Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر احسن اقبال

  • بھارت نے قدرتی آفات میں سیاست کی، اس سے نمٹنا ضروری ہے،احسن اقبال

    بھارت نے قدرتی آفات میں سیاست کی، اس سے نمٹنا ضروری ہے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2025 کے سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل ہوگا۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کا مؤقف ہے سیلابی نقصانات کا حتمی اندازہ پانی اترنے کے بعد ممکن ہوگا جس پر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کام جاری ہیں، سیلاب سے نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، درست اعداد و شمار جلد جاری کیے جائیں گے اور 2022 کی طرح قدرتی آفات کے نقصانات کا تخمینہ عالمی اداروں کے تعاون سے لگایا جائے گا۔

    ملک میں سیلاب: ملالہ یوسفزئی کا 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

    احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا بڑا چیلنج ہے جبکہ سیلاب اور خشک سالی اس کے براہِ راست اثرات ہیں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ ہوا، حکومت جامع قومی پلان بنا رہی ہے،بھارت نے قدرتی آفات میں سیاست کی، اس سے نمٹنا ضروری ہے۔

    ایئر پورٹ کا سیکیورٹی افسر چوری میں ملوث نکلا

  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں سی پیک فیز 2 کے تحت صنعتی ترقی، کاروباری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔سن ویڈونگ کے بطور سفیر دور میں سی پیک نے کاغذی خاکے سے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی صورت اختیار کی.احسن اقبال نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا.

    احسن اقبال نے زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انڈسٹریل زونز، بزنس ٹو بزنس تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی جیسے نئے شعبوں پر مشتمل ہے، جس سے پاکستان میں ترقی کے نئے در کھلیں گے۔

    شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار

    بھارتی کھلاڑی نے علیحدگی کے بعد شادی بچانے کا فیصلہ کر لیا

    کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

  • بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی،احسن اقبال

    بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی اوراس کےکچھ میڈیا میں حواری بےبنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سابقہ حکومت نے اقتدار چلے جانے کا غم اس قدر لیا کہ پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے۔


    احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب میں اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ مرکز کے خلاف ہر قدم اٹھاتی ہے اور ملک کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلاتی ہے، مرکزی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے وزیراعظم کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں، یہ کون سی ملک سے محبت ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے بھی انہوں نے اقوام متحدہ سے لے کر دوست ممالک کو بھی کہا کہ ان کی امداد نہ کرو، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگ چکی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل کرکےملکی معیشت کو بہتربنایا ہے، بھارت اور پی ٹی آئی دو قوتیں تھیں جو پاکستان کےآئی ایم ایف معاہدہ کی بحالی کےلیے مخالفت میں کمربستہ تھیں۔


    انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک ہر شخص کی اچھائی یا برائی اس کے ذاتی نام سےنہیں بلکہ اس کےملک سےپہچانی جاتی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں –

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین راہداری کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے، دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے، ہم سی پیک کے طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے تحت چین اور سعودی عرب کو مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس بات پر ہے کہ ہم اپنی برآمدات 30 سے 100 ارب ڈالر کتنے برسں میں کرتے ہیں؟ ہر بیرون ملک مقیم پاکستانی کا فرض ہےکہ وہ برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرے بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کے لیے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی تاکہ ان کی حادثاتی موت کی صورت میں ان کے خاندان کی کفالت ہوسکے۔