Baaghi TV

Tag: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

  • بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نوجوانوں کی بہبود سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے یوتھ پروگرامز کو مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت یکجا کیا جائے گا۔ تحصیل سطح پر نوجوانوں کے لیے فیسلیٹیشن سینٹرز اور چیف سیکرٹری آفس میں خصوصی معاونت سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو وزیر اعظم بلا سود قرضہ اسکیم سے مکمل آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سات اضلاع میں انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کی ترقی ہی صوبے اور ملک کی ترقی ہے

    ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

    انسانی ہمدردی،ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

  • حکومت بلوچستان کا  بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    حکومت بلوچستان نے صوبے کی ترقی، عوام اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ’ بینک آف بلوچستان’ کے قیام کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بینک آف بلوچستان کے قیام کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا، وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتے کے اندر آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے صوبے کے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معیاری اور آسان بینکنگ سہولیات میسر ہوں گی، اس منصوبے کے ذریعے بلوچستان کی معیشت میں نمایاں ترقی ہوگی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور بینک صوبہ بلوچستان کی معیشت میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، بینک صوبائی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرے گا۔

    اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کے منصوبے کو جلد از جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

  • بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ

    بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے 19ویں اجلاس میں سیکیورٹی، اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، اسمگلنگ، غیر قانونی مالی لین دین اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اپیکس کمیٹی نے اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا۔ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی۔کمیٹی نے ایف آئی اے کو غیر قانونی ترسیلات زر اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی اور احتجاج کے نام پر کسی بھی اہم شاہراہ کو بند ہونے سے روکا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں میں بولان روٹ کی توسیع، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس اور کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس شامل ہیں۔ این ایچ اے کو ویسٹرن بائی پاس منصوبہ 25 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ پٹ فیڈر کینال کو ایف سی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کرپشن، بھتہ خوری اور غیر قانونی ترسیلات زر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ نوجوانوں کو انتہا پسندی اور منشیات سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ریاست کے خلاف کسی کو سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر اپیکس کمیٹی نے 78ویں یوم آزادی اور ”مارکۂ حق“ کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا اعلان بھی کیا۔

    کراچی میں بدترین ٹریفک جام، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

    اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

    افغان طالبان کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فلیٹ سے برآمد، طبعی موت کا شبہ

    پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے بیرون ملک نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے وہ بیروزگار نوجوان جو مایوسی اور بے یقینی کا شکار تھے صوبائی حکومت نے ان کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ریاست کے قریب لائیں گے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان سے نوجوانوں کا پہلا گروپ بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہو رہا ہے جو نہ صرف اپنے مستقبل کو سنواریں گے بلکہ پاکستان اور بلوچستان کے سفیر کے طور پر کام کریں گے اور اپنے گھرانوں کی کفالت اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ بھیجوانے کا ذریعہ بنیں گے۔

    انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک جا کر محنت دیانت اور لگن سے کام کریں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ہمارا صوبہ دیگر علاقوں سے مختلف معروضی حالات رکھتا ہے، یہاں اگر کوئی نوجوان بیروزگار ہوتا ہے تو وہ ریاست مخالف عناصر کے ہتھے چڑھ سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ میرٹ اور گڈ گورننس کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر محکمہ لیبر اینڈ مین پاور اور بی ٹیوٹا کے حکام کو ہدایت کی کہ رواں سال جون تک تمام باقی ماندہ ٹرینڈ نوجوانوں کو بھی اس پروگرام کے تحت بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو مکمل کیا جائے۔

    میر سرفراز بگٹی نے اس پروگرام کی کامیابی پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہارِ مسرت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے اپنی جگہ بنائیں اور بلوچستان و پاکستان کا نام روشن کریں اور جس مقصد کے لئے انہیں بھجوایا جارہا ہے پوری تندہی سے روزگار پر توجہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے ٹیکسز کے وسائل سے ان کو تربیت دی ہے اور بیرون ملک روزگار کا موقع فراہم کیا ہے اس لئے اگر کوئی بھی نوجوان محنت و لگن کے بجائے مقررہ مدت سے پہلے واپس آئے گا تو اس سے وہ اخراجات وصول کئے جائیں گے جو اس پر خرچ ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری لیبر اور ڈائریکٹر جنرل بی ٹویٹا طارق جاوید مینگل اور دیگر حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 5 سالوں کے دوران 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے کا جو ہدف مقرر کیا ہے اس کو مکمل کرنے کے لیے محنت سے کام کرنا ہوگا۔

    وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

    سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں