Baaghi TV

Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے، اور دونوں منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل کیے گئے، پنجاب میں ایک سال کے اندر 12 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں بنی ہیں، اور ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، ان علاقوں میں بھی کام ہو رہے جہاں 30،30 سال کام نہیں ہوئے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں سڑکوں کاجال بچھایا دیا ہے، اور پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام مطمئن ہیں، ٹیم ورک نے ہمیں آج کامیابی دلوائی ہے، اور ستھرا پنجاب کے ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں، ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آئی، اور سی ٹی ڈی نے جیسے کام کیا، میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں، مری میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کر رہے ہیں، اور جنوبی پنجاب کو بھی پینے کا صاف پانی ہم مہیا کریں گے،ہم نے عہد کیا ہے کہ اس پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کریں گے،نالہ لئی کے دیرینہ مسئلے کو بھی ہم حل کر رہے ہیں، جبکہ واسا کی فٹ پرنٹ کو پورے پنجاب تک ہم پھیلا رہے ہیں،اب ہر شہر میں واسا فنگشنل ہو گا، اور ہر شہر کی اپنی مشینری ہو گی، ہر شہر کا اپنا ہیومن ریسورس ہو گا ، پنجاب میں سیوریج کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہم اس سال کو ری ویمپ کرنے جا رہے ہیں، اور 12 مہینے کے بعد آپ کو بہت بہت بہتر پنجاب نظر آئے گا۔

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں،ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

    مریم نواز نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

    نہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں، جبکہ کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہےبچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب کابینہ نے پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی ہے۔ بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی: عید آتے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان

    لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ، میرے فن کو تسلیم نہیں کرتے،چاہت فتح علی خان

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

  • مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ  کا فیصلہ

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔اس دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی۔انہوں نے سپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔وزیراعلی پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔

    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان

  • مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گی

    مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین کامیابی سے مکمل کر کے واپسی کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر آٹھ روزہ سرکاری دورے پر تھی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین کے لیے روانہ ہوئیں تھی، ان کے ہمراہ وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل تھے، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رات آٹھ بجے خصوصی طیارے سے بیجنگ سے لاہور پہنچیں گی۔ مریم نواز شریف نے دورے کے دوران چائنا کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں، بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔دورے کے دوران لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے مختلف آئی ٹی کمپنیوں سے دوطرفہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے حوالے وفود سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، شعبہ صحت کی ترویج کے لیے چائنیز کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

  • صحت مند پنجاب  وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز

    صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں، عالمی یوم صحت منانے کا مقصد صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، ہر فرد کیلئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، فرد کی صحت ایک ذاتی معاملہ نہیں، یہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے، عوام صحت مند زندگی کا انتخاب کریں اور غذائیت سے بھرپور سادہ غذا کھائیں، ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں، صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو کےخلاف حکومت مخالف مظاہرے

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں …

    انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد منظور