Baaghi TV

Tag: وزیر خزانہ

  • وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاسعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے پاکستان میں حالیہ معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ وزیر خزانہ نے سعودی قیادت اور مملکت کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

    سینیٹر اورنگزیب نے اہم معاشی اشاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کے لیے قریباً 3 ماہ کا کور موجود ہے، جو معاشی استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی جانب بھی توجہ دلائی اور بتایا کہ سولہ نئے آئی پی اوز زیرِ غور ہیں جبکہ گزشتہ سال نو آئی پی اوز کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ کیپٹل مارکیٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں، جو معیشت پر اعتماد کی علامت ہیں،شرحِ سود میں کمی کا عمل جاری ہے اور مانیٹری پالیسی کے فیصلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کے تحت کیے جاتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے معاشی نمو اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال معاشی شرح نمو 3.1 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی انہوں نے آئی ٹی سروسز میں اضافے کو معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت قرار دیا اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ معدنیات، زراعت اور دیگر پیداواری شعبے سرمایہ کاری کی ترجیح ہیں، جو برآمدات میں اضافے اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے نجکاری کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اہم اقدامات میں متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے متعلق معاملات شامل ہیں، اور آئندہ دیگر سرکاری اداروں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بڑے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر بھی کام جاری رہے گا۔

    سعودی وزیر خزانہ نے اپنی گفتگو میں مملکت میں نجکاری کے تجربات اور اصلاحات کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی ہوائی اڈے اصلاحات کے بعد منافع بخش ادارے بن چکے ہیں، ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے،محمد اورنگزیب

    ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے،محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معاشی سمت درست ہے اور عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، تاہم اس وقت ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی نظام و نسق کی بہتری میں پبلک سرونٹس کا بنیادی کردار ہے۔ ان کے مطابق بہتر نظم و نسق کے لیے بروقت اور درست فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہےدرست وقت پر درست فیصلے ہی کامیابی کی کنجی ہیں، ہماری معاشی سمت درست ہے، موڈیز نے پاکستان کی رینکنگ کو بہترین قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سمیت دیگر معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں جب کہ مالیاتی استحکام منزل نہیں، ایک مسلسل سفر ہے،پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہوگا، اس بجٹ میں ہم نے کوشش کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی ابتدا کریں،الیاتی استحکام منزل نہیں بلکہ ایک مسلسل سفر ہے، انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے ذریعے داخل ہورہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ درست پالیسیاں ہی ملک کو درست سمت پر ڈال سکتی ہیں، رائٹ سائزنگ کی بڑی بات ہوئی، ابھی 6 محکموں کو بالکل بند بھی کررہے ہیں اور بعض محکمے دوسرے محکموں میں ضم کیے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ہمارے سامنے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے ذریعے داخل ہورہے ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم کے ساتھ چین کا دورہ کروں گا، پبلک سرونٹس اہم خدمات انجام دیتے ہیں، ملکی نظم و نسق چلانے میں پبلک سرونٹس کا اہم کردار ہوتا ہے، ملکی نظم و نسق چلانے کے لیے درست فیصلہ سازی کلیدی کردار ادا کرتا ہے،ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے، گلگت بلستتان اور خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، حالیہ مون سون سے 800 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

  • وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

    وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد طبقہ پہلے ہی ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہورہا ہے اور مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف رجحان مزید بڑھے گا،تاجر اور سر
    اری ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور شفاف ہے، اس لیے اس شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ریگولیشنز کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہےانہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، جسے جدید تقاضوں کے مطابق آسان اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    دشمن کے کسی بھی غلط قدم کو طاقت اور عزم کے ساتھ کچلنے کیلئے تیار ہے،سربراہ ایرانی فوج

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

  • کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی اضافی ٹیکس لگایا گیا، وزیر خزانہ کا اعلان

    کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی اضافی ٹیکس لگایا گیا، وزیر خزانہ کا اعلان

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو منی بجٹ کی باتیں کر رہے تھے، ان کے لیے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی منی بجٹ نہیں آیا اور نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں موجود تانبے اور سونے کی کانیں پاکستان کے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، اور ریکوڈک منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے اور ریکوڈک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔

    آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ

    850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

    تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کا اعلان

    صحت کے 21 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص

  • حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نجکاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔

    اعلامیے کے مطابق الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت ڈویژن ایگزیکٹو پیٹر بریگزنے کی، ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الاِبعاری اور گلوبل ہیڈ آف سوورین ایڈوائزری رضا باقر بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران پیٹر بریگز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے الویریز اینڈ مارسل کے مضبوط عزم کا اظہار کیا اور اس خطے کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی کو اجاگر کیاانہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے پر غور کر رہی ہے تاکہ حکومت کو نجکاری کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکےپاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سرمایہ کاری اور طویل مدتی ترقی کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے الویریز اینڈ مارسل کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نج کاری اور سوورین ایڈوائزری میں کمپنی کی مہارت اور بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ضمن میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں کھولنے کے لیے ان کے ممکنہ کردار کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    محمد اورنگزیب نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت میں ہونے والی بہتری کا ذکر کیا اور کہا کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    انہوں نے عالمی شپنگ کمپنی اے پی مولر میرکس کی جانب سے میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیا، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کار اور کاروباری حضرات بھی نئے جوش و جذبے سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آ رہے ہیں یہ سب معاشی بہتری کی واضح علامتیں ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے امید افزا اشارے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وژن وزیراعظم شہباز شریف کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور خطے میں ابھرتے ہوئے اقتصادی کوریڈور سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ الویریز اینڈ مارسل کے ساتھ شراکت داری پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے ایک خوش حال مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

  • بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجلی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔

    چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے،حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، رئیل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، ٹیکس بنیادوں کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہے،مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیا،مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے،شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کے لیے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یوان بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے،اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد امریکہ، یورپ اور اسلامی سکوک کی روایتی منڈیوں سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک موزوں وقت ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔

    پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا

    میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کا مسلم کمیونٹی کیلیے افطار ڈنر

    ملزم ارمغان کے والد پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار

  • آنے  والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے،کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہےبجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں سعودی عرب، دبئی اور واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوورسیز میں کوئی ناراضی نہیں ہے، ملک میں 35 ملین ڈالر تک زر مبادلہ پہنچ چکا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

    جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

  • ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے،وزیر خزانہ

    ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے،وزیر خزانہ

    فیصل آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی پر بات کرنا چاہوں گا، ہمیں گزشتہ کچھ عرصے سے اس معاملے پر مشکلات رہی ہیں، شرح سود میں کمی آرہی ہے اور آٹو فنانسنگ میں تو آچکی ہے،رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، یہ سب چیزیں تب مہنگی ہوتی ہیں جب مڈل مین ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں آپ کو پتا ہے اس لیے جاتے ہیں کہ اکانومی کا ڈی این اے چل سکے، آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں، ہم جو اصلاحات لارہے ہیں وزیراعظم اس پر کلیئر ہیں، تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ پڑا ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیلری پرسن کو اپنا فارم جمع کروانا ہوگا، سات شعبہ جات سے منسلک تنخواہ دار طبقہ نومبر تک آن لائن اپنا فارم جمع کروا سکے گا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اس پورے سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں، آپ دیکھیں گے آنے والے دنوں میں مزید کام بہتر ہوگا، وزیر اعظم چیف جسٹس کے پاس اسی وجہ سے گئے تھے کہ ٹیکس کے کیسز کو فوری طور نمٹایا جائے، ہر سال ہمارا ایک ٹریلین خسارے میں جاتا ہے، مختلف ادارے یا مختلف وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت بہت مشکل فیصلے کررہی ہے، تین چیزیں ایسی ہیں جن پر ہمارا فوکس ہے، ہمیں آگے دیکھنا ہے پیچھے کیا کیا ہوتا رہا یہ نہیں دیکھنا، اس وقت حکومت کا پورا فوکس ہے کہ ہمیں کیسے گروتھ کی طرف جانا ہے ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جو پوری نہ کرسکوں، آپ سب میرے اسٹیک ہولڈرز ہیں میں چاہتا ہوں کہ سب مل کر آگے چلیں،ہمیں مل کر آگے چلنا ہے پیچھے نہیں دیکھنا۔

  • حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں ایس ای سی پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام مؤثر پالیسیوں کی وجہ سے ہے اور انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے نفع نقصان سے قطع نظر ہوکر کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے، ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو مثبت قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ناگزیر ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائر یکٹر کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی معیشت کے استحکام کے اقدامات کو سراہا گیا۔

    محمد اورنگزیب نے انشورنس سیکٹر میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو ”انشورڈ پاکستان“ کی طرف لے جانا ہے تو انشورنس نظام کو مزید بہتر، تیز اور سستا بنانے کی ضرورت ہوگی۔

    اشنا شاہ کی سالگرہ پر صنم سعید کے چرچے

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ایسی پالیسیاں بنانا اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے جو معیشت کو مستحکم رکھ سکیں، انہوں نے زرعی اور انشورنس سیکٹر میں مزید ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صرف نقصانات کی تلافی کافی نہیں بلکہ ان سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

    عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی،اداکارہ صائمہ قریشی

    وزیر خزانہ نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ معیشت کی بہتری کے لیے نہ صرف موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں بلکہ مستقبل کی ترقی کے منصوبے بھی تشکیل دیں تاکہ ملک کو مزید معاشی استحکام کی طرف لے جایا جا سکے تجارت کرنا حکومت کا کام نہیں، حکومت نجی شعبے کی مکمل معاونت کے لیے تیار ہے۔

    پہلی اہلیہ کا سید نور کی دوسری شادی پر کیا ردعمل تھا؟

  • ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےپر برہمی کا اظہار کرتےہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،اجلاس کے دورا ن اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی، اسٹیل اور آئرن کے اسکر یپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی، وزارت خزانہ نے ریونیو ڈویژن کے لیے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ ایف سی نارتھ کے لیے 49 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے ایک اب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی، کے الیکٹرک کے 16 فروری 2024 کے معاہدے میں ردو بدل کی منظوری، جبکہ آئی بی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ