اسلام آباد،
٭ اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈاکٹر عطا الرحمن، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان و سینئر افسران شریک
٭ اجلاس کے دوران ملک میں نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
٭ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور اقدامات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
٭ ڈاکٹر عطا ء الرحمن کی جانب سے ملک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بائیو ٹیکنالوجی و دیگر جدید علوم کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
٭ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے اسی وقت ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے جب یہ نوجوان جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجود حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات کا مقصد نہ صرف تعلیم کا فروغ بلکہ طلبا کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار کواجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلبا کو اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے فنی تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم کی جانے والی تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے اور تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Tag: وزیرِ اعظم عمران خان
-

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس
-

بھارتی ظلم کشمیریوں کی آزادی کو روک نہیں سکتا ،عبدالعلیم خان کی یوم کشمیر پرخصوصی گفتگو
مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نا گزیر،بھارت عالمی قوانین روند رہا ہے:عبدالعلیم خان
وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا: یوم کشمیر پرخصوصی گفتگو
کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو قومی موقف کا ساتھ دینا چاہیے: ٹویٹسینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا ضروری ہے اور اب بھارتی ظلم و استبداد زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں ناکامی عالمی امن بھی تباہ کر سکتی ہے لہذا مودی ہوش کے ناخن لے،اُسے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہی ہوگا۔
یوم کشمیر کے حوالے سے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنی خصوصی گفتگو اور ٹوئٹ میں کہا کہ 5فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب سمیت ہر عالمی فورم پر مودی اور بھارت کو مکمل طور پر بے نقاب کیا اور کشمیر کے حوالے سے ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات سے بالا ترہوکر قومی موقف کا ساتھ دینا چاہیے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لئے بھارت تمام عالمی قوانین کو روند رہا ہے لیکن دن بدن مسئلہ کشمیر ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی صورت اختیار کر رہا ہے اور انشاء اللہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہی ہوگا۔ عبدالعلیم خان کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو بھی کشمیر میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لانے والی ہے-
-

حکومت پاکستان کا جاری کردہ ایس-آر-او کشمیری عوام کی قربانیوں کی تذلیل قرار!
وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خط لکھا ہے ، جس میں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن ایس آر او نمبر(1) -96-2021 صنعتوں کی بربادی کا باعث قرار دیا ہے . وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خط کا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں چلنے والی تمام صنعتوں پر سیلز ٹیکس لگادیا گیا ہے. راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے تحت آزاد کشمیر میں بننے والی اشیا پر پاکستانی حدود میں مزید ٹیکس دینا ہوگا. اس سے فیکٹریاں کی پیداواری لاگت بڑھے گی، مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکومت پاکستان نے یہ ایس آر او نکال کر کشمیری عوام کی قربانیوں کی تذلیل کی ہے- لہذا اسے واپس لیا جائے وگرنہ اس ٹیکس سے صنعتیں بند اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا- دقسری طرف آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس نے بھی اس ایس آر او کو مسترد کردیا اور ایف بی آر چئیرمین جاوید غنی کو خط لکھ کر SRO واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے-
لاہور کی تاجر برادری نے بھی اس پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے شیخ محمد سعید کا کہنا ہے کہ یہ ایس آر او غلط گائیڈ کر کے نکلوایا گیا ہے وزیر اعظم نوٹس لیں یہ معاشی استحکام کے خلاف قدم ہے
-

وزیرِ اعظم کی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد کی ملاقات. زیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کو
"میڈ ان پاکستان انیشیئیٹیو” (منصوبے) کے بارے میں بریف کیآ. وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورنا وائرس کے حوالے سے پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات مثلاً مختلف قسم کے ماسک، حفاظتی لباس و دیگر مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گی. وزیر اعظم نے میڈ ان پاکستان منصوبے، کورونا وائرس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری و دیگر اقدامات پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت کی کارکردگی کو سراہا. وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بائیوٹیکنالوجی پارک کے قیام اور زرعی آلات کی تیاری جیسے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد کی ملاقات. زیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کو
"میڈ ان پاکستان انیشیئیٹیو" (منصوبے) کے بارے میں بریف pic.twitter.com/BJx5RtjfGC— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 8, 2020