Baaghi TV

Tag: وزیر اعظم

  • وفاقی کابینہ کااجلاس ،کابینہ نےقومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی

    وفاقی کابینہ کااجلاس ،کابینہ نےقومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمزکی منظوری دی تاہم کابینہ نےقومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی جسےآئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا کابینہ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم، ای تحفظ بل 2023 اور پرسنل پروٹیکشن بل کی اصولی منظوری دے دی۔

    ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نےوزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ہونےوالےاجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل ای سی ایل میں شخصیا ت کا نام ڈالنے اور نکالنے اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اجلاس میں ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی ، کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی،انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ’ ہول آف دا گورنمنٹ ‘ پالیسی پر عمل کررہی ہے اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کےمنصوبوں کو تیزرفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے وزیراعظم نے آذر بائیجان کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں اہم قدم ہے بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

    بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا لائسنس معطل …

  • وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    ڈی آئی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    باغی ٹی وی : ڈیری اسماعیل خان میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ جونہی ہم نے اقتدار سنبھالا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تباہ کن سیلاب آیا جس سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے ہمت عطاکی اور توفیق دی کہ میں ہر جگہ چپہ چپہ پہنچا-

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں جب میں 10 سال پنجاب میں خادم اعلیٰ رہا تو لاکھوں ذہین بچوں اور بچیوں کو جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ہم نے اربوں روپے کے وظائف دیئے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے آج ہزاروں بچے ڈاکٹرز انجینئرز بن کے ملک کی خدمت کررہے ہیں-

    کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں گندم کی پیداوار 10 سال کی ریکارڈ پیداوار تھی اللہ تعالیٰ نے کسان کی محنت پہ کرم فرمایا اس سال مجھے امید ہے کہ پچھلے کئی سال کے مقابلے میں کپاس کی ریکارڈ فصل پیدا ہونے والی ہے۔گندم اور کپاس کی فصل باہر سے منگوانے کیلیے ہمیں جو اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے اس میں بہت کمی آجائے گی۔

    اسی دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑ گئی،خطاب کے دوران جب وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کر رہے تھے تو وفاقی وزیر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    وزیر اعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیر اعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی گورنر کے پی حاجی غلام علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی دورانِ خطاب شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔

  • اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کا قیام

    اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کا قیام

    اسلام آباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام کے حوالے سے باضابطہ تقریب جلد ہو گی، ذرائع کے مطابق اسپورٹس یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو تعلیمی کلاسز عارضی طور پر اسپورٹس کمپلکس میں لگانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،جس کو جلد شروع کرنے کا امکان ہے

  • پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا،پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے دیا،وزیر اعظم

    پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا،پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے دیا،وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی میں 1200 میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ 5 کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر وفاقی وزرا انجینئر خرم دستگیر، احسن اقبال کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ ایک اور سنگ میل ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا ،چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ منصوبہ چین کا پاکستان پر اعتماد کی علامت ہے ،چین کی طرف سے سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے ،ایک منفی پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا ،چشمہ 5 نیوکلیئر منصوبہ سنگ میل ہے،چشمہ5 نیوکلیئر منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کاعکاس ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی منصوبے کومحفوظ قرار دیا ہے،افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا ایسے منصوبوں کا افتتاح افواہیں پھیلانے والوں کومؤثر جواب ہے،آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چین، سعودی عرب ،یواے ای کی معاونت کے مشکور ہیں،

    ووکیشنل سکل ٹریننگ آج کے زمانے میں ترقی و خوشحالی کی کُنجی ہے،وزیرِ اعظم
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ووکیشنل سکل ٹریننگ آج کے زمانے میں ترقی و خوشحالی کی کُنجی ہے.تعلیم کسی بھی میدان میں ہو یقیناً وہ ایک ہُنر ہے اور زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کیلیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ہنر عطا کیا ہے جب میری پارٹی میرے قائد نے مجھے پہلی مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب کرایا تو میں نے فی الفور ووکیشنل ٹریننگ پہ توجہ دی اس وقت صورتحال یہ تھی کہ ہر ڈیپارٹمنٹ کا اپنا ووکیشنل پروگرام تھا ہم نے تمام اداروں کو ایک چھتری تلے اکٹھا کیا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2008 میں ہم نے پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ بنایا اور اس کے لیے ہم نے بجٹ سے سالانہ 2 ارب روہے مختص کیے تاکہ اس سے غریب بچے اور بچیاں جو بہت قابل اور لائق ہیں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں.ان 10سالوں میں 4لاکھ 50 ہزار بچوں کو ہم نے میرٹ پہ وظائف دیئے.

    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

  • اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل 2022 کو ملک کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالی تھی جو اب اگست 2023 کو پوری ہورہی ہے اور ہم اگست میں معاملات نگراں حکومت کوسونپ دیں گے، 15 ماہ میں 4 سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کی ہیں، سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا، 15ماہ میں ایک ناامیدی سے امیدی کی طرف سفر تھا، سب ختم ہوجانے سے کچھ حاصل ہونے کا سفر تھا، 15ماہ کا سفرعوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کا سفر تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت محدود ترین مدت کی حکومت تھی اور مختلف سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف شرائط توڑی تھیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن ہم نے سابق حکومت کی ناپاک خواہشات کو مٹی میں ملا دیا ہے، میں دوست ممالک کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مشکورہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم قرض مانگ مانگ کر اپنی ساکھ مجروح کرچکے ہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، ہم نے معاشی پروگرام ترتیب دے دیا ہے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، ہم اجتماعی دانش سے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ بھی بہتر ہوئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آرہی ہے، زراعت کے لیے کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں، 80 ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے، بلاسود قرض اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کشکول توڑ دیں، ہمیں محتاجی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، محنت سے ہی محتاجی کی زنجیریں کاٹی جاسکتی ہیں، دعا کرتے ہیں کہ 9 مئی جیسا یوم سیاہ پھر نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر لائے تھے، پھر ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے، پہلے کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور امن وامان بحال کریں گے، آئیں نفرتیں مٹائیں اور ایک ہوجائیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے، 15 ماہ کے بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، انہوں نے ترقی کرتی معیشت کو 0.3 فیصد پر پہنچادیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اور بدامنی کے سپرد کیا، موجودہ حکومت میں ساڑھے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، 15 ماہ میں آئین پامال اورنیب سمیت قومی اداروں کوتباہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ڈیل پی ٹی آئی کی حمایت سے میسر ہوسکی، سیاست اور ریاست کوعوام کی منشاء کے تابع کیا جائے۔

  • وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انکے مشیرِ انجینئیر امیر مقام نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
    اس موقع پر دیرسے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات میں مقیم گلف ٹوڈے کے ایڈیٹر اور انجینئرامیرمقام کے دیرینہ دوست عنایت الرحمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں انکے وزارت، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور آنے والے انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
    انجینئیر امیر مقام نے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ضم شدہ اضلاع کے لیے یونیورسٹی کے قیام سے ان علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
    گلف ٹوڈے کے ایڈیٹر نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور سمیت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر بھی بات کی۔

  • جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے نشر 2 اسپتال میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہاں آکر دکھ بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی. دکھ اس بات کا کہ ہم نے 2018 میں جب اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سارے لوازمات کو مکمل کیا .جھرلو الیکشن کے بعد چاہیے تھا جو بھی عمران نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ عمران نیازی حکومت سے یہ ہسپتال مکمل کرواتے.یہ ہسپتال ابھی زیر تکمیل ہے وزٹ کے دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ انشاءاللہ یہ 30 ستمبر کو یہ اپنی تکمیل کے مراحل طے کرلے گا یہ عوامی خدمت کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور دکھی انسانیت کیلیے ایک خوشی کا پیغام ہے نوجوان وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں دن رات یہاں کام ہورہا ہے،حمزہ شہباز کی سربراہی میں اس کام کو اگے بڑھانے کا عمل شروع ہوا تھا لیکن جو انکی حکومت کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے،

    وزیرِ اعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا. 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے.

    اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں اور جو قومیں میرٹ سے ہٹ جاتی ہیں سفارش کرپشن اقربا پروری اور دوسری خرافات جب مل جائیں تو وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں لیکن جو قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا. اس ملک میں لاکھوں ایسی بیٹیاں موجود ہیں جن کے والدین کے پاس وسائل نہیں یا جن کے والدین دنیا سے کوچ کرگئے ہیں انکی تعلیم انکا رہنا سہنا ,علاج نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ معاشرے کے ان طبقوں کی بھی ذمہ داری جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں جنہیّ ہم نے ملک میں استحکام کی خاطر برداشت کیا.الیکشن کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو یہ ایک 1 لاکھ لیپ ٹاپ نہیں ہم 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملتان میں مصروف دن گزاریں گے ضلعی انتظامیہ نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ملتان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دئیے، دوسری جانب ضلعی پولیس وزیراعظم کی ملتان امد کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے

    وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیئے جا چکے ہیں جو انہیں اپنے زرعی و دیگر کاروبار سے با اختیار، خودمختار اور دوسرے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں.وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے.

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیئے۔ اس تقریب میں گورنر و نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہونے والے اس منصوبے کا پہلا زون مکمل ہوا جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کے لو گوں نے بے شمار قربانیاں دیں،

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے، البتہ کورونا وائرس کے دوران لاکھوں بچے لیپ ٹاپس سے مستفید ہوئے جس کی مدد سے ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کی آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری سے قبول کرنا پڑا ،بھکاری پن کے خاتمے کے لئے ملک کو اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا ہو گا جس کے لئے ہم سب کو محنت کرنی پڑیگی،انہوں نے اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر دو ارب ڈالر پاکستان کو دے دیں،جس کے لئے آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحآق ڈار کا شکر گزار ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ ہم باہر جاتے ہیں تو لوگوں کے چہرے کہتے ہیں کہ پیسے مانگنے آگئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہاتھ سیدھا ہی رکھنا ہے یا کبھی الٹابھی کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ نے پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلیے جو تاریخی کردار ادا کیا اس صوبے کے لوگوں نے اپنے لہو سے جو قربانیاں دی ہیں اس کے بغیر پاکستان میں دیشتگردی کی لعنت ختم نہیں کی جا سکتی تھی ،لیپ ٹاپ سکیم کا جو آج اجراء کیا گیا ہے یہ 1لاکھ لیپ ٹاپ ہیں جو پورے پاکستان میں بغیر کسی سفارش کے صرف میرٹ کی بنیاد پہ تقسیم کیے جارہے ہیں اور یہی نوازشریف کی پالیسی ہے یہی میری پالیسی ہے اور یہی اس حکومت کی پالیسی ہے.میرا اگر بس چلتا تو پاکستان کے ہر بچے اور بچی کے ہاتھ لیپ ٹاپ دیتا جس سے پاکستان میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوتا بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا لیکن اس سال ہمیں بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا تھا.مجھ سمیت تمام اشرافیہ کو جن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ہم سب کو اپنے اندر جھانکنا ہوگا اوراگر اس قوم کا مستقبل سنوارنا ہے تو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 90 کی دہائی یاد کیجیے جب پاکستان کا روپیہ ہندوستان کی کرنسی سے زیادہ قیمت رکھتا تھا

    آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی،

  • وزیر اعظم کا عمران خان کو جواب

    وزیر اعظم کا عمران خان کو جواب

    وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے قائد محمد نوازشریف سمیت ہمیں بطور جماعت سیاسی انتقام میں اندھے سیاسی مخالف ٹولے کے ہر جھوٹ، بے بنیاد مقدمات اور عوام کی خدمت کے ہر امتحان میں سرخرو فرمایا جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں میں جھوٹ کے سودا گروں کے ہر سوال کا شافی اور کافی جواب موجود ہے، تازہ ترین مثال احتساب عدالت لاہور کا پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف “سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، کیس تھا نہیں بنایا گیا۔


    انہوں نے مزید کہا کہ اس جھوٹ کو ریفرنس کا نام دینے والے گنہگاروں کو اللہ اور عوام سے معافی مانگنی چاہیئے لیکن یہ بھی وہ کر سکتا ہے جس کے دل میں خوف خدا ہو، توبہ کی توفیق سے محروم“ عذر گناہ بدتراز گناہ کی عبرت ناک مثال بن جاتے ہیں جن کے دلوں پر خدا تالے لگا دیتا ہے، مریم نواز شریف سمیت ہماری بہو بیٹیوں کو ناحق جیلوں میں قید کیا گیا، چادر اور چار دیواری کی حرمت پامال ہوئی، 15 کلو ہیروئن کے جعلی مقدمے بنائے گئے، اللہ کی قسمیں کھا کر سیاہ جھوٹ بولے گئے، طیبہ گل کے اغوا کاروں کی ٹویٹ بھی ان کے جھوٹے مقدمات اور قسموں کی طرح ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار اور قوم کے خلاف جرائم میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی جرات نہ رکھنے والے نے طویل منصوبہ بندی اور مسلسل ذہن سازی سے 9 مئی کا یوم سیاہ کرایا، یہ پاکستان میں خانہ جنگی اور اداروں کو عوام سے ٹکرانے کی مذموم سازش تھی جو اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوامی شعور کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا فائدہ صرف پاکستان دشمنوں کو ہوا، لاتعداد ویڈیوز، بیانات اور ناقابل تردید شواہد کی موجودگی پراپیگنڈے اور جھوٹ پر مبنی ہر ٹویٹ پر کہیں بھاری ہے، پیٹرول بم، شہداء کی یادگاریں، جلی ہوئی عمارتیں، مساجد، اسکول، ایمبولنسز اور ریڈیو پاکستان کی خاکستر عمارت ہر جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں جس کی گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں درست قرار دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے باوجود ہم عدالت گئے، آپ بھی جرات کریں، اگر ہاتھ صاف ہوتے تو منی لانڈرنگ کے حقائق پر مبنی فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی خبر کو برطانیہ کی عدالت میں چیلنج کرتے جیسے میں نے ڈیلی میل کے جھوٹ کو بے نقاب کیا تھا لیکن اس کے لیے سچائی، ثبوت اور دلیری درکار ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا مارتونگ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مارتونگ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے مارتنگ ضلع شانگلہ میں تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کی اپیل کی تھی۔شہباز شریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔