Baaghi TV

Tag: وزیر اعظم پاکستان

  • صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان کی نئے سال کی مبارکباد

    صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان کی نئے سال کی مبارکباد

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کےدوران نوجوانوں پرسرمایہ کاری کرنے، غریبوں کی ترقی پرتوجہ مرکوز کرنےاورماضی سےسبق حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستان قوم کے لیے امن اور خوشحالی لیکر آئے، اُمید ہے عالمی سطح پر 2025 امن و استحکام کا سال ہو، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ 2025 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کرطلوع ہو۔ نیا سال پاکستان کے لیے خوشحالی، امن اور ترقی کا سال ہو، وزیر اعظم نے مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کےعزم کابھی اظہار کیا۔یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا اور ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز اکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

    کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

  • فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے تک نقصان ہوا۔کابینہ نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعایت نہ برتی جائے جب کہ کابینہ نے وزارت داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے کاروبار بند تھا، بہترین حکمت عملی سے احتجاج کا خاتمہ کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندوں پر قابو پایا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، اسلام آباد میں تحریک انتشار کی جانب سے فساد برپا کیا گیا جب کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ گذشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی اور ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا اور 4 ہزارپوائنٹس نیچے چلے گئی جب کہ کچھ دن پہلے اسٹاک مارکیٹ 99 ہزار 300 پوائنٹس پر چلی گئی تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں امن و سکون ہو، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور نہیں تھا، پی ٹی آئی نے پُرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی جب کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر پُرتشدد احتجاج کیا جاتا ہے، دو راستے ہیں پاکستان کو خوشحال کرنا ہے یا آئے روز دھرنے دینے ہیں جب کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی واحد آپشن ہے اور آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کومزید موقع نہیں دینا۔

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ