Baaghi TV

Tag: وزیر داخلہ سندھ

  • گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

    گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر گل پلازہ آتشزدگی کیس کیلئے ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں باضابطہ انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    وزیر داخلہ سندھ کے مطابق انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری، لیز کی قانونی حیثیت اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا، جبکہ ایمرجنسی انخلا کے راستوں میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے کے انتظامات، فائر سیفٹی آڈٹ میں ممکنہ کوتاہیوں کا تعین کیا جائے، جبکہ کمیشن آتشزدگی کی وجوہات، پیش آنے والے حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا بھی معائنہ کرے گا وزیر داخلہ سندھ نے غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

    ان کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، جبکہ کمشنر کراچی کو کمیشن کے لیے مکمل سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور سخت اقدامات و مؤثر تحقیقات کے ذریعے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

  • وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان

    وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان

    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیئے۔ضیا الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کیس اور اسکی تفتیش پر گہری نظر ہے، تفتیش کے جملہ پہلوں کو انتہائی غیر جانبدار اور میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا جائے، کیس کے حوالے سے افواہیں اور من گھڑت بیانیے زیر گردش ہیں۔
    نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج نے جو بے ضابطگیاں کی ہیں اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں، افواہوں اور من گھڑت بیانیے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کا پمپس بند کرنے کا عندیہ

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    ویرات کوہلی بڑے اعزاز سےمحروم

  • وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئندہ احکامات تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے، بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر صوبائی سطح پر سیکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ملک بھر سے گڑھی خدا بخش کی جانب کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد کو سیکیورٹی اقدامات میں پیش نظر رکھا جائے جب کہ دیگر تمام صوبوں سے گڑھی خدا بخش آنے والے قافلوں کو ضلعی سطح پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ گڑھی خدا بخش و نوڈیرو کے روٹس سے تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے، پارکنگ کو ناصرف مناسب فاصلوں پر رکھنے بلکہ پارکنگ ایریا کی کڑی نگرانی بھی کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ گڑھی خدا بخش، نوڈیرو اور اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے، معلومات کے حصول اور فالو کرنے کے عمل کو بروقت اور مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک اشیاء، پارسل، بیگ وغیرہ یا لاوارث گاڑی اور موٹرسائیکل دکھائی دینے پر شہری فوری پولیس 15 پر اطلاع دیں۔

  • وزیر داخلہ سندھ  کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

    ‏وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ اور سی پیک/ایس پی یو سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ پر مشتمل تفصیلات میں چائنیز باشندگان، ماہرین و دیگر عملے کو مختلف پروجیکٹس پر فراہم کردہ سیکیورٹی سے متعلق بتایا گیا۔ اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سی پیک،نان سی پیک سے وابستہ چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سندھ میں جاری سی پیک،نان سی پیک پروجیکٹس پر سیکیورٹی سے متعلق نے تمام تر ضروری اقدامات پر مشتمل ایس او پی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔حکومت سندھ کی باقاعدہ سپورٹ اور تعاون سے سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس سے وابستہ غیرملکیوں/چائنینز کی سیکیورٹی کے مجموعی امورکو مذید غیرمعمولی بنایا جائے۔نان سی پیک منصوبوں پر سندھ میں مصروف غیرملکی ماہرین/اسٹاف کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام چیمبرز/ صنعتی زونز کے نمائندگان و عہدیدارن سے شیڈول اجلاس ترتیب دیں۔سندھ میں غیرملکیوں کی آمد و انکی سیکیورٹی کے حوالے سے اسپانسرز کی بھی ذمہ داریوں کا احاطہ کیا جائے۔

    کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

  • وزیر داخلہ سندھ کا سی پی ایل سی کا دورہ، کال سینٹر 1102 کا افتتاح کیا

    وزیر داخلہ سندھ کا سی پی ایل سی کا دورہ، کال سینٹر 1102 کا افتتاح کیا

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سی پی ایل سی کا دورے کے موقع پر اپ گریڈیڈ سی پی ایل سی کال سینٹر 1102 کا افتتاح کیا اور جرائم کے خلاف سی پی ایل سی کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔

    سی پی ایل چیف زبیر حبیب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سی پی ایل سی جیلز کے قیدیوں کا ڈیٹا،زینب الرٹ سمیت ڈیڈ باڈیز کی شناخت اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کو دیکھتی ہے اور اس عمل کے لیئے اپنی جملہ کاوشوں اور اقدامات کو کامیاب اور مثر بناتی ہے۔اس موقع پر سی پی ایل سی چیف نے ادارے کے حوالے سے ضروری سفارشات پیش کیں جن پر وزیر داخلہ سندھ نے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ بہتر اور موثر نتائج کے لیئے سی پی ایل سی کی مذید اپ گریڈ انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ آپکی ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کے لیئے تیار ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایات دیں کہ پولیس لائنز،تھانوں جلوس کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب اور ڈرونز کی فراہمی کے حوالے سے جامع سفارشات جلد ارسال کی جائیں تاکہ ان سفارشات پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منظوری اور توثیقی اقدامات کیئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جاسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس 15 کا شکایات پر فوری اور مثبت ریسپانس ضروری ہے اس امر سے پولیس پر عوام کا اعتماد مذید فروغ پائیگا۔علاوہ اذیں ایس فور سیف سٹی پروجیکٹ سندھ اور کراچی کی ضرورت ہے کیونکہ جرائم کے خلاف تیکنیکس کا استعمال کامیابی کی ضمانت ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے دھماکے کی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی، ایک سے دو گھنٹے میں دھماکے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ دھماکے میں کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    واضح رہےکراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

  • ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے کہا ہے کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلہ میں مارا گیا، مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں ہونے والے واقعے کی انکوائری کے لیے سی سی ٹی وی سے مدد لی گئی، متاثرین جسے ذمہ دار قرار دیں گے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر اہلکاروں کو معطل کیا گیا اور یہ ایک جعلی پولیس مقابلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں پولیس اہلکاروں پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے اہلخانہ کو آزادی حاصل ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراسکتے ہیں، ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائی گی۔

    جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے،مصطفیٰ کمال

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے میرپور خاص پولیس اور سی آئی اے میرپور خاص کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور سب کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مقتول کے اہلخانہ نے ایف آئی آر نہ کٹوائی تو ریاست مقدمہ درج کروائے گی، تحقیقات کے مطابق پولیس نے عمرکوٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیا تھا، عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، درج ہونے والی 6 ایف آئی آرز کی تحقیقات کی جائیں گی۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ میر پور خاص کے نئے ڈی آئی جی بطور چیئرمین کمیٹی ان ایف آئی آرز کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی زیر تحقیق ہے کہ ڈاکٹر شاہ نواز ملزم تھے یا مجرم اور اس کا فیصلہ ان کے موبائل فون کے پنجاب سے فارنزک کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کا میرپورخاص میں پولیس نے گولی مار کر مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

  • سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں شہریوں کے اچانک سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ آخر اموات کی کیا وجوہات ہیں، اگر انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی وجہ ہے تو کے الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہیں،وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ …

    خیال رہے کہ کراچی میں اس ہفتے گرمی کا پارہ 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ اس کی شدت 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی،بیشتر علاقوں میں بجلی 12 سے 14 گھنٹے اور پانی کئی دن سے غائب ہےہیٹ اسٹروک سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس کا ریکارڈ میت خانوں میں بھی موجود ہے۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سمیت متعلقہ اداروں نے شہر میں بنیادی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہ بنائی تو صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔

    پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا منگل کو دادو میں 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور میں 47، روہڑی، نور پور تھل، موئن جو دڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاول پور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا سرگودھا، ساہیوال، سکھر میں 45، جہلم میں 44، لاہور، ملتان، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، اٹک، حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی، ڈیرا اسماعیل خان میں 43، اسلام آباد، بنوں میں 42، کراچی، پشاور میں 41 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش کا امکان ہے جبکہ کل سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا