Baaghi TV

Tag: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور انہیں عرب لیگ ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، عرب لیگ کے ممبر ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یکساں مذہبی، تہذیبی اقدار کے ناطے عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سیاسی، تجارتی ،باہمی روابط ہیں۔پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد عرب ممالک میں مقیم ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے مراسم عرب لیگ کے ساتھ خصوصی تعلق کا مظہر ہیں۔پاکستان اور عرب لیگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
    وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اہم امور پر عرب لیگ کے واضح اور یکساں موقف کو سیکرٹری جنرل کے وسیع سفارتی تجربے کا ثمر قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عرب لیگ تنظیم سیکرٹری جنرل کے وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے خوب استفادہ کرے گی.

  • جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، کوہ پیماؤں کی گمشدگی پراظہارتشویشش

    جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، کوہ پیماؤں کی گمشدگی پراظہارتشویشش

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ ایندرس الامند (Andres Allamand) کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ سے ہونے والے اس رابطے میں کے ٹو موسم سرما مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے جمہوریہ چلّی کے کوہ پیما جون پبلو مُہر کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کی- وزیر خارجہ نے کوہ پیماؤں کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریہ چلی کے وزیر خارجہ کو، لاپتہ کوہ پیماؤں کا کھوج لگانے کیلئے اب تک کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا- مخدوم شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کروائی کہ ناخوشگوار موسمی حالات کے باوجود، پاک فوج ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کوہ پیماؤں کی تلاش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے –

    وزیر خارجہ نے چِلّی کے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان لاپتہ ھیروز کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی- چِلّی کے وزیر خارجہ ایندرس الامند نے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے شروع کیے گئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو سراہتے ہوئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا- دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جمہوریہ چِلّی کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا-