Baaghi TV

Tag: وطن واپسی

  • پنجاب میں اپنے امیدوار،پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ن لیگ کا فیصلہ

    پنجاب میں اپنے امیدوار،پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ن لیگ کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بڑی بیٹھک ،اعلی لیگی قیادت کے لندن میں منعقدہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،

    نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے 21 اکتوبر کی تاریخ کی تجویز شہباز شریف نے دی،شہباز شریف کی تجویز سے سب نے اتفاق کیا، مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے قومی و صوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی،لندن اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے استحکام پاکستان پارٹی کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی، نہ اتحاد نہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، فیصلہ ہو گیا،

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کا فیصلہ کرے گی، خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام(ف) اور اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) اور دیگر قوم پرست جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کرینگے،شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے،

    مسلم لیگ ن آئندہ اجلاس میں انتخابی مہم اور پارٹی بیانئے کی منظوری دے گی،اجلاس میں خواتین اور نوجوان وزٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی مہم اور بیانئے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف کے سابق ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور اجاگر کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کیخلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو بھی عوام کے سامنے رکھنے کی تجویز دی گئی،لیگی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے والی سابقہ اعلی شخصیات کے نام لے کر عوام کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی،نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار اور شایان شان استقبال کے لئے بھرپور مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کر لیا،

    مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سینئر رہنما رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سابق وفاقی وزراء رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،مسلم لیگ ن کے صدر پنجاب رانا ثناء اللہ ، اور اعظم نذیر تارڑ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس موقع پر اجلاس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے لیے قانونی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہ آئے، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال حکومت کی، وزیراعظم رہے، مگر انکے دور اقتدار میں بھی نواز شریف واپس نہ آئے، اب نگران حکومت قیام میں آ چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں، نواز شریف ماہ ستمبر میں واپس آنا چاہتے ہیں تا ہم حتمی طور پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،. نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی پلان A پلانB تیار کرلیا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، پلان A کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی،
    وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے،
    نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا،نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے،لاہور میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز اور مریم نواز کے سپرد کیا گیا ہے،

    پلان B کے مطابق نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہو سکتی ہے،لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا،

  • سینیٹ اجلاس، پرویز مشرف کی واپسی پر جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتوں کا اتفاق

    سینیٹ اجلاس، پرویز مشرف کی واپسی پر جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتوں کا اتفاق

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا
    سابق صدر پرويز مشرف کى بيمارى اور وطن واپسى کا معاملہ ايوان بالا میں زیربحث آیا،سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم فيصلے کرنے والے نہیں ہیں پرویزمشرف باہر گئے توکوئی نہ روک سکا،جب پرویزمشرف صدر تھے تو میں جيل میں تھا ہاؤ س فلور پرکہہ ديا تھا کہ میں نے پرويز مشرف کو معاف کر دیا ،پرویزمشرف بے شک واپس آئيں يہ انکا گھر ہے،سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہيے،

    جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، نواز شریف بھی علاج کے لیے یہاں سے چلے گئے، میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا،

    تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں،پرویز مشرف یا جو دو ہفتے کا کہہ کر ملک سے گئے تھے واپس آئیں ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر شخص کے لیے ایک جیسا قانون ہو تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے،نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ میری ذات کی بات نہیں،نواز شریف کو جانتا ہوں انکی تقاریر بھی لکھتا رہا ہوں،آئین اور قانون توانا ہے تو وہ اپنا راستہ لے، نواز شریف نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جیل سے دوائی لینے بیرون ملک گئے نواز شریف خود اشتہاری ہے ، واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں ، سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی ایسی ہے کہ بجٹ دستاویز میں 7 ارب ڈالر لکھنا بھول جاتی ہے،حکومت امپورٹڈ احکامات کو مان رہی ہے،مشکل فیصلوں کے لیے دیانتدارقیادت کی ضرورت ہوتی ہے،

    پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اپوزیشن رکن سینیٹر مشتاق احمد نے سوالات اٹھا دیئے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے ملک اور آئین کے ساتھ ظلم ہوا ،ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں، عملا غلام ہیں پرویز مشرف 10 سال سے سیاہ سفید کے مالک رہے پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا عدلیہ پر شب خون مارا

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف معمولی بیمار ہیں اور اپنے گھر پر ہیں

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف