Baaghi TV

Tag: وزیردفاع

  • آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ،خواجہ آصف

    آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ،خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں،جبکہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ وفادار ہے اور کچھ عناصر غیر ملکی ایجنڈے کے تحت علاقے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے جو ناکام ہو گئی آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے کشمیری عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے، آزاد کشمیر کی عوام امن پسند ہے اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق زندگی گزار رہی ہے۔

    خواجہ آصف کے مطابق کشمیری عوام پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسے بیانیے کو قبول نہیں کرتے جو دشمن کے مفاد میں ہو یا علاقے میں انتشار پیدا کرے، آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے قرآن پاک کی سورۃ مائدہ کی آیت بھی شئیر کی لکھا کہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے، یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے-