Baaghi TV

Tag: وزیر اعظم

  • افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے،شہباز شریف

    افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے،شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔

    اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کو ناقابل برداشت قرار دیاشہباز شریف نے کہا کہ یہ علما کرام اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور ہمارے ازلی دشمن کو ایسی شکست دی جسے وہ قیامت تک نہیں بھولے گا-

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے دلیری اور جرأت سے جنگ لڑی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کی قیادت کی، پاکستانی افواج کی جرأت اور بہادر ی سے دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتبِ فکر کے لوگ کہتے ہیں کہ اس مسجد میں دوسرے (فرقے کے لوگ) ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی جس کے لیے قوم کی دعائیں قبول ہوئیں،افواج کے ہر سپاہی کی معرکۂ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انڈیا کے خلاف جنگ کو جرأت سے لیڈ کیامسلح افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی و عسکری قیادت نے کردار ادا کیا ہےوزیر اعظم نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں علما کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے قومی معاملات پر یکجان ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کی معترف ہے۔

  • وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے-

    وزیراعظم سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیرِاعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہےحکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے،وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

    جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں،مریم نواز

    صرف پاگل ہی 24 کروڑ انسانوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بانی پی ٹی آئی کا تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے-

    وزیرِ اعظم نےمعرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیافواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیامجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور بھارت کو واضح کر دیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا، شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔

    وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی جبکہ معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں، ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا آپریشن بنیان مرصوص سے ہماری بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کر دیا، پاکستانی قوم اور اسکی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    صدر مملکت نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ،وزیراعظم  شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی

    10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ،وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی

    لاہور: عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدا لت میں پیش ہوئے جن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کی،جب کہ ان پر جرح کے دوران بجلی بند ہوگئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز شریف کے دائر دعوے پر سماعت کی، وزیر اعظم بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیا نے شہباز شریف پر جرح کی، وزیر اعظم نے کمرہ عدالت میں جرح سے پہلے حلف لیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی ہرجانے کے دعوے پر سماعت کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین جرح کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا کہ جو کہوں گا سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، یہ درست ہے کہ دوران جرح اس وقت میرا وکیل میرے ساتھ بیٹھا ہے، یہ درست ہے کہ جہاں میں بیٹھا ہوں، وہاں مدعا علیہ کا وکیل نہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر نہیں ہوا، شہباز شریف نے کہا کہ یہ میرے پاس لکھا ہے کہ دعوی ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا ہے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوانے سے پہلے تمام قوانین اور رولز کا کابینہ جائزہ لیتی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر خود دستخط کیے۔

    ان کا کہنا تھا یاد نہیں کہ دعویٰ دائر کرنے سے پہلے ہتک عزت کاقانون پڑھا تھا کہ نہیں، دعوے کی تصدیق کیلئے اسٹام پیپر میرے و کیل کے ایجنٹ کے ذریعے خریدا گیا، دعوے کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر خود میرے پاس آیا تھا، اوتھ کمشنر کا نام، تصدیق کا دن اور وقت یاد نہیں لیکن وہ خود ماڈل ٹاؤن آیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک میرے آمنے سامنے یہ الزام نہیں لگایا، یہ درست ہے میں نے دعو یٰ ڈسٹرکٹ جج کے روبرو دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ میں نہیں، دعوے میں میڈیا ادارے، ملازم، افسر کو فریق نہیں بنایا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے تمام الزام 2 ٹی وی چینلز کے پروگرام پر لگائے، مجھے علم نہیں کہ دونوں نیوز چینلز کے یہ ٹی وی پروگرام کس شہر سے نشر ہوئے، دعویٰ دائر کرنے سے پہلے میں نے دونوں چینلز کے پروگرام کے نشر کرنے کے شہروں کی تصد یق نہیں کی۔

    دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا میں پنجابی میں سوال کرسکتا ہوں، وزیراعظم نے کہا کہ آپ بڑے شوق سے کریں، و کیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن ٹی وی پروگرامز میں آپ پر الزام عائد کیے گئے وہ اسلام آباد سے آن ایئر ہوئے تھے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے کہ پروگرام کہاں سے آن ایئر ہوئے۔

    عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کیایہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک آپ کے خلاف خود بیان شا ئع نہیں کیا،شہباز شریف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر تمام الزامات خود ہی لگائے ہیں، مجھے علم نہیں دونوں چینلز کا مالک یا ملازم بانی پی ٹی آئی نہیں۔

    وکیل نے استفسار کیا کیا یہ درست ہے بطور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو سماعت کا یا شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں، جس پر شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا یہ قانونی نکتہ طے ہو چکا ہے۔

    عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کیا آپ اس نکتے کا جواب دینا چاہتے ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے کہا یہ غلط ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو بطور ڈسٹرکٹ جج دعوےکی سماعت یا شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

    وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ عمران خان نے آج تک آپ کے خلاف ازخود بیان نشر یا شائع نہیں کیا، انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان نے ٹی وی چینلز پر تمام الزامات خود ہی لگائے ہیں، مجھے علم نہیں ہے کہ عمران خان روزنامہ جنگ، پاکستان جیسے اخبارات کا مالک ہے یا نہیں۔

    عمران خان کے وکیل نے سوال کیا کیا یہ درست ہے کہ بطور ایڈیشنل سیشن جج آج کی عدالت کو سماعت کا، شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں، وزیر اعظم کے وکیل مصطفی رمدے نے عمران خان کے وکیل کے سوال پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ قانونی نقطہ طے ہو چکا ہے۔

    عدالت نےشہباز شریف سےسوال کیا کہ کیا آپ اس نقطے کا جواب دینا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے جواب دیا کہ یہ غلط ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو بطور ڈسٹرکٹ جج دعوی سماعت کرنے، شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا مجھے یاد نہیں، 2017 میں جب الزام لگا تو مسلم لیگ ن کا صدر تھا یا نہیں، یہ درست ہے کہ 2017 میں میرا مسلم لیگ ن سے تعلق تھا، آج بھی ہے، یہ درست ہے کہ جب 2017 میں الزام لگا تو بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی تھے، جب سے بانی پی ٹی آئی نے سیاست شروع کی تب سے مسلم لیگ ن کے حریف رہے ہیں۔

    دوران جرح عدالت کی بجلی چلی گئی اور جرح روک دی گئی، وزیر اعظم پر دوبارہ جرح 11 بج پر 50 منٹ پر شروع ہوئی، وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ دونوں چینلز کا مالک یا ملازم عمران خان نہیں ہے، مجھے علم نہیں ہے کہ ہتک عزت قانون سے مواد شروع یعنی Originator کا لفظ حذف کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے شہباز شریف پر مزید جرح آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پاناما کیس واپس لینے کے لیے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس کے خلاف شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

  • پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے کامیاب نظام کو سراہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔

    وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں وزیر اعظم نےرمضان پیکج کی ترسیل کے لئےڈیجیٹل والٹ کےکامیاب نظام کو سرا ہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔

    اجلاس کو بتایاگیا کہ حال ہی میں وزیرِاعظم کی ہدایت پررمضان پیکیج کومکمل طور پرڈیجیٹل طریقے سےلوگوں تک پہنچایاگیااجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے اقدامات اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آئی سی ٹی ایپلی کیشن کا اجرا کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد حکومتی خدمات میسر ہیں، راست گیٹ وے کے ذریعے ادائیگیوں کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہےجبکہ حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اس کا روزمرہ کی ٹرانزیکشنز میں استعمال بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کر رہی ہے۔

    اجلاس کو حکومت کے 5 نکاتی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وصولی یقینی بنانے، کیش کے مقابلے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دینے کیلئے خریداروں اور کاروباروں کو مختلف سہولیات دینے، حکومتی ادا ئیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے اور اس حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر سرکاری ادائیگیاں بشمول تنخواہ اور دیگر بلنگ ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جارہی ہیں وزیرِ اعظم نے ان تمام اقدامات کے نفاذ اور نگرانی کیلئے فی الفور ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد:حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا –

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا، منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔

    واضح رہے کچھ روز قبل میئر مرتضٰی وہاب نے بھی ایک پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت سے موٹروے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

  • وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا ،دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جبکہ شہبازشریف روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

    اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    قبل ازیں دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے-

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

  • وزیراعظم  ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملکی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، معیشت ٹھیک ہوگی تو ثمرات عوام تک پہنچیں گے ماضی کے وزیراعظم نے صرف وعدے کئے، اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوام کا کوئی حق مارے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وزیراعظم نے ایک دن کراچی میں رکنا پسند نہیں کیا، کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار نہ ہونا ہے، شاہ فیصل کالونی میں پانی نہیں، سڑکیں بھی خستہ حال ہیں۔

    دوسری جانب اکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

    پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

    رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہئے، اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے، تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار ورکرز کو آزاد کیا جائے۔

    اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

  • وزیرِاعظم  کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کر تے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جا تی ایڈجسٹمنٹ، گورننس میں اضافہ پربریف کریں، سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی، وزارتوں کو جواب دینا پڑ ے گا، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی، سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجزکی سیٹیں بھی ختم کردی جا ئیں گی۔

    پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • وزیراعظم  کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

    وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔

    ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

    گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    اس کے علاوہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایڈوانس ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق ایم او یو کی توثیق، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر اور 22 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

    محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے