Baaghi TV

Tag: وفاقی ترقیاتی بجٹ

  • کفایت شعاری مہم: رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کی  کٹوتی

    کفایت شعاری مہم: رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کی کٹوتی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نےکفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس کٹوتی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، اس اقدام سے مجموعی حجم ایک ہزار ارب سے گھٹ گیا ہےاب رواں مالی سال کے لیے مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم کم ہو کر 900 ارب روپے رہ گیا ہے،یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس وقت جاری کفایت شعاری مہم اور مالیاتی استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر 72 ارب روپے کی بھار ی سبسڈی پہلے ہی دے چکی ہےوزیراعظم نے اپنے حالیہ خطاب میں بھی واضح کیا تھا کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا بوجھ منتقل کرنے کے بجائے تر قیاتی بجٹ میں کمی کی جائے گی، حکومت اسی حکمت عملی کے تحت مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہے۔

  • وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

    وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

    وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مرحلہ وار اجراء کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ حکمت عملی کے تحت رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز چار سہ ماہیوں میں مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

    ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 15 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کیا جائے گا دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد،تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 40 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے.اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے ترقیاتی فنڈز براہِ راست جاری نہیں کیے جائیں گے.تمام وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا پری آڈٹ بھی کیا جائے گا

    وزارت خزانہ نے یہ حکمت عملی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ارسال کر دی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت اور شفاف عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 108 فلسطینی شہید

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل