Baaghi TV

Tag: وزیر آباد

  • عمران خان آج وزیر آباد واقعہ سے بھی کھیل رہا ہے،جاوید لطیف

    عمران خان آج وزیر آباد واقعہ سے بھی کھیل رہا ہے،جاوید لطیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف جیسے ویژن رکھنے والے لیڈر ریاست کو کم ہی ملتے ہیں،

    میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو اور میاں نواز شریف نے ملکی دفاع اور آئین کی بالادستی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، عمران خان ملکی معیشت سے لیکر ملکی سلامتی تک سے کھیلتے کھیلتے آج وزیر آباد واقعہ سے بھی کھیل رہا ہے،اس شخص کا کم عمر بچوں کو گمراہ کرکے ملک میں فساد پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے،اب یہ اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہا ہے، چار پانچ سال سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا اسکا ایجنڈا ہے یہ اس ایجنڈے پر کیوں کام کررہا ہے یہ سمجھنا اب کوئی مشکل کام نہیں رہ گیا،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

    وفاقی وزیر جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا اربوں کھربوں روپے لگا کر نتائج اپنی پسند کا لینا چاہتا ہے انتقام کی خواہش نے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کیا،عمران خان آج بھی 2018والی سہولت کاری کے خواہاں ہیں ملک کو اس حالات تک لانے والوں کو سزا ملنی چاہیے عمران خان پر مقدمات کا فیصلہ نہیں آتا تو اگلا الیکشن بھی متنازع ہوگا،2017 میں ترقی کرتے پاکستان میں آج کیا حالات ہیں ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اب بھی مشکلات سے نکالیں گے ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے

  • لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج ساتواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج جہلم میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سرگودھا میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،جہلم کے شاندار چوک میں سکرین نصب کر دی گئی ہے جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے متعلق معاملات لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں، راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد سے پہلے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جائیگا پی ٹی آئی قیادت سے روزانہ بنیاد پر موومنٹ پلان لیا جا رہا ہے، اے سی ایس ہوم اسد اللہ کا کہنا تھا کہ روٹ سکیورٹی پر بریفنگ نقشوں کے ساتھ دی جائے،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، عطا تارڑ

    ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہم پر مقدمات سیاسی مخالفت کی بنا پر بنائے جارہے ہیں،پہلے بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، یہ جائز نہیں کہ مرضی کا پرچہ دیں، پرچہ پرویز الہیٰ پر دیں جس کی حکومت تھی، چار لوگ شہید ہوئے، سیکورٹی پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی، سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہو سکتا ہے وزیرآباد واقعہ مین پرویز الہیٰ کا ہاتھ ہو،ہم گھبرانے والے نہیں، تحریک انصاف اپنے لئے الگ قانون چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو سکیورٹی کی فراہمی پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    قبل ازیں گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں سات روز کی توسیع کردی عدالت نے حکم دیا کہ عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ 21 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے۔

  • عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

    عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

    عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا ،مقدمہ گرفتار ملزم نوید اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں عمران خان کے نامزد کردہ کوئی نام نہیں ہیں-

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ جمعرات کو بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کیا واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے بتایا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق زیادہ نہیں جانتا، ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی گئی تھی، شاید اب تک درج نہیں ہوئی۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے…

    جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ایف آئی آر نہ ہونے کا مطلب ہے اب تک پولیس تحقیقات شروع نہیں ہوئیں، پولیس نے تحقیقات نہیں کیں تو ممکن ہے جائے وقوعہ سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں، اس طرح کیس کے ثبوت متنازع اور بعد میں عدالت میں ناقابل قبول ہوں گے کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا سو موٹو نوٹس لیں گے۔

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کو مکمل طورپرالگ شعبہ قراردینے کی تجویز دے دی گئی، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹ کے استعمال کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایمرجنسی ڈیوٹی ڈاکٹرز کوخصوصی الاؤنس دینے کے فیصلے کی توثیق کردی ،پنجاب میں انتھیسیالوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے بورڈ آف گو رنر کی اصولی منظوری دی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اورسٹاف کو خصوصی مراعات دیں گے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کو آمدورفت اوررہائش کی سہولتیں دیں گے وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پی آئی سی کے ڈاکٹرزکی خدمات مستعارلی جائیں گی وزیرآباد میں 400بیڈ کا نیا ہسپتال بھی بنائیں گے

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو 125سے 200 بیڈ توسیع دینے کیلئے کام کا آغاز کردیاہے انسٹی ٹیوٹ میں 16پی جی آر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری خزانہ،ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر،وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ نے اجلاس میں شرکت کی

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج گجرات کا دورہ کریں گے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد چودھری پرویزالٰہی کا یہ اپنے آبائی شہر کا پہلا دورہ ہوگا وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی گجرات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ظہور الٰہی پیلس میں لوگوں سے خطاب بھی کریں گے

  • وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواپ گریڈ کرنے کی منظوری

    وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواپ گریڈ کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات سامنے آ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا،اجلاس میں شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ،ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ،چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200 کی جائے گی-

    پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دے دی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں -دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی- وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے گا

    اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

  • جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    وزیر آباد: جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فرخ لطیف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع سے فرارہو گیا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کر کے تھانہ سٹی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورداتا دربارکے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں ملی تھی 30 سالہ بھائی طالب کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا تھا گھر کی مزید سرچنگ کرنے پر تالہ لگی بالائی منزل سے 25 سالہ زینت فاطمہ کی نعش ملی تھی پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے تھے ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے تفتیش کی جا رہی ہے تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھائی بہن کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی-

    داتا دربار کے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں برآمد

  • وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

    وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

    سیالکوٹ: اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں کو تشدد کا بنایا گیاپنجاب میں چودھری اور سندھ میں سائیں اپنے اپنے بچوں کی تربیت ایسے ہی کرتے ہیں کہ خود صوفے پر بیٹھ کر بچوں سےتشدد کرواتے ہیں تاکہ چودراہٹ اگلی نسل کو منتقل ہو۔

    شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سوتیلا بھتیجا گرفتار

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک سے لکیریں بھی نکلواتا رہا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تشدد کا نشانہ بنانے والے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کمسن بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا-

    قبل ازیں دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سزا سنائی تھی راولپنڈی نے اپنی 10سالہ بیٹی سے زیادتی کرنیوالے درندہ صفت مجرم کو معزز عدالت سے عمر قید اور 01لا کھ روپے جرمانے کی سزا سنوا دی مجرم طارق حبیب کو سزا معزز عدالت کے جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے سنائی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں سال 2021 میں تھانہ سٹی میں درج کیاگیا تھا-

    گاڑی میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مجرم طارق حبیب کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی فتح ہے-

    دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا