Baaghi TV

Tag: وزیر اعلیٰ سندھ

  • سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ دی گئی . اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مھر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری رحیم شیخ موجود تھے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ہاؤسنگ خالد شیخ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک تا 12 ایکڑز راضی کے دس لاکھ آبادگار ہیں، آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں.ہم چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو، سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے، ہمارے آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں، سندھ حکومت زرعی اور صنعتی شعبوں میں جدت لانا چاہتی ہے، زرعی شعبہ میں ترقی کرنے کی کافی گنجائش ہے اگر زراعت سائنسی بنیادوں پر کی جائے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصلوں کیلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے.اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا .

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے.وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر بالخصوص شہر کراچی پر امن امان کی صورتحال کا جائزہ کیا اور کہا کہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، پولیس اور دیگر امن امان نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں. وزیراعلیٰ سندھ نے تمام امن امان نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈیشن مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو امن امان نافذ کرنے والے اداروں نے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائےمشترکہ کمیٹی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ کی ملکر تحقیقات کرے گی.

    کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

    حکومت سندھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

    کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

  • وزیراعلیٰ سندھ سے امارات کے سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ سندھ سے امارات کے سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ سندھ سید سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری رحیم شیخ بھی شریک تھے۔وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں،حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے کھجور کی کاشت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

    مسلم ممالک اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں،گورنر سندھ

    تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

  • آئینی عدالت کا قیام  پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام 2024 کے پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس وقت کے چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کو بلیک میل کیا اورچیف جسٹس نے دھمکی دی تھی کہ وہ پوری اٹھارہویں ترمیم کو اٹھا کر پھینک دیں گے.اس وقت بلاول بھٹو زرداری جن عدالتی اصلاحات کا ذکر کر رہے ہیں، وہ شہید بی بی کے نظریات کاحصہ ہیں۔کراچی پریس کلب کی لیز ،نئے ممبران کے پلاٹس سمیت تمام مسائل ایک ماہ کے اندر حل کرنے کی کوشش کریںگے ۔کراچی پریس کلب کے اس دورے کے موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ، سکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ ندیم میمن، سینیٹر وقار مہدی اور دیگر افراد بھی تھے جبکہ پریس کلب آمد پر وزیر اعلی سندھ کا خیرمقدم کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سکریٹری شعیب احمد اور گورننگ باڈی کے ارکان نے کیا۔

    پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کا آن لائن اجرا شروع کیا جا رہا ہے،شرجیل میمن

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے 2006 میں آئینی اصلاحات کی بات کی تھی،آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ بتائیں ایک سال پہلے کسی نے ایسی بات کی تھی وزیر اعلی نے کہا کہ ایک سال پہلے بلاول بھٹو کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ایسا کوئی مسئلہ آئے گا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کسی اور نے اگر اس معاملے کو اپنایا ہے تو الگ بات لیکن قیادت بلاول نے کی ہے۔
    ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ سکتا ہے، کم نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں جن کو وزیرخزانہ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نے اپنے تحفظات تحریری طور پر دئیے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کے حوالے سے سخت موقف اپنایا تھا، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں صوبائی نمائندے کو شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا اس ملک کو سنبھلنے میں دو سال لگے ہیں ۔
    انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ بھی یہ معاملہ اٹھائے کہ کراچی کے عوام کی نمائندہ سندھ حکومت کو کے الیکٹرک بورڈ میں شامل کیا جائے، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارا نمائندہ نہ ہونے کہ وجہ سے اندر کی باتوں کا پتہ نہیں چلتا۔وزیر اعلی نے کہا کہ گورنر سندھ کا سرگرم ہونا اچھی بات ہے لیکن سب کام وہ نہیں کرتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالی بھیڑیں ہر ادارے میںیہاں تک کہ صحافت میں بھی موجود ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے معاملے پر حکومت سندھ نے تحقیقات کی اور ورثا سے بات کی، حکومت نے ورثا کو کہا کہ آپ ایف آئی آر داخل کرائیں یا پھرریاست خود کرائے گی، مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز والی صورتحال نئی نہیں،یہاں ایک گورنر کو شہید کردیا گیا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کی نفسیاتی جانچ پڑتال بھی کرائی جائے۔
    انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس کیس کی مکمل انکوائری کرے گی ، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، وزیراعلی سندھ کہا کہ بہت واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ صوبہ سندھ مکمل وحدت کے ساتھ قیامت تک قائم رہے گا۔کراچی پریس کلب دورے کے دوران وزیراعلی سندھ کا پریس کلب کے عہدیداروں اور مجلس عاملہ سے ملاقات بھی کی ۔ کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پریس کلب پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نئی جگہ نہیں ہے ۔
    یہاں سے محترمہ اور بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد شروع کی تھی ۔ابھی بھی ہماری قیادت میڈیا اور اس پریس کلب کو اس نظر سے نظر دیکھتے ہیں کہ یہ ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے صحافت کا معیار بہت بلند تھا ، اب ہر موبائل رکھنے والا صحافی ہے ۔
    صحافت کے غلط استعمال سے نقصان بہت ہوتے ہیں اور اس طرح سے سب سے زیادہ نقصان خود صحافت کو ااٹھانا پڑا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی لیز ، 700 نئے اراکین کے لئے پلاٹس ، کراچی پریس کلب صحافی ہاسنگ سوسائٹی ہاکس بے میں بشمول بانڈری وال ترقیاتی کاموں اور لیز کا اجرا ، ایم ڈی اے میں صحافیوں کے لئے 80/20 کے فارمولے سمیت تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے پریس کلب سے وعدہ کیا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں پھر آؤں گا اور پروگریس کے ساتھ حاضر ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ممبران کے مسائل کے حل کے لیے جووعدہ کیا ہے وہ جلد پورا کریں گے ۔

  • حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بارشوں کے بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ 1.5 ارب روپے کے ایم سی کو سڑکوں کی مرمت کیلئے جاری کرچکی، کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبے مکمل ہونے سے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1  آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1 آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ملیر ایکسپریس وے پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ پہلے مرحلے کو آئندہ ماہ تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ احکامات وزیراعلیٰ ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیے۔ اجلاس میں وزیر مںصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے سی ای او اسد ضامن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان بھر کے شہری ملازمت کی تلاش، کاروباری مواقع اور رہائش کی غرض سے کراچی کا رخ کرتے ہیں اس لیے شہری کی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے۔ آبادی میں بےپناہ اضافے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام کے واقعات عام ہوگئےہیں۔ شہریوں کو وقت اور پٹرول کے ضیاع جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شور اور دھویں کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور حادثات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    70ارب روپے سے شہر میں نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا: مئیر کراچی

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں دو بندرگاہیں ہیں جہاں سے بڑی گاڑیوں میں تیل اور دیگر برآمدی اشیا باقی ملک کو سپلائی کی جاتی ہیں جس کے باعث سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سے پہلے شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ الگ آتا ہے۔ اس صورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے مختصر متبادل راستے کے ذریعے شہر کو موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملیر ندی کے دائیں کنارے پر پچاس کلومیٹر طویل چھ رویہ ایکسپریس وے قائم کیا جائے جو قیوم آباد کے قریب کے پی ٹی انٹرچینج سے شروع ہو کر کاٹھوڑ کے مقام پر ایم 9 موٹروے سے ملے۔ جام صادق پل سے شروع ہونے والے ملیر ایکسپریس وے پر تین پل اور ایک انڈرپاس ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جام صادق پل سے قائد آباد تک 15 کلومیٹر کا پہلا حصہ 85 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ قائدآباد سے کاٹھوڑ تک 38 کلومیٹر پر مشتمل دوسرے حصے پر 35 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ وہ ملیر ایکسپریس وے پر قائدآباد پل، شاہ فیصل انٹرچینج اور ای بی ایم انٹرچینج پر کام کی خود نگرانی کریں تاکہ ملیر ایکسپریس وے کا پہلا حصہ آئندہ ماہ کے آخر تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے کناروں اور سلوپ کے کام کو باقاعدہ اچھے طریقے سے سرانجام دیا گیا ہے۔

  • آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا  قومی دن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا قومی دن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا 94 واں قومی دن منا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 94 واں قومی دن پر پیغام میں کہا کہ یہ دن سعودی ریاست کے تاریخ ساز و اتحاد کاعکاس ہے، میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہم نہ صرف سعودی لیڈروں کی بلکہ سعودی عوام کے جذبے کی بھی عزت کرتے ہیں.سعودیہ قوم اپنی گہری ثقافت کے ساتھ دنیا میں بڑی قوت کے طور پر ابھری ہے.خدا کرے کہ یہ مملکت اسی طرح اتحاد، ترقی و امن کے طور پر پھلتے پھولتے رہے.

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

  • مظلوم فلسطینیوں پر  اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیل اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدام اٹھانا ہوگا.آج انسانیت کی بقا کی خاطر اقوام عالم کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی خوشی سے زندگی گزارسکیں،ھارتی مظالم کا سدباب کیاجائے، جو اب تک معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرتا آرہا ہے.امن سے ہی محبت پروان چڑھتی ہے.ہم سب اس درھرتی کے وارث ہیں ،ہم جتنا اسے بہتر بنائیں گے ، ہماری آئندہ نسلیں اتنی ہی خوشحال زندگی بسر کریں گی.آئیں یہ عہد کریں کہ رنجشوں کو بھلا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں ،امن جو کہ ہر ترقی کی بنیاد اور خوشحالی کی ضمانت ہے.

    مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ (Yang Yundong) نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد تا سکھر موٹروے سی پیک پروجیکٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں، حیدرآباد تا سکھر موٹروے سندھ کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کے سی آر منصوبے کو بھی سی پیک پروجیکٹس میں منظوری سے متعلق بات کی.چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کا کہنا تھا کہ چائنیز اتھارٹی ان دونوں منصوبوں پر غور کر رہی ہیں، قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے قومی دن کے پروگرام کی دعوت بھی دی.

    حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

  • وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی، یہ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات میں کرائی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ سے جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

    سپریم کورٹ،خاتون ٹیچر کیخلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیرخزانہ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے کو دو رویہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کریں گے۔ ملاقات میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

    آئینی ترمیم،مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو گرین سگنل