Baaghi TV

Tag: وزیر دفاع خواجہ آصف

  • سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں،خواجہ آصف

    سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں،خواجہ آصف

    ڈسکہ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا، کہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں اس صوبائی حکومت پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے میں سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا مگر عوام خود فیصلہ کریں اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں

    واضح رہے کہ دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کے ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی واقعے کے 19 منٹ بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ایمبولینس پہنچی، ایمبولنس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی،19 منٹ بعد پہنچی ٹیم کے پاس دریائےسوات میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کوئی سامان ہی موجود نہیں تھا۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز،کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے، متاثرہ خاندان پانی میں 9 بجکر47 منٹ پرپھنسا، 1122 ایمبولینس 10 بج کر7 منٹ پر پہنچی ریسکیو 1122 حکام نے مؤقف دیا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو سب سے پہلے جائے حادثہ پر میڈیکل ایمبولینس پہنچتی ہے، ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم اورغوطہ خور بھی کچھ وقت بعد پہنچ گئےتھے۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں ظغیانی کے باعث 17 سیاح ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا تھا اور 12 لاشیں اب تک نکالی جاچکیں، ایک لاپتا سیاح کی تلاش تاحال جاری ہے۔

  • تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی،عالم اسلام کا اتحاد اس وقت نظر آنا چاہے، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے –

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، ہم ایرانی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کریں گے، ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد ،غم مشترک ہے، اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، اسرائیل کے خلاف دنیا میں مضبوط آواز اٹھ رہی ہے، مغربی دنیا کی غیر مسلم عوام اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، غیر مسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں لیکن مسلمانوں کے نہیں، پاکستان اپنے مؤقف پر روز اول سے مضبوطی سے کھڑا ہے، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی تعلقات بنائے، پچھلے چند سالوں میں کچھ پاکستانی نژاد اسرائیل گئے لیکن کس طرح گئے، کس نے معا ونت دی میں اس کی تفصیلات میں نہیں جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد اس وقت نظر آنا چاہے، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے ،بھارت نے ہم پر حملہ کیا جس کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، بھارت کے اندر حکمران تذلیل کا شکار ہوئے، بھارت کا دنیا کے سامنے طلسم بھی مسمار ہوا، ہماری افواج کی مضبوطی اور عوام کے عزم نے یہ ممکن بنایا، ہم نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو مٹی میں رول دیا۔

  • شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948 کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہو گئی، شملہ معاہدے کی تمام شقیں ختم، جنگ کے بعد جو ہوا اس کی وقعت کچھ نہیں رہی، ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس جا رہے ہیں جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔

    پانی اور اراضی کا تنازعہ : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہو سکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

  • میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے دل میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، اور جب میرا مزاج خراب ہوتا ہے تو میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف باتیں کر دیتا ہوں۔ جب میں کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے رابطہ کرکے شکایات کرتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے اور بھارت کو اس بات کی تکلیف ہے کہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر بات کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سب سے بڑا دھچکا یہ لگا ہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دو نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی جنرل باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی ہے۔ نومبر کے دس دنوں میں جب نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ہونی تھی، اس دوران جنرل باجوہ روزانہ مختلف منصوبے لے کر آتے تھے جن میں ان کی تصویر بھی شامل ہوتی تھی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اگر میں زیادہ بولوں تو پھر شکایات بڑھ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف اور جنرل باجوہ میں بہت فرق ہے، اسی وجہ سے باجوہ انہیں روکنے کے لیے سخت کوششیں کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ باجوہ کی شرط تھی کہ یا تو ان کی خدمات جاری رکھی جائیں یا ان کے منتخب کیے گئے فرد کو ہی آرمی چیف بنایا جائے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

  • مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب بوکھلاہٹ میں کیا تاکہ اپنی سیاسی ساکھ کو بچا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح بات کر رہے تھے، جس کے پاس اب کچھ بچا نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے اپنی تقریر میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابلِ گفتگو تسلیم کر لیا، جو پہلے انکار کرتے رہے تھے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مودی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا، "جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد نریندر مودی ہے، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر برتری حاصل ہوئی۔ بھارت کی پرورش کردہ تنظیمیں جیسے بی ایل اے، پاکستان میں بدامنی پھیلا رہی ہیں۔”

    وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر بھارت سے مذاکرات ہوتے ہیں تو ان کا ایجنڈا کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی ہوگا، اور ان مذاکرات میں کشمیر سرفہرست ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور مغربی سرحد پر دو طرفہ جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔خواجہ آصف کے مطابق، نریندر مودی اپنی تقریر میں روایتی الزامات دہرا کر اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کا انداز غیر معمولی حد تک غیر متوازن تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمیت عالمی قیادت دنیا کے بڑے تنازعات میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل میں امریکہ کی شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔

    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

  • نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور پچھلے تین دنوں سے مسلسل ٹمپریچر بڑھا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ "اللہ نہ کرے کہ معاملہ نیوکلیئر سطح تک چلا جائے۔” نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ایٹمی دھماکے بھی انہی کے دور میں ہوئے۔ نواز شریف صلح جو شخصیت ہیں اور ہمیشہ امن و مفاہمت کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دونمبری کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دوست ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں دونوں ممالک بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کے باعث پاکستان کے پاس جوابی آپشنز محدود ہو چکے ہیں، تاہم پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ "آج ڈرونز آئے، کل جہاز آئے تھے، ہم اپنا دفاع کریں گے۔ جو بھی انیشیٹو لیں گے، وہ دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ ہم مزید اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔” بھارت بیک آف نہیں کر رہا، اور اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان جواب دے گا۔ "ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی غیر جانب دار تحقیقات کرائے۔ بھارت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کارروائیاں کر رہا ہے۔ وہ چاہے تو کسی بھی ملک سے تحقیقات کروالے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔”

    وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جواب کب دینا ہے، یہ فیصلہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کرے گی۔ "اگر میں ابھی جواب دے دوں تو یہ دو منٹ میں ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایڈوائزری سطح پر روابط ممکن ہیں، لیکن مجھے اس کی تفصیلات کا علم نہیں۔بھارت میں سکھ کمیونٹی خوش نہیں، اور جو کچھ پلوامہ میں کیا گیا، ویسا ہی کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے۔ "مودی صرف بھارت ہی نہیں، پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس نے کینیڈا اور امریکا کے امن کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی۔”خواجہ آصف نے زور دیا کہ آبی ذخائر کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان نے اپنی توجہ مکمل طور پر دفاعی تیاریوں پر مرکوز کر رکھی ہے اور ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

  • بھارت نے کارروائی کی تو  منہ کالا کردیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

    بھارت نے کارروائی کی تو منہ کالا کردیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت نے فیس سیونگ کے لیے کوئی کارروائی کی تو منہ کالا کردیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے ووٹ بٹورنے کے لیے ڈراما رچایا لیکن عالمی برادری نے بھارتی بیانیہ قبول نہیں کیا جبکہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے۔ بھارت کو عالمی سطح پر وہ مؤقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے اور اگر بھارت کی جانب سے فیس سیونگ کے لیے کارروائی کی گئی تو بھارت کا منہ کالا کردیں گے۔

    خواجہ آصف نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی اتنا آسان نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کا جذبہ بہت بلند ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان آیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔

    اسحٰق ڈار کے سفارتی رابطے، یونانی وزیر خارجہ نے پاکستانی کی تجویز کو سراہا

    اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

    وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

  • اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہےتو ہم نے ردعمل دینا ہےجس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کےمطالبےپر بھارت نےکوئی جواب نہیں دیااس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے ، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فوری معطل اور اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے ہیں۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدہ اور اس کی اہمیت
    سندھ طاس معاہدہ 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کو دریاؤں کے پانی کے استعمال میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کی اجازت دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے زیرِ استعمال دریاؤں کے پانی کے معاملات کا فیصلہ ایک نیوٹرل ماہر کے ذریعے کیا جاتا ہے، اور حالیہ برسوں میں بھارت نے پاکستان سے اس معاہدے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی شام کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کے اجلاس سے پہلے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا: "جو لوگ ان درندہ صفت اقدامات کے ذمہ دار ہیں، انہیں جلد ہی سخت جواب دیا جائے گا۔ ہم نہ صرف ان درندوں کو سزا دیں گے جنہوں نے اس بربریت کو انجام دیا، بلکہ ان کے پیچھے چھپے ہوئے ماسٹر مائنڈز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔”

  • بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں، فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔بلوچستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور انہیں وہاں کےمقامی افراد کی مدد حاصل ہوتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے حوالے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈپورا سے امید لگائی ہوئی ہے کہ وہ انہیں کسی طریقے سے سیاست اور اقتدار میں واپس لائیں یا کم از کم ملک سے باہر بھجوائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں فریق فکس میچ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور دو دفعہ حملہ آور ہوئے اور اس کے بعد غائب ہوگئے۔وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے کمپرومائزڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان کو علم ہے اور یہ سب ان کی مرضی سے ہورہا ہے۔ہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ 50 فیصد اور کچھ 25 فیصد کمپرومائزڈ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

    دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز بند

    کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت