Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر برائے توانائی

  • بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق محصولات کی وصولی میں کمی کی وجہ سے اس تجویز پر عمل نہیں ہوسکتا، بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی سے مزید ریونیو شارٹ فال ہوگا۔وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا یہ مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی درخواست کی تھی۔دوسری طرف وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہوجائے، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی: اویس احمد خان لغاری کامیاب شعبہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرانے کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ اس سے قبل بھی 2016 سے 2018 کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصہ پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، اپنے اس دور میں انہوں نے صارفین کی سہولت کیلئے پاور سیکٹر میں نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرایا جس کے بعد صارفین کی طرف سے شمسی توانائی سے سستی بجلی خود بنانے اور استعمال سے زائد بجلی حکومت کو فروخت کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

    اپنے اسی دور میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی کیلئے قانون بھی سازی کروائی، سردار اویس احمد خان لغاری اپنےسابق دور میں بطور وزیر پاور ڈویژن فیڈر ز کے نقصانات اور وصولیوں کی بنیاد پر بجلی فراہمی کو فروغ دینے میں کامیاب رہے، انہوں 2018 تک ن لیگ کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو صفر تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، اس عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف وہیں ہوتی تھی جہاں نقصانات ایک حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔

    سردار اویس احمد خان لغاری 2002میں بننے والی حکومت میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، بطور وفاقی وزیر ٹیلی آئی اینڈ ٹیلی کام ان کے دور میں ٹیلی کام سیکٹر میں ڈی ریگو لیشن کو فروغ ملا اور پی ٹی سی ایل کی کامیاب نجکاری ہوئی، ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت کی فضا شروع ہوئی جسکے صارفین کو بہت فائدے حاصل ہوئے، سردار اویس احمد خان لغاری 2013 سے 2017 تک خارجہ امور کمیٹی کے چار سال تک چیئرمین بھی رہے۔