Baaghi TV

Tag: وفاقی محتسب

  • پاسپورٹ کے تاخیر سے اجرا  پر ارجنٹ فیس واپس کرنے  کی ہدایت

    پاسپورٹ کے تاخیر سے اجرا پر ارجنٹ فیس واپس کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی محتسب نے پاسپورٹ کے تاخیر سے اجرا پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس کرنے اور زیر التوا پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی:پیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پا سپورٹ آ فس کے خلاف شکایات کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم پاسپورٹ آ فس اسلا م آ باد بھیجی ٹیم نے ڈائریکٹر جنر ل آفس جی ایٹ اور پا سپورٹ آ فس جی ٹین کا دورہ کیا پا سپورٹ انتظا میہ نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ پا سپورٹ کے کا غذکی عدم دستیا بی کے با عث پا سپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے۔

    عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔خاور مانیکا

    ٹیم نے انتظا میہ کو ہدایت کی کہ اسے پا سپورٹ کا کا غذ خر ید نے کے پیشگی انتظا مات کر نا چا ہئیں تا کہ لوگوں کو بر وقت پا سپورٹ مل سکیں ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کو یہ ہدا یت بھی دی کہ آ ئندہ ارجنٹ پا سپورٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں کو مقررہ مد ت کے دوران پا سپورٹ جا ری کرنے کو یقینی بنا یا جا ئے-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

    ٹیم کو بتا یا گیا کہ سینکڑوں افراد نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے اپلا ئی کیا مگر انہیں پاسپورٹ جا ری نہیں کیا گیا وفاقی محتسب کی ٹیم نے ایسے افراد کو ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس واپس کر نے کی ہدا یت کی وفاقی محتسب کی ٹیم اپنی سفا رشات پر مبنی جامع رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی، دریں اثنا ء وفاقی محتسب نے ہدا یات جا ری کی کہ سیکر ٹر ی داخلہ ان تمام معا ملا ت کا مکمل جا ئزہ لے کر ان کے حل کو یقینی بنائیں تا کہ کل کو یہ مسئلہ دوبا رہ در پیش نہ ہو۔

    لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

  • وفاقی محتسب کی سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا،سوئی گیس سربرا ہان کو طلب کرکے ہدا یات

    وفاقی محتسب کی سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا،سوئی گیس سربرا ہان کو طلب کرکے ہدا یات

    وفاقی محتسب کی سیکرٹری پٹرو لیم، چیئر ین اوگرا اور سو ئی گیس سر برا ہان کو طلب کر کے ہدا یات

    وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے سو ئی گیس سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے سیکر ٹر ی پٹرولیم،چیئرمین اوگرا اور سو ئی گیس سر برا ہان کو شکا یت کنند گان کو فو ری ریلیف د ینے کے لئے مو ئثر نظام و ضع کر نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں کو تا ہی اور تا خیر بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو عوا می شکا یات کے ازالے اور شکایت کنند گان کو ریلیف دینے کے لئے کچھ انتظا می اصلا حات کر نے کی ضرورت ہے، وزارت پٹرولیم اور اوگرا اس عمل کی نگرا نی کریں۔

    وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز سیکر ٹر ی پٹرو لیم، چیئر مین اوگرا اور گیس سر برا ہان کو اپنے دفتر طلب کرکے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کے دوران دیں۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی وفاقی محتسب افضل لطیف، سیکر ٹر ی پٹرولیم کیپٹن (ریٹا ئرڈ) محمد محمود، چیئر مین اوگرا مسر ور خان،سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا شہزاد اقبال، ایم ڈی ایس این جی پی ایل علی جا وید ہمد انی، ایم ڈی ایس ایس جی پی ایل عمران منیار کے علا وہ مذکورہ اداروں اور وفاقی محتسب کے دیگر اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں شکا یت کنند گان کی جا ئز شکا یات پر فو ری ریلیف دینے کے لئے بعض اہم فیصلے کئے گئے۔ وفاقی محتسب نے خبردار کیا کہ صدر پا کستان کے فیصلوں کے خلاف عدا لتوں میں جانا کابینہ کی ہدا یات کی صر یحاً خلاف ورزی ہے۔سیکر ٹر ی پٹرو لیم کو اس کا نوٹس لینا چا ہئیے۔ اجلا س کے دوران ہی سیکرٹر ی پٹرولیم نے سو ئی گیس کمپنیوں کو ساٹھ ہزار سے کم ما لیت کے زیرسما عت کیس عدالتوں سے فوراً واپس لینے کے ساتھ ساتھ وزارت پٹرو لیم اور تمام کمپنیوں میں وفاقی محتسب کے لئے گر یڈ20 کے افسر کو فو کل پرسنز مقرر کرنے کی ہدا یا ت جا ری کیں

    وفاقی محتسب نے سو ئی گیس کمپنیوں کو بقا یا جات آ سان اقسا ط میں وصول کرنے کے لئے پیکج تیار کر نے کی ہدا یت کی۔ اجلا س میں یہ بھی طے پا یا کہ وزارت پٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے فوکل پر سنز وفاقی محتسب کے ایڈ وائزروں سے مل کر با ہمی مشاورت سے پیچید ہ کیسوں میں حا ئل رکا وٹیں دور کریں گے تا کہ شکا یات کنند گان کے مسا ئل جلد سے جلد حل ہو سکیں

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

    کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

    اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت نہیں تورا بورا ہے،وفاقی ادارے اسٹیٹ ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،عدالت کے ریمارکس

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

  • بزرگ شہری کی 100 روپے کے نوٹ پردو غلطیوں کی نشاندہی پر وفاقی محتسب کا نوٹس

    بزرگ شہری کی 100 روپے کے نوٹ پردو غلطیوں کی نشاندہی پر وفاقی محتسب کا نوٹس

    کراچی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم 75 سالہ محمد محسن نے 100 کے نوٹ پر بابائے قوم محمد علی جناح کا نام اور اس کے پیچھے تصویر کا مقام درست نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر وفاقی محتسب نے اسٹیٹ بینک کو فوری طور پر خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ان دو بڑی غلطیوں کی نشاندہی کرنے والے شہری کا نام محمد حسین ہے۔ وہ سرکاری ملازم تھے۔ تاہم اب وہ کراچی میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ گذشتہ 10 سالوں سے وہ اس غلطی کو درست کرانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کہیں سے شنوائی نہیں ہو رہی تھی۔ بالاخر میں نے وفاقی محتسب کو درخواست دی تو صرف دو ماہ میں ہی یہ تاریخی فیصلہ آگیا۔

    وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

    کراچی کے سابق سرکاری افسر محمد محسن کا کہنا تھا کہ 10سال قبل 100روپے کے نوٹ میں 2غلطیوں کی نشاندہی کی تھی جسے سٹیٹ بینک نے مسترد کر دیا تھے جس کے بعد شہری نے وفاقی محتسب کا رخ کیا اور شکایت درج کرائی –

    شکایت میں محمد محسن کا کہنا تھا کہ دس سال قبل نوٹ کا بغور جائزہ لینے پر اندازہ ہوا کے انگریزی میں قائد اعظم کے نام کا املا آئین پاکستان میں درج شدہ اسپیلنگ کے مطابق نہیں،”Quaid-i-Azam” کی جگہ”Quaid-e-Azam”ہے جو کہ غلط ہے یعنی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کے انگریزی حروف تہجی (Quaid-e-Azam) میں ای(e) کی بجائے آئی(í)لکھا جائے جو کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق ہے جب کہ نوٹ کی پشت پر طبع شدہ تصویر کے ساتھ قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کوئٹہ لکھا گیا ہے جوکہ بلوچستان ہونا چاہئے تھا۔

    محمد محسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران متعلقہ اداروں کو سینکڑوں خطوط لکھے لیکن کوئی پیشرفت نہ ہوئی،جنوری 2022 میں وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو نوٹسز بجھوائے اور اب اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    نواز اور شہباز شریف عوام کو بحرانوں سے نکال لیں گے،مریم نواز

    وفاقی محتسب کےعلاقائی دفتر کوئٹہ کے سربراہ سرور بروہی کے مطابق وفاقی محتسب نے شکایت گزار کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو دونوں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دیا ہے-

    وفاقی محتسب کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر قائداعظم کے صحیح ہجے لکھے جائیں جو کہ انگریزی کے حرف ”آئی” سے بنتے ہیں۔ قائداعظم کے ”ای” سے لکھے جانے والے ہجے غلط ہیں اسی طرح یہ بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ 100 روپے کے نوٹ پر زیارت کوئٹہ کی بجائے زیارت بلوچستان لکھا جائے۔

    سرور بروہی نے کہا کہ اس دوران سال2006 میں شروع ہونے والے 5ویں جنریشن کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں اسی طرح استعمال ہوتے رہیں گے تاہم نئے آنے والے نوٹوں پر یہ غلطی درست کردی جائے گی۔

    سرور بروہی نے 75 سالہ شہری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ محمد محسن نے نہ صرف غلطی کی نشاندہی کی بلکہ بار بار ناکامی کے باوجود ہمت نہ ہارکر حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

    پاکستانی سفیرکی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کےڈپٹی سیکریٹری جنرل سےملاقات

  • اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوتا ہی کو برداشت نہیں کروں گا،وفاقی محتسب

    اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوتا ہی کو برداشت نہیں کروں گا،وفاقی محتسب

    وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کا نو ٹس لے لیا ،متعلقہ اداروں سے بر وقت رپو رٹیں نہ آ نے پر بر ہمی کا اظہار.

    وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کا نو ٹس لیتے ہو ئے ان کے مسا ئل فور ی حل کر نے پر زور دیا ہے، متعلقہ اداروں سے بر وقت جواب اور رپو رٹیں نہ آ نے پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہوں نے بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق تمام اداروں کو اپنے ہاں گر یڈ بیس کے ایک افسر کو فو کل پر سن مقرر کر نے کی ہدا یت کی۔

    انہوں نے تمام مشنز کو وفاقی محتسب کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کر نے کی بھی ہدایت کی جس سے کا غذ کی بچت کے ساتھ ساتھ رپو رٹیں بھی بر وقت مو صول ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پا کستان کے 128 مشنز کے سر برا ہ کھلی کچہریوں کو زیادہ مو ئثر بنا ئیں تا کہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل جلد حل ہوں اور انہیں دیا ر غیر میں کسی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑ ے۔

    وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدا رت کی۔اجلا س میں اسپیشل سیکر ٹر ی خا رجہ امور خا لد ایچ میمن، قا ئم مقام چیئر مین نا درا بر یگیڈیر خا لد لطیف، امیگر یشن بیو رو کے ڈائر یکٹر جنر ل طا ہر نور کے علا وہ ائر پورٹ سیکو رٹی فو رس، ایف آ ئی اے، بی ای او ای، پی آئی اے، وزارت صحت اور کسٹم سمیت متعدد اداروں کے ذمہ دار افسروں نے شر کت کی۔

    وفاقی محتسب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90 لا کھ پا کستانی ہر سال تقر یباًتیس ارب ڈالر کا زر مبا دلہ پا کستان بھیجتے ہیں، اس لئے ان کے مسا ئل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہو نی چا ہیے، اس سلسلے میں کسی کو تا ہی کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا۔ وفاقی محتسب نے تمام اداروں سے کہا کہ وہ اپنی ما ہا نہ کا رکر دگی رپورٹ بر وقت ارسال کریں کیو نکہ اس سے ہی محکموں کی کا ر کر دگی کا اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپر یم کو رٹ کے جج کے برا بر اختیا رات ہونے کے با وجودہم افہام و تفہیم سے مسا ئل حل کر نے کی کو شش کر تے ہیں لیکن اگر کو ئی ہما رے احکا مات کی پر واہ نہ کر ے تو ہم اپنے اختیا رات استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ پا کستان کے آ ٹھ بین الا قوامی ہو ائی اڈوں پر وفاقی محتسب کے قا ئم کر دہ ون ونڈو سہو لتی ڈیسکوں پر با رہ متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور مو قع پر ہی شکا یات حل کر نے کی کو شش کر تے ہیں۔

    بر یفنگ میں بتا یا گیا کہ 2021 ء کے دوران تقریبا ً 54 ہزار شکا یات میں سے چا لیس ہزار شکا یات ون ونڈو سہو لتی ڈیسکوں کے ذریعے آ ئیں۔ گز شتہ بر س پہلی سہ ما ہی میں 10473 شکا یات مو صول ہو ئیں جب کہ اس سال پہلی سہ ما ہی میں 22295 شکا یات مو صول ہوئیں یو ں گز شتہ بر س کے مقا بلے میں اس سال 11822 شکایات زیا دہ آ ئیں جو کہ 112 فیصد اضا فہ بنتا ہے اور یہ وفاقی محتسب کے احکا مات کی روشنی میں میڈ یا اور دیگر ذرا ئع سے آ گا ہی مہم کا نتیجہ ہے۔