Baaghi TV

Tag: وزیر داخلہ محسن نقوی

  • صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، وہ ایک مدبر سیاستدان اور وضع دار شخصیت تھے۔

    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی سیاسی اور صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک اصول پسند، مہذب اور باوقار شخصیت تھے جن کی کمی عرصہ دراز تک محسوس کی جائے گی

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ،ایجنڈا جاری

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ،بھارتی حکومت،میڈیا کا پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

  • بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی

    بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی

    لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں فیصلہ ہوا تھا کہ جب تک طیارے گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس نہیں ہوں گی اعلان نہیں کریں گے،کہ حالیہ جنگ میں بھارت کی ہر حکمت عملی کا ہمیں پہلے سے پتا چل جاتا تھا، دراصل ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا-

    وزیر داخلہ محسن نقوی نےسیینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پس پردہ رہ کر کام کر رہی تھیں، اور ہماری خفیہ ایجنسیز نے پس پردہ رہ کر بھارت کی ہر چالاکی کا پردہ چاک کیا، لیکن چند لوگ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے، انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بدولت ہم بھارت کے ہر مذموم منصوبے سے آگاہ تھے، اور پاک بھارت جنگ جیتنے میں خفیہ ایجنسیز کا مرکزی کردار ہے، خاموش اور پس پردہ مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

    محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت کے جہاز گر گئے تو فیصلہ یہ ہوا کہ جب تک ثبوت نہیں ہو گا ہم اعلان نہیں کریں گے جبکہ ہمیں ریڈار کے ذریعے پتہ چل گیا تھا لیکن فیلڈ میں ثبوت چاہیئے تھے ویڈیوز ان کے میڈیا کے پاس بعد میں اور ہمارے پاس پہلے پہنچتی تھیں بھارت کے گرائے گئے 6 کے 6 جہازوں کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ گرے ہوئے ہیں۔

    عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ، مولانا فضل الرحمان

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے غیبی مدد کی تھی،بھارت نے ہمارے ایک بیس پر 7 راکٹ فائر کیے اور وہ اہم بیس تھالوگ پریشان ہو گئے کہ اس بیس پر قیمتی اثاثے موجود ہیں تاہم ساتوں میزائل بیس تک نہیں پہنچ سکے کوئی پہلے گر گیا کوئی بعد میں گرا کسی بھارتی میزائل کو پاکستانی ائیر بیسز تک رسائی نہیں مل سکی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی بہترین رہی، اور بھارت میں فوجی تنصیبات کو ہم نے کامیابی سے نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے دوران بھارت کے تمام چیف الگ الگ مودی سے مل رہے تھے ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے لیکن ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہماری تمام سیاسی جماعتیں متحد تھی، اجیت دوول اور امت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، یہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے،اجیت ڈوول اور امیت شاہ پہلگام ڈرامے کے اصل کردار ہیں،اور یہی وجہ ہے اجیت ڈوول اور امیت شاہ کا بھیانک کردار بھارت کو لے ڈوبے گا-

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    محسن نقوی نے کہا کہ،پاک بھارت جنگ کے دوران سعودی حکومت کا وفد پاکستان آیا سعودی وفد دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے کردار کے لیے پاکستان کے دورے پر آیا جنگ کے دوران بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت میں واضح خلیج موجود تھی، جبکہ پاکستان نے سیاسی اور عسکری محاذ پر بہترین حکمت عملی ترتیب دی اور پاکستان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جنگی صورتحال میں متحد رہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان میں کھلے عام دہشتگردی میں ملوث ہے اور تمام دہشتگرد سرگرمیوں کا سب سے بڑا مفاد بھارت نے حاصل کیانائن الیون سے لے کر آج تک کی دہشت گردی کا بینفشری انڈیا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کے لیے کے لیے کالعدم بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہا ہے، کشمیریوں کو جب تک حق نہیں مل جاتا پاکستان کوشش کرتا رہے گا، اور کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

  • وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر وزیرِ داخلہ نے تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا وزیراعظم نے گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر جلد از جلد عملی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں سیکیورٹی نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

    تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ،فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز

    وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

    دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    نشانِ حیدر حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی شخصیت،کیپٹن سرور شہید کا77واں یومِ شہادت

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران، ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران، ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    دورے کے پہلے روز دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی امور اور زائرین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے بھی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

    ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ وہ اپنے پاکستانی بھائی کو ایران آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں منعقد ہونے والی پاکستان، ایران اور عراق کی سہ ملکی کانفرنس زائرین کے مسائل کے حل میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

    سعودی عرب کا اثر و رسوخ اور غزہ و کشمیر کے مسئلوں میں کردار.تجزیہ:شہزاد قریشی

    $2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

  • وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹہی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ پارا چنا روانہ کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید 5 ٹرک کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔حکام کے مطابق مزید ادویات پاراچنار بھجوائی جارہی ہیں، ضروری ادویات میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24 آئٹمز شامل ہیں، اب تک ضروری ادویات کے 12 بڑے کاٹن پاراچنار پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید ادویات کی ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرپاراچنار کی بزرگ مریضَہ کو فوری آپریشن کے لئے پنجاب ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ مریضَہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشر کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔