کے عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہے، ترک صدر طیب اردگان پاکستان میں انتہائی مقبول مسلمان سربراہ مملکت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کو تیز کیا جائے گا، ترکی کی طرف پاکستانیوں کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے وزارت داخلہ اور ایف آئی آے ہر ممکن اقدامات کریں گے، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے لئے پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ غیر قانونی انسانی سمگلنگ اور منشیات کی نقل و حرکت روکنے میں بہت مدد گار ثابت ہوگی، پاکستان ایران بارڈر پر باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان اور ایران سرحد پر 700 کلومیٹر باڑ پہلے ہی لگاچکے ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں برادر اسلامی ملک ہیں، باہمی تعلقات پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی داخلہ وزارتوں اور اس کے محکموں کے درمیان روابط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی، منشیات سمگلنگ، سائبر سکیورٹی کرائمز اور انسانی سمگلنگ جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ان بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہونےکے لئے مشترکہ حکمت عملی اور پیش بندی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہتر روابط سے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ سے موثر طریقے سے نمٹا جاسکتا ہے، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کو روکنا دونوں ممالک کے لئےایک بڑا چیلنج ہے، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ سے معاشی اور سماجی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔

  • فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

    فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن نہرو کی صف میں کھڑا ہونا نہیں چاہیں گے۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ 1947ء میں 27 اکتو کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، تو کیا مولانا اسی تاریخ پر اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لیے آرہے ہیں؟

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ
    وزیر داخلہ نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ مہنگائی کا ان لوگوں سے پوچھیں جو 70 سال سے ملک پر حکومت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کبھی کشمیر پر نہیں‌بولے ، بھارتی مظالم پر مولانا کی زبان کو تالے لگ جاتے ہیں‌ ، کیوں چپ لگ جاتی ہے مولانا کو جب بھارت کانام آتاہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کی رہی سہی عزت بھی گنوانا چا ہتی ہے

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

  • وزیراعظم کے بعد وزیر داخلہ نے کشمیریوں کے لیے اپیل کردی ، کیا ہے یہ اپیل خبر آگئی

    وزیراعظم کے بعد وزیر داخلہ نے کشمیریوں کے لیے اپیل کردی ، کیا ہے یہ اپیل خبر آگئی

    اسلام آباد:وزیراعظم کے بعد وزیر داخلہ نے کشمیریوں کے لیے اپیل کردی ، کیا ہے یہ اپیل خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کل بروز جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں۔

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم کو کل 60 دن ہو جائیں گے، عوام ریلیاں نکال کر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں۔کشمیر کی تحریک آزادی بہت جلد اپنی منزل حاصل کرنے والی ہے، انہوں‌نے کہا کہ کشمیری بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں‌

    “ایل ڈی اے نے نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ، میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا” لاک ہے

    ایل ڈی اے نے نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ، میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا

    کشمیر اور کشمیریوں کی ازادی کے لیے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے ، ہمیں‌اس وقت کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، اعجاز شاہ کا کہنا تھا مودی سرکار کا شدت پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ہم ایک پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بھی خطاب میں یہی پیغام دیا۔

    “ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا” لاک ہے

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا