Baaghi TV

Tag: وزیر اعظم

  • بھارتی گاؤں، جو شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر خوشیاں منا رہا ہے

    بھارتی گاؤں، جو شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر خوشیاں منا رہا ہے

    میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے پر جہاں پاکستان بھر میں مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتیں جشن منا رہی ہیں وہیں بھارت کے سرحدی گاؤں جاتی عمرہ میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرحدی گاؤں جاتی عمرہ میں مقامی لوگوں نے گوردوارہ صاحب میں شہباز شریف کے لیے ارداس کی اور ان کے دادا کی قبر پر چادر چڑھائی نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اجداد کا تعلق بھارت سے ہے ان کا آبائی گاؤں جاتی عمرہ لاہور سے کم وبیش 60 کلومیٹر دور بھارتی ضلع امرتسر میں واقع ہے۔

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    بھارتی خبررساں ادارے "آواز دی وائس” کے مطابق ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے امرتسر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی رویندرسنگھ روبن نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے جب جاتی عمرہ گاؤں کادورہ کیا اوروہاں کے مکینوں سے بات کی توانہوں نے اس پرا نتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے گاؤں کے ایک خاندان کا دوسرا فرد آج پاکستان کا وزیراعظم بنا ہے گاؤں میں شہاز شریف کے دادامیاں محمد بخش کی قبر ہے جب کبھی شریف خاندان کا کوئی فرد یہاں آتا ہے تو میاں محمد بخش کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کرتا ہے۔

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ جاتی عمرہ گاؤں شریف خاندان کا ہی ہے، پھرلوگ یہاں آباد ہوتے گئے اس خاندان نے یہاں موجود گورودوارہ صاحب کے لیے بھی جگہ مختص کی تھی آج بھی جب لوگ ارداس کے لئے گورودوارہ میں ماتھاٹیکنے آتے ہیں تو شریف خاندان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں نہ صرف گورودوارہ صاحب میں ارداس کی گئی ہے بلکہ ان کے دادا میاں محمدبخش کی قبر پر پھول اور چادر بھی چڑھائی گئی۔

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا انٹرویو

    جاتی عمرہ گاؤں کے سابق نمبردار سردار دل باغ سنگھ نے بتایا کہ پہلے جب شہباز شریف وزیراعلی پنجاب تھے وہ اپنے گاؤں جاتی عمرہ بھی آئے تھے، انہوں نے یہاں پینے کے صاف پانی کی ٹینکی بنوانے کے علاوہ، سیوریج کے نکاس کے لئے روہی نالہ تک سیوریج لائن بنوائی، دوپختہ سڑکیں، اسٹیڈیم اور کئی دیگرترقیاتی کام کروائے تھے اب دوبارہ شہبازشریف کودعوت دیں گے کہ وہ اپنے گاؤں میں آئیں۔

    جاتی عمرہ گاؤں کو لڑکیوں کے کالج اوراسپتال کی ضرورت ہے، گاؤں والے فخرکرتے ہیں ان کے گاؤں کا ایک فرد پاکستان کا وزیراعظم بنا ہے شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے سےبھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

    گاؤں کے پچیس، تیس نوجوان دوحہ اور قطرمیں واقع شریف خاندان کی فیکٹریوں میں کام کررہے ہیں۔ گاؤں کے کئی نوجوان دبئی میں موجود نوازشریف کی فیکٹری میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہورمیں رائیونڈ کے قریب جہاں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ ہے اور جہاں ان کے والد، والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد مدفون ہے اس علاقے کا نام بھی شریف خاندان نے اپنے آبائی گاؤں کے نام پر جاتی عمرہ رکھا تھا۔

  • آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاد اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سوال پوچھا کہ کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے جا رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ جی ہاں-

    کیا وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟ سپریم کورٹ

    پی پی پی رہنما سے سوال پوچھا گیا کہ تحریک عدم اعتمادپیش ہوگئی آگے کیا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں آگے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں آصف زرادری نے کہا کہ اسپیکر نے جو کرنا ہے وہی کرنا ہے-

    سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے؟ آصف زرداری کا مسکراتے ہوئجوا دینے کی جبائے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے؟-

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔

    بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) شام 4 بجے تک ملتوی کردیا-

    اس سے قبل جب قومی اسبملی کا اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ڈپٹی اسپیکر کی اجازت سے تحریک پیش کی جو منظور کی گئی۔

    میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید

    ڈپٹی اسپیکر نے ایجنڈے میں شامل چھٹے نمبر پر شامل آئٹم پیش کرنے کے اجازت دی اور ملتان سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل 2022 (جنوبی پنجاب صوبے) کی قرارداد پیش کی۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ نے ایوان میں جو ایٹم پیش کرنے کی اجازت دی وہ غیرمناسب تھی، اس لیے کہ عدم اعتماد کی قرارداد ایوان میں پہلے آچکی تھی۔

    قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد اور حکومت کا پیش کردہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم بل شامل تھا۔

    شہبازشریف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی

  • وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا-

    باغی ٹی وی : وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی دورہ روس گیم چینجرہوگا دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیا جاتا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ

    مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔

    قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم وہ ہونا چاہیے جو ملک کی عزت میں اضافہ کر سکے ، فضل الرحمان، مریم نوازاور بلاول کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

    پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جتنی عزت عمران خان کو صدر پیوٹن نے دی اسکی مثال نہیں ملتی ، وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجر ہوگا چین کے بعد روس سے ہمارے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    فواد چودھری نے کہا کہ مراد سعید سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے، پوری قوم آج مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے تحریک انصاف کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد یہ منہ اور مسور کی دال ،کل ہی عدم اعتماد لے آئیں سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے یہ وہاں پر ووٹ پورے نہیں کرسکتے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سویپ کرے گی۔

    ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

  • وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہرہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا میری فوج کے جوانوں اور ہیروز جنہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور باقی فیملز کی جانیں بچائیں جن کی طرف دہشت گرد جارہے تھے میں آپ کی اس بہادری پر آپ سب کو خاص طور پر آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں تمام سیکٹرزسے کہتا ہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ،کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں ہمارے قبائل اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں ،ہمیں ان پر توجہ دینی ہوگی چین میں تھا تو دہشت گردی کے واقعات کا پتہ چلا یہی کہا تھا چین سے جاتے ہی بلوچستان کا دورہ کروں گا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا،ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی ہمیں اپنےجوانوں پر پورا اعتماد ہے،بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، پورا احساس ہے ہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، جیسے جیسے معیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے،چین زراعت کے شعبے میں معاونت کررہا ہے

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سارا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، آرمی چیف کو علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان فوجیوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے 2 فروری کو دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا تھا۔ بعد میں چیف آف آرمی سٹاف اوروزیراعظم کو جامع بریفنگ دی جائے گی اور وہ مقامی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کریں گے۔

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے تعلقات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔


    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گےسیکورٹی فورسزکے جوانوں کا عزم پہاڑوں سے بلند اورجذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت کا ہے۔ سیکورٹی فورسزکے جوان ہمارا فخر بھی ہیں اورمان بھی۔ پاکستان کے یہ بیٹے مادروطن کے لئے سربکف ہیں۔

    فوادچوہدری نے مزید کہا تھا کہ آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

  • وزیر اعظم چینی صدرسے اہم ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے

    وزیر اعظم چینی صدرسے اہم ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے

    وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ سے روانگی سے قبل چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چیی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر، مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 بجے چین سے واپس وطن پہنچیں گے ۔ نور خان ائیر بیس پر وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کریں گےاور دورہ چین پر روشنی ڈالیں گے۔

    انہوں نے دورۂ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے آج ملاقاتیں کی تھیں بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے آج کا دن بھی مصروف گزارا، وہ پہلے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تمام ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے تھے-

    ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی برادری بھی ہمارے موجودہ مؤقف کی بھرپور حمایت کررہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہانگ کانگ اور تائیوان میں جاری مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات، سی پیک، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارک باد بھی پیش کی۔

    لی کی چیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہے، گزشتہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی کامیاب تقریبات نے دوطرفہ دوستی کو ایک نئی جہت دی پاکستان صنعتی، تجارت، صحت، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈورز کے ذریعے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

    ایف بی آر میں غیرقانونی ادائیگیوں کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

    وزیراعظم نے کوویڈ 19 سے نمٹنے، ویکسین کی بروقت فراہمی میں پاکستان کی مدد پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری میں سی پیک کے کردار کو سراہا عمران خان نے چینی ہم منصب کو کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک میں مزید 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت اور سیاحت کے فروغ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور اور علاقائی امن و استحکام کےلیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعلیم، ثقافت اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جب کہ دونوں رہنماوں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

  • وزیراعظم کی زیر صدارت  پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

    وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو ہونا تھی۔

    دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج 3 بجے طلب کر رکھا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، ایوان بالا کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی

    یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔

    ادھر لکی مروت، دوبارہ گنتی میں ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

    جے یو آئی کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار21 ووٹ لے کرچیئرمین منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآئے احتجاج کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے-

    سن لیں،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی، سعید غنی

    خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز کی نشستوں میں سے 60 جبکہ 5 سٹی کونسلز کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی۔ جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے۔ جہاں پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

    سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

    اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں۔ جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی, بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں۔ ن ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    الیکش کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،14 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،14 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا،وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اراکین کو او آئی سی اجلاس کے بارے میں اعتماد میں لیں گے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا-

    وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے پٹیشنز کی سماعت آج ہو گی

    کابینہ اجلاس میں بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنےکی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے کابینہ اجلاس میں کونسل آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کےلیے ناموں کی منظوری،بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیوں کی منظوری اور جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے مشاورت

    جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی اورآئی سی ٹی پولیس ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔

    افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر…

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے ۔ وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب‏ ہوئی تھی جس میں ا 6 ہزار اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم میں موجود‏ تھے،وزیراعظم عمران خان نے جناح اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ،جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کا طریقہ سیکھتے ہیں ،دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے،مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ،اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہے ،اسپورٹس انسان کی صحت کے لیے اہم ہے ،ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ،

    تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے 300 کھیل کے میدان بنائے ہیں ،کھیلوں سےانسان کومشکلات سے لڑنا آجاتا ہے،زندگی کے 21 سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے،نئی اسپورٹس کمیٹیوں میں تبدیلی کردی ہے،اسپورٹس کمیٹیوں سے مافیاز نکال دیئے ہیں،‏نیوزی لینڈمیں 22 کروڑ آبادی والے پاکستان سے زیادہ گراؤنڈز ہیں، خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے 300 گراؤنڈ بنا چکے ہیں،کھیل کے میدان میں آپکو جیتنا آتا ہے اور ساتھ ہی آپ ہار کا مقابلہ کرنا بھی سیکھتے ہیں لیکن یاد رکھیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان کر دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے۔

    یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری؟

  • سیالکوٹ واقعہ:ملک عدنان کو وزیراعظم نے ملاقات کے لئے بلا لیا، آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے

    سیالکوٹ واقعہ:ملک عدنان کو وزیراعظم نے ملاقات کے لئے بلا لیا، آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے

    وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کوملاقات کے لیے بلا لیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل اور اعلی ٰحکام نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات کل ہو گی وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔اور ان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا تقریب میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، آرمی چیف کی شرکت،سری لنکن مینجر کے قتل کے ظالمانہ فعل پر تشویش کا اظہار

    یاد رہے کہ وزیراعظم ہاوس میں غیرملکی سربراہان کا قیام کروایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر جائزے کیلئے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی ۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

    اجلاس میں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی گئی ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی-

    واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

    سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

  • قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    پاکستان خاص طور پر پنجاب اب جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن رہا ھے، جُرم بڑھتے جارہے ہیں لیکن قانون اور نافذ کرنے والے ادارے دونوں خواب غفلت میں سو رہے ہیں رواں ماہ جون میں صادق آباد کے رہائشی نوجوان احسان خالق کو بھی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا جس کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے ٹوئٹر پاکستان پینل پر ہیش ٹیگ احسان کو انصاف دو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ میں نوجوان قاتل احسان خالق کے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے علاوی ازیں احسان خالق کی والدہ شاہینہ بی بی کی بھی ایک ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے-
    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467557930459303936?s=20
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے رواں سال 4 اور 5 جون کی درمیانی شب کو اللہ یار ولانہ اور احمد یار ولانا اور ان کے ساتھیوںنے میرے بیٹے نے اٹھایا اور اس کو قتل کر کے لاش باندھ کر نہر میں پھینک دی اور صبح کو اعلان کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو مار کر نہر میں پھینک دیا ہے آپ لاش جا کر نہر سے نکال لیں –

    مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایک سرکاری آفیسر کی بھی سر پرستی حاصل ہے جو ان کا بھائی ہے اور اس واقعے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل ہے-

    احاسن خالق فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    احسان خالق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بڑی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ لی بعد میں کیس چلا کیس میں یہ لوگ نامزد بھی ہوئے انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن بھی تبدیل کروائی اورکیس آرآئی بی برانچ میں لے کر گئے وہاں انہوں نے 6لوگوں کو بے گناہ ثابت کروالیا ایک ان کا بھائی اللہ یار جو ابھی جیل میں تھا اب اس کی ضمانت بھی کروا لی ہے-

    خاتون نے مزید کہا کہ وہ 302، 311 ،148 اور 149 جیسی دفعات میں شامل تھا وہ بھی باہر آگیا ہے میں عمران خان سے اوراعلی حکام سے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سب سے درخواست کرتی ہوں خدارا میری آواز سنیں مجھے انصاف دیں میرے بیٹے کے لیے مجھے انصاف چاہیئے میں ہر جگہ جاتی ہوں میں نے درخواستیں دی ہیں میں نے سٹیزن پورٹل میں بھی درخواست دی ہے میں نے وزیر اعلی کمپلین سیل میں بھی درخواست دی میں گئی بھی ہوں خود بار بار میڈیا پر بھی آ رہی ہوں میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری آواز بنیں میرا ساتھ دیں اور مجھے انصاف چاہیے 6 ماہ ہو گئے ہبہت تکلیف میں ہوں اب برداشت نہیں ہوتی-


    دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 233/21 تھانہ احمد پور لمہ میں درج ہے جس میں دو مرکزی ملزمان چالان عدالت ایک بر ریمانڈ جسمانی پولیس کسٹڈی میں ہے ایک ملزم بر ضمانت عبوری ہے اور چھ ملزمان RIB بہاولپور سے بے گناہ ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں میرٹ پر تفتیش جاری ہے-


    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467749020965773312?s=20
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ احسان خالق کو انصاف دو بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مقتول کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہے-
    https://twitter.com/ImranAshraf_01/status/1467864173132627975?s=20


    https://twitter.com/Asifpti0007/status/1467711365494321153?s=20