Baaghi TV

Tag: وزیر قانون

  • پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے،  اعظم نذیر تارڑ

    پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے –

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتوار کو ایوان اقبال میں عظیم سیاسی راہنما،جمہوریت کے علمبردارخواجہ محمد رفیق شہید کی53 ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان "قومی سلامتی کے تقاضے وپائیدار جمہوری نظام کی ضرورت” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،یہ ڈائیلاگ کسی سیاسی جماعت،شخص یا گروہ کے لئے نہیں، و طن عزیز کے لئے ہوں-

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، عدم استحکام کے ساتھ کوئی قوم وملک ترقی نہیں کر سکتا،ہمیں تنقید کو مثبت انداز میں لینا اور برداشت پیدا کرنی چاہئے خواجہ محمد رفیق شہید نے قوم کے لئے بڑی قربانی دی ہے، خواجہ محمد رفیق نے جمہوریت،عوام اور ملک وقوم کی خوشحالی کے لئے خون تک دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب منعقد ہونی چاہیے جس سے ایک طرف ہم ماضی کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرلیتے اور دوسری طرف ان شخصیات کی قربانیوں سے بھی واقف ہوجاتے ہیں ان لوگوں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہ تھے، میری دعا ہے کہ ان کی اولادیں اور ہم سب ان کی کہی ہوئی باتوں پر عمل کریں،سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

  • اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے،وزیر قانون

    اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے،وزیر قانون

    سینیٹ اجلاس میں کئی بلز منظور کی منظوری دی گئی۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حوالگی ملزمان، فوجداری قوانین ترمیمی بل اور پاکستان شہریت ترمیمی بلز منظور کر لیے گئےفیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کر لیا گیا –

    پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025ء وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایوان میں پیش کیابل کے مطابق کوئی بھی شہری پاکستانی شہریت چھوڑ کر اپنی شہریت حاصل کر سکے گا سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 بھی منظور کیا، بل وزیر مملکت طلال چودھری نے پیش کیا۔

    سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظورکیا جس کے تحت خاتون کو اغوا یا سرعام برہنہ کرنے والے کو پناہ دینے پرسزائے موت ختم کردی جائے گی سینیٹ سے پاس بل کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، جرم ناقابل ضمانت اور ناقابل مصالحت ہوگا جب کہ مجرم کو عمر قید ، جائیداد کی ضبطی اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

    س حوالے سے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ عورت کے کپڑے اتارنے پر سزائے موت برقرار رہنا چاہیے جب کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ ہم عورت کو کمزور بنا رہے، یہ سزا باہر کے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کم کی جارہی ہے،اس موقع پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے سوچ لیا کہ سزا کی سنگینی جرم کو روکتی ہے، موت کی سزا دینے سے جرائم کم نہیں ہوں گے، ہمارے پاس 100 جرائم میں سزائے موت ہے لیکن جرم کی شرح بڑھ رہی ہے-

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پانی کے جھگڑوں پر مقدمہ بنا لیتے ہیں کہ عورت کے کپڑے اتارتے ہیں تاکہ اگلے کو سزا موت ہوجائے، شریعت کے مطابق 4 جرم کے علاوہ کسی جرم پر سزائے موت نہیں ہونی چاہیے سزائے موت دینے سے جرائم میں کمی نہیں آئے گی، معاشرے میں قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یورپ میں سزائے موت کی سزا نہیں لیکن کرائمز کی شرح کم ہے۔

    حکومت کا بیروزگاروں کیلئے بڑا فیصلہ

    سینیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے حوالگی ملزمان ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس پر بیرسٹر علی ظفر نے بل کی مخالفت کر دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممالک کے مابین دو طرفہ طور معاملات ہوتے ہیں، حوالگی ملزمان کا ایک طریقہ کار طے ہے، ملزمان کا ممالک کے درمیان تبادلہ ہوتا رہتا ہے، بعد ازاں سینیٹ نے حوالگی ملزمان ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا۔

    سینیٹ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی،بارش کے باعث نقصان حکومتی ناکامی تھی لوگ جان بچانے کیلئے چھتوں پر کھڑے تھے، پی ڈی ایم اے اور این ڈے ایم اے والے کہاں تھے؟ متاثرین کی فوری امداد کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے حالیہ تباہی اور حکومتی اقدامات سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔

    ڈیوو پاک موٹرز کا تعلیمی تعاون، بابا گورو نانک یونیورسٹی کو جدید مشینیں فراہم

    اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سردار سیدال خان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے، انہوں نے کہا کہ پیر کو بارشوں اور تباہی سے متعلق ایوان میں بات کریں گے، بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 5بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون

    کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست آزادی اظہار رائے کی آڑ میں حد سے تجاوز کی اجازت نہیں دے گی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جہاں قانون کی حد عبور ہوگی،ریاست اپنی پوری طاقت کے ساتھ ردعمل دے گی،آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے لبادے میں کسی کو ریاستی رٹ ہاتھ میں لینے یا کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،فتویٰ جاری کرنے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کے رواج کی مذمت کرنی چاہیے، قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ضروری ہے،

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی دینے کے معاملے پر مقدمہ درج ہوچکا، گرفتاریاں بھی ہوں گی، ریاست کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ جو منہ میں آئے وہ بول دے۔ اس معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عدالتی فیصلے سے متعلق قتل کا فتویٰ جاری کرے یہ مہم ہے جس کو ہمیں روکنا ہے تعلیمی نصاب میں بھی ایسا مواد شامل کرنا چاہیے جو عدم برداشت ختم کرے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایک نیک نام اور اصول پسند شخص ہیں کسی کو حق نہیں کہ عدالتی فیصلے پرجج کی جان کے خلاف فتویٰ دے، ریاست کے کرنے والے کام ریاست کرے گی، ہم وہ نسل تیار کریں جو ملک کو واپس امن و آشتی کی ڈگر پر لے کر آئے اور تفرقات سے نکالے،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی ،پیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج

    چیف جسٹس کیخلاف شرانگیز گفتگو ،قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیر دفاع

    یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

    جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

    دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

    جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

    کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

    تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

    جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

    فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

  • موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

    موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان نےریلویز سے متعلق سوالات کئے،اور کہا کہ ریلوے کے وزیر ایوان میں موجود نہیں ،ریلوے کی وزارت وزیراعظم کے پاس ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے سوالات کے جواب کی ذمہ داری میری لگائی ہے،وزیراعظم ، آج ایران روانہ ہو رہے ہیں پاکستان ریلویز کافی عرصے سے مسائل کا شکار رہا ہے۔ریلویز کے مسائل کئی دہائیوں سے چلے آ رہے ہیں ،سب سے بڑا مسلہ ریلویز کے سابق اور موجودہ ملازمین کی بڑی تعداد ہے۔فنڈز کا 67 فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوتا ہے،ریلویز ایک کارپوریشن ہے جس کا اپنا بورڈ آف ڈائریکٹر ہے،زیادہ فنڈز تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہونے کے باعث نئی بوگیاں نہیں خریدی جا سکیں،گذشتہ سال ریلویز نے اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا بارہ ارب روپے زائد امدن حاصل کی،جب تک ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم نہیں کیا جاتا، ریلویز کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی،

    ریلویز میں کرپشن کرنے والے 93 افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
    سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ریلویز میں کرپشن کرنے والے 93 افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،میری استدعا ہے کہ یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ گزشتہ سال ریلویز کا سالانہ بجٹ 110 ارب روپے تھا۔بجٹ میں سے تنخواہوں پر 35 ارب اور پنشن پر 38 ارب نوے کروڑ خرچ ہوئےتنخواہوں اور پنشن پر اس قدر زیادہ اخراجات ہوتے ہیں کہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کے لئے کچھ نہیں رہ جاتا ۔گذشتہ سال ریلویز کی 63 ارب 25 کروڑ آمدن ہوئی۔گزشتہ سال اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں آمدن میں 251 فیصد اضافہ ہوا۔سابق وزیر سعد رفیق نے ریلویز کی بہتری پر بہت کام کیا۔اگر محنت کی جائے تو ریلویز کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پرویز مشرف دور میں ریلویز کی اربوں روپے کی پراپرٹی لیز پر دی گئی۔ان مشکوک لیز کے معاہدوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا گیا۔اربوں روپے کی پراپرٹی واپس لی گئی۔

    اتنے افراد تو 65 کی جنگ میں دشمن نے شہید نہیں کئے جتنے ریلوے حادثات میں مر گئے،سینیٹر دنیش کمار
    سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ریلویز کی آمدن 63 ارب روپے اور اخراجات 110 ارب روپے رہی۔اس طرح سالانہ خسارہ 47 ارب روپے بنتا ہے ۔یہ سیدھا سا حساب کتاب ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتوں کا کام کارروبار چلانا نہیں ہوتا،اس لئے ہم نجی سرکاری شراکت سے معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں،برطانیہ میں ریلویز کا نظام دنیا میں سب سے بہتر ہے،ریلویز کا یہ حال ایک سال میں نہیں بلکہ گذشتہ 75 سال میں ہوا۔ریلویز ایک قومی ادارہ ہے اس کی بہتری کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریلویز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں،کمیٹی میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ہمایوں مہمند اور سینیٹر دنیش کمار شامل ہونگے، سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ریلویز میں سال کے 365 دنوں میں 107 حادثات ہوئے۔پانچ برسوں میں 537 حادثات ہوئے۔ان حادثات میں 313 افراد کا جانی نقصان ہوا۔ان میں 172 حادثات ریلوے پھاٹک پر گیٹ نہ ہونے سے ہوئے۔اتنے افراد تو 65 کی جنگ میں دشمن نے شہید نہیں کئے جتنے ریلوے حادثات میں مر گئے۔اگلے اجلاس میں سیکرٹری ریلویز اور چئیرمین ریلویز کو بھی ایوان میں موجود ہونا چائیے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے حادثات میں 2021 کے بعد مسلسل کمی ہوئی،2021 میں 159 ریلوے حادثات ہوئے جو گزشتہ سال کم ہو کر 87 پر آ گئے.

    وزیر داخلہ کے بارے میں بات کرنے سے ڈر لگتا ہے کہیں میرے گھر ڈالا نہ آجائے،سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی
    سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا کہ یہ کیسا ایوان ہے جہاں وزراء موجود ہی نہیں ،وزیر داخلہ کے بارے میں بات کرنے سے ڈر لگتا ہے کہیں میرے گھر ڈالا نہ آجائے،پاکستان کے دیہاڑی دار عوام کے ٹیکس عیاشی کرنے والا وزراء کہاں ہیں،ریلوے میں کرپشن اور براحال ہے وزیر قانون کے مطابق سب ٹھیک ہے ، وزارت داخلہ کے بارے میں بات نہیں کرتی کوئی مجھے اٹھانہ لے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے ،بجلی اور گیس کے بل وزراء خود جمع کروارہے ہیں،وزراء کو بجلی اور گیس کے بل کی مراعات حاصل نہیں،سرکاری رہائشگاہ اور گارڈ کی سہولت موجود ہے

    پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف نہیں ہے،قرات العین مری
    سینیٹ اجلاس ،پی آئی اے کی فروخت نجکاری بولی، غیر فعال اثاثوں اور واجبات کو علیحدہ کرنے کا معاملہ،سینیٹر قرات العین مری نے توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں جمع کروادیا ،سینیٹر قرت العین مری نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف نہیں ہے،کیا ملازمین سے متعلق سوچا جارہا ہے،پی آئی اے اثاثوں کو اونے ہونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے،پی آئی اے ہماری پہچان اور قومی ایئر لائن ہے،

    پیپلزپارٹی کی پی آئی اے کی نجکاری کی ایوان بالا میں مخالفت
    حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کی ایوان بالا میں مخالفت کردی ،اور کہا کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے ، جس پر وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے میں نچلے طبقے کے ملازمین کے زیادہ اخراجات نہیں،اگر زیادہ بھرتیاں کی گئیں تو دیکھا جائے اس کا ذمہ دار کون ہے ،پی آئی اے تباہی کے دہانے تک لانے کے لیے بڑی محنت کی گئی،حکومتوں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے،اگر حکومتیں بزنس کریں تو یہی حال ہوتا ہے ،پی آئی اے کو آج 830ارب روپے کا خسارہ ہے،
    پی آئی اے کے پاس 18جہاز اور 10 ہزار ملازم ہیں،پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،کوشش ہوگی کہ پی آئی اے کے 51فیصد شیئر حکومت اپنے پاس رکھے،کل کو یقین ہے کہ جب شیئرز کی ویلیو بڑھ جائے گی تو ہمیں فائدہ ہوگا،شیری رحمان نے کہا کہ ملازمین کا کیا ہوگا،وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ کسی میں اتنی سکت نہیں سالانہ 100ارب روپے کی سبسڈی دے سکے ،میں بلیم گیم پر نہیں پڑنا چاہتا ہوں ،ہم نے شرط عائد کی ہے کہ ملازمین کو کمپنی کو تین سال لازمی رکھناہے.

    دیگر ایئرلائن منافع کما رہی ہیں تو قومی ایئرلائن کیوں نہیں کما سکتی؟سینیٹر پونجو بھیل
    سینیٹر پونجو بھیل نےسینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن میں اگر خسارہ ہے تو اس کی وجہ کرپشن یا چلانے والوں کی نااہلی ہوسکتی ہے، اسے بیچنے کے بجائے ان مسائل کو دور کیا جائے۔ دیگر ایئرلائن منافع کما رہی ہیں تو قومی ایئرلائن کیوں نہیں کما سکتی؟ پاکستان ہماری جان ہے، ہم ایئر لائن کو فروخت کر رہے ہیں کیا ہم قومی ادارے بیچتے رہیں گے، باقی ایئر لائن منافع میں اور پی آئی اے ہم بیچنے کی طرف؟ ایسا کیوں، ایئر عربیہ بھی بڈ بھر رہی ہے کہ ہمیں پی آئی اے دی جائے، سکھر ،تربت، گوادر کو دیکھیں، حیدر آباد، میر پور ایئر پورٹ بند ہو گیا، ہم کیا پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانی نااہل ہیں؟قومی اداروں کو مت فروخت کیا جائے.

    قومی ایئرلائن کو بیچنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے زمرے میں لایا جائے، سینیٹر کاظم علی شاہ
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کاظم علی شاہ نےسینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن سمیت دیگر اداروں کو بیچنے والا ایک مافیا ہے جو چاہتا ہے پاکستان کا ہر ادارہ بیچ دیا جائے۔ میری تجویز ہے کہ قومی ایئرلائن کو بیچنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے زمرے میں لایا جائے۔ہم پاکستان کے ادارے بیچتے جائیں گے کیا ہم انکو بیچ کر پاکستان کو آگے کریں گے، ایسا درست نہیں ،ایسا چلتا رہا تو پھر پاکستان کو بھی بیچ دیں گے؟

    تحریک انصاف کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا اور رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ پریس کانفرنس کریں گے یا پی ٹی آئی کی ترجمانی کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے،وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک بل کے حوالے سے گفتگو ہو رہی ہے،بل کے تحت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے –

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل کابینہ کے سامنے پیش ہوا تو وزیراعظم نے ایک کمیٹی قائم کی ، بل کے حوالے سے قائم کمیٹی کے کنونئیر رانا ثنا اللہ ہوں گے ، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی ،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل دوبارہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،بھارت ، بنگلہ دیش اور دنیا کےبہت سارے ممالک ایسے قوانین بنا چکے ہیں ،کچھ حلقوں نے اس بل کو تنقید کی نظر سے دیکھا ،تنقید کی نظر سے دیکھنے والے اس بل کو ایک بار غور سے دیکھیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز پیغامات بھی پھیلتے ہیں ،مسنگ پرسنز کے حوالے سے نگران حکومت نے بھی ایک کمیٹی قائم کی تھی ، مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں –

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

    سفارشات پر جو مناسب عمل کیا جائے گا ،بغیر مشاورت کے کچھ لوگوں کو دوبارہ آباد کیاگیا عسکری اداروں کے ساتھ تعاون سے دہشتگرد ی کیخلاف جنگ جیتیں گے ، آئین پاکستان نے اداروں کیلئے کچھ حدود واضح کی ہیں ، انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ لاءا ینڈ آرڈر کو مینٹین کرے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، آج جس طرح کے ریمارکس رپورٹ ہوئے ،دیکھ کر تکلیف ہوئی ،عدالتوں نے آئین و قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے ، سنسنی خیز خبریں عدالت سے باہر نکلیں تو یہ ہمیشہ غیر مناسب رہا ہے –

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے،وزیر اطلاعات

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے،وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے.وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب دورہ رہا،سعودی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے، دہائیوں میں اتنا کامیاب دورہ سعودی عرب کا نہیں دیکھا گیا. سعودی وزراءکے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ دو دن جاری رہا. دو دن میں سعودی عرب کے وزراءاور اہم شخصیات سے 12 اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے. تمام افراد نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا. ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے دو ملاقاتیں ہوئیں. عید کے فوری بعد سعودی وزیر خزانہ اپنے متعلقہ وزراءکے ساتھ پاکستان آئے اور یہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی. حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اگلے چند روز میں سعودی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے. سعودی ولی عہد کی ہدایت پر سعودی وزراءنے پاکستان کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا. پاک سعودی تعلقات کے اندر ایک نیا آغاز ہے. وزیراعظم کے تاریخی دورہ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں. اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے. یہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے. وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

    وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسمنٹ اور فیک نیوز کے حوالے سے ایک مہم دیکھنے میں آئی. ایسی مہمات کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دی جائیں. آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ کا خاتمہ ضروری ہے. آن لائن ہراسمنٹ کے تدارک کے لئے عوام مخصوص اتھارٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے اس وقت کوئی قانون موجود نہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے. سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے. سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری ہیں. ڈیجیٹل رائٹس کو سمجھنے کے لئے عوام کو آگاہی دینا ہوگی،

    وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا ہے، وزیر قانون
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے،اس ساری کارروائی میں مقصد کسی کو کرپٹ ثابت کرنا نہیں،وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا، ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور انوائسنگ کے مسائل ہیں، 2700 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس سے متعلق کیسوں کے فوری فیصلے ہونے چاہئیں ، پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹربیونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت 2 کروڑ والے معاملے کمشنر کے پاس جائیں گے، دو کروڑ روپے سے اوپر کے معاملات ٹربیونل میں جائیں گے،آئی ایم ایف ٹیکس چوری روکنے کا کہتا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے محکموں کی گورننس بہتر کریں

    دوسری جانب حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے دونوں وفاقی وزراء سے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ پر بل لانے سے متعلق مشاورت کی، ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیجیٹل رائٹس کی خلاف ورزی روکنے کے لیے موزوں فورم نہیں ہے اسی لئے حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے

  • متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    اسلام آباد(محمداویس )وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہےجب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لیے متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی ان بورڈ لینا ہو گا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا رکن اسمبلی شذرہ منصب علی نے ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بہت اہم نوعیت کا معاملہ ہےچودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہےجب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا ایک بڑے جامع منصوبے کی ضرورت ہےیہ سنجیدہ مسئلہ ہےمقامی ایم پی اے ایم این ایز کو بھی آن بورڈ کیا جائے گاصرف طاقت کے استعمال سے یہ ممکن نہیں ڈائیلاگ کی بھی ضرورت ہے

    پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 ایکٹ میں ترمیم کی درخواست کی ہے۔ ترمیم کے مطابق نئے رول 295اور 296 کے تحت شہری کو عوامی درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی سے رجوع کا حق حاصل ہوجائے گا۔

    اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام سپیکر کو تجویز کر دیا، دوسری جانب شیر افضل مروت کی خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی،قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے ملاقات ہوئی، حکومتی وفد میں خواجہ آصف بھی شامل تھے۔ اپوزیشن وفد میں زین قریشی، حامد رضا اور شیر افضل مروت تھے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی کمیٹیوں میں کوشش کرینگے کہ سب کی نمائندگی ہو، اگلے ہفتے تک کمیٹیوں کے معاملات طے ہو جائیں گے ،

    بجلی چوری کرنا قومی جرم ، بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہے،وزیر قانون
    وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہےحالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے ۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر قانون نے صدر پاکستان کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کر دیں ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کل انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے ۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا ۔رکن اسمبلی نعیمہ کشور و دیگر نے سستے ذرائع کی بجائے مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا اس پر وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے سستی پن بجلی کی پیدوار کم ہو جاتی ہے، ماضی میں جنوب سے شمال کی طرف ترسیلی نظام پر دباؤ آنے کے باعث بلیک آؤٹ بھی آئے،مستقبل قریب میں پن بجلی کے دو بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے،لائن لاسز اور بجلی چوری کے خلاف ایک بڑی مہم پچھلے آٹھ مہینوں سے شروع ہے، رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ یہ ایوان سولر انرجی پر چل سکتا ہے تو ملک کیوں نہیں شمسی توانائی پر جا سکتا، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہےحالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی صارفین کیلئے مہنگی بجلی کی لائن لاسز اور بجلی چوری ہے

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  • لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا-

    باغی ٹی و ی:اسلام آباد میں وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ اور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داری کا پورا احساس ہے ، پاک افواج اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی قیمت ادا کی۔

    انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اٹھایا گیا، جس کے بعد 10 ہزار 200 کیسز کمیشن میں گئے ان میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں حل ہوئے، لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ حل طلب ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر لاپتا افراد کا معاملہ حل کیا جارہا ہےیہ معاملہ2011 میں اٹھا پھر کمیشن بنایا گیا، لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،دونوں طرف کچھ نہ کچھ مسائل ہیں، اداروں کا ملوث ہونا بھی یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا لاپتہ افراد سے متعلق کچھ رپورٹس درست بھی ہوتی ہیں، اب بھی 23 فیصد کے قریب کیسز حل طلب ہیں،لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،یہ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے یہ معاملہ عدالتی احکامات سے راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس ملک میں شہید ہونے والے ورثہ کے شدید تحفظات ہیں، 2011ء میں میں لاپتا افراد کمیشن بنایا گیا، لاپتا افراد کے صرف 23 فیصد کیسز زیر التوا ہیں، لاپتا افراد کے معاملے پر بہت کام کیا گیا، ای سی ایل سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، وزارت داخلہ سے جو سمری آتی ہے کابینہ قواعد کے مطابق اس پر فیصلہ کرتی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز کا نام ای سی ایل سے نکالنا کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

  • لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور  وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا

    لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا

    مغربی افریقہ: لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف گلوریا مایا پر اپنی 29 سالہ بھتیجی کے بہیمانہ قتل کا الزام تھا یہ لائبیریا کی سب سے مشہور جج اور سیاستدان کے عروج سے زوال کی نشانی ہے،گلوریا مایا نے اپنی پہچان ملک میں خواتین کے حقوق کی چیمپئن کے طور پر بنائی تھی۔

    جیل میں قید 70 سالہ گلوریا مایا فیصلےکے خلاف اپیل کرنےکا ارادہ رکھتی ہیں اور انہیں امید ہےکہ انہیں ریلیف مل جائےگاگلوریا مایا نے فرد جرم سے انکار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی بھتیجی کو نامعلوم قاتل نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔

    واضح رہے کہ گلوریا مایا نے لائبیریا کی وزیر انصاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر سینیئر جج منتخب ہوئیں جس کے بعد سپریم کورٹ کی چیف جسٹس بھی بنیں اور 2003 میں ریٹائرڈ ہوگئیں۔

    سانپ کے زہر سے بلڈ پریشر کا علاج دریافت

    تُرک مصنفہ خالدہ ادیب خانم

    برطانیہ اور امریکا نے بنگلادیش میں متنازع الیکشن پر سوالات اٹھادئیے

  • اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت نہیں ہو گی،وزیر قانون

    اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت نہیں ہو گی،وزیر قانون

    انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق رائے کر لیا

    انتخابی اصلاحات کمیٹی حتمی مسودہ تیار کر کے ارکان کو بھیجے گی کمیٹی ارکان پارٹی مشاورت سے مسودہ پر اپنی حتمی رائے سے آگاہ کریں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں تمام ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے، کاغذات نامزدگی میں کچھ تبدیلیاں کر کے درست کر دیا گیا۔ فہمیدہ مرزا کی جانب سے کچھ تحریری تجاویز آئیں گی، پرسوں تک مسودہ کا ڈرافٹ ارکان کو بھجوا دیا جائے گا،الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر الیکشن کمیشن آن بورڈ ہے،

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اچھی قانون سازی کے ثمرات اچھے رویوں کے باعث ہی مل سکتے ہیں،ترامیم سیاسی جماعتوں کی وابستگی سے بالاتر ہو کر کی گئی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی، یہ بل ایسا نہیں کہ صدر مملکت رکاوٹ بنیں،

    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

    باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں