Baaghi TV

Tag: وفاقی دارالحکومت

  • وفاقی دارالحکومت کے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام

    وفاقی دارالحکومت کے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام

    ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 کو ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام کر دیا۔

    ڈی ایم اے کے مطابق جی–9 بس اڈا سالانہ 8 کروڑ 16 لاکھ روپے میں جبکہ آئی–11 بس اڈا 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں الاٹ کیا گیا ہے، جو پچھلی نیلامیوں کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ ہےجی–9 اڈا، جو گزشتہ سال 3 کروڑ 79 لاکھ روپے میں لیز پر دیا گیا تھا، اس بار 104 فیصد زیادہ قیمت پر نیلام ہوا۔ اسی طرح آئی–11 ٹرمینل، جس کی سابقہ نیلامی صرف 65 لاکھ روپے پر ہوئی تھی، اس بار 400 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

    ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ 2019 سے دونوں اڈے خودکار وصولی پر تھے کیونکہ ٹھیکیدار بار بار نیلامی میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے تاہم، ادارے کی حالیہ اصلاحات، سخت نگرانی اور بہتر حکمتِ عملی نے نہ صرف ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کر دیا،آئی–11 اڈے اور جی–9 بس اڈے کی غیر معمولی لیز ادارے کی شفاف پالیسیوں اور موثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہیں، جو اسلام آباد کے میونسپل ریونیو کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

    سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر شیلٹرز کی نشاندہی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

    24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت "وار بک رولز” نافذ کر دیے گئے ہیں، اور بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔

    اشیائے خوردونوش اور پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات

    مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں، دالوں اور دیگر ضروری اشیاء کا اضافی ذخیرہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ پیٹرول پمپس پر بھی اضافی سٹاک کی دستیابی کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد سے بروقت اعلانات کے لیے بھی مکمل کوآرڈینیشن کر لی گئی ہے۔

    نوجوانوں کی بطور رضاکار تربیت، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو بطور والنٹیر تربیت دے رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں وہ انتظامیہ کی معاونت کر سکیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ڈی سی عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا سائرن کی آواز پر فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور تصدیق کے بعد ہی کسی خبر پر ردعمل دیں۔ انہوں نے افواہوں کے سدباب کے لیے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ "گھروں کی لائٹس بند کرنے” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر پر کان نہ دھریں۔ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

  • اسلام آباد:  ایف الیون تھری گھر میں ڈکیتی،ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

    اسلام آباد: ایف الیون تھری گھر میں ڈکیتی،ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

    اسلام آباد کے ایف الیون تھری میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایف الیون تھری میں ڈکیتی کی اطلاع پر نفری پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فرار ہوتے ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری اور ڈاکو سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوئے۔

    آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میرا آبادی میں روپوش ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس پولیس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں ، پولیس خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے-

    لاہور: فرسٹ ائیر کی طالبہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

    اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ،مسلح ڈاکو دن دہاڑے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے،ڈاکوؤن نے گھر کا صفایا کر دیا وار 35 لاکھ روپے نقد اور زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، ڈاکو گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے اور گاڑی میں ہی فرار ہوئے، ڈاکو آئی جی ھاوس کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے داخل ہوئے۔ واردات پوش سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 63میں ہوئی-

    سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل

    اسلام آباد میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدےسے ہٹا دیا گیا تھا ،قاضی جمیل الرحمان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ پولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیااحسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کی سپرد کردی گئیں-

    بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنیوالا سفاک درندہ گرفتار

  • نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے، شیری رحمان ۔

    نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے، شیری رحمان ۔

    سرکاری ملازمین نے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین پر پولس نے تشدد کیا۔
    اس رد عمل پر شیری رحمان نے کہا کہ:
    سرکاری ملازمین کے پر امن احتجاج پر پولس تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار ملازمین کو جلد رہا کیا جائے، یہ لاٹھی گولی کی سرکار مذاکرات کرنا جانتی ہی نہیں، نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے،مہنگائی کے باوجود وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،حکومت کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئی، سادگی کی پالسی صرف سرکاری ملازمین پر لاگو کی گئی، ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی ہے۔ 

  • وفاقی دارالحکومت کا  رورل سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا

    وفاقی دارالحکومت کا رورل سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا

    وفاقی دارالحکومت کے رورل سرکل تھانہ نیلور کے علاقہ میں بھتہ خور، قبضہ گروپس اور جراٸم پیشہ افرادسرعام گن پواٸنٹ پر بھتہ وصول کرنے لگ گئے ہیں- شہری نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو تھانہ نیلور کے شریف النفس شہری منتظر عباس کودن دیہاڑے فاٸرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا-

    عمران خان نے اسلامآباد میں قبضہ گروپوں کے کلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی تھیں- تھانہ نیلور اسلام أباد کے علاقہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر بھی عملدرأمد نہ ہوسکا- قبضہ گروپ بھتہ خور گروپ کے کارندوں نے تھانہ نیلور کے رہاٸشی منتظر عباس کو چھاپر میں دن دیہاڑے فاٸرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا اور کسی وزیر نے نوتس تک نہ لیا-

    دن دیہاڑے جراٸم پیشہ افراد، قبضہ گروپس اور کامٹر گشت کی وجہ سےعوام اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے- تھانہ نیلور کے علاقہ ڈلہ چھاپر جراٸم پیشہ افراد کے حوالے سے علاقہ غیر بن چکاہے- رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان وزیرداخلہ جلد از جلد نوٹس لیں-