Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر خزانہ

  • قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی

    قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی

    سیلابی صورتحال کے باعث قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی کر دیا گیا-

    ذرائع کے مطابق اجلاس کل 29 اگست کو ہونا تھا، جو سندھ حکومت کی درخواست پر موخر کر دیا گیا،اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات، ذیلی گروپس کے قیام اور مستقبل کے اجلاسوں کا شیڈول زیر غور آنا تھا جبکہ وفاق اور چاروں صوبے اپنی مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دینے والے تھے،صدر مملکت کی منظوری سے 22 اگست کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جس کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور نامزد ارکان بھی کمیشن کا حصہ ہیں، تاہم سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث درخواست کی گئی کہ اجلاس موخر کیا جائے-

    سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی خیمہ بستی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت 11واں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کی تھی،وزارت خزانہ میں قائم این ایف سی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11ویں قومی مالیاتی کمیشن 9 ارکان پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین جب کہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کمیشن کے ارکان میں شامل ہوں گے،اسی طرح پنجاب حکومت کے نمائندے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہر معاشیات ڈاکٹر اسد سید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

    سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

  • پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آ چکی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا حالیہ امریکی دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں 70 سے زائد ملاقاتیں کی گئیں جن میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور تھنک ٹینکس شامل تھے-

    وزیر خزانہ نے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آ چکی ہے،پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، اور مالیاتی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

    بھارت میں مبشر لقمان یوٹیوب بند،ایکس بھی بند ہو سکتا، مبشر لقمان کا بھارتیوں کو مشورہ

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 65 فیصد ہو گیا ہے پاکستان سے پہلی مرتبہ دودھ، آٹو سیکٹر سے گاڑیاں، اور فرنیچر سعودی عرب برآمد کیا گیا ہے، ایس آر اوز میں ترامیم اور اسٹرکچرل اصلاحات پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

    طلاق کی شرح زیادہ،شادی کھیلوں کے معاہدےطرز پر چار سال کیلیے ہونی چاہئے،تجویز پر ہنگامہ

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ 24 ریاستی ادارے نجکاری کمیشن کو دیے جا چکے ہیں، جن میں روزویلٹ ہوٹل اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 43 وزارتوں میں سے کئی کو ضم کیا جا رہا ہے،ٹیکسٹائل ہمیشہ معیشت کا اہم ستون رہا ہے اور حکومت آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر خصوصی توجہ دے گی۔

    پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا

  • پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونا ایک بڑا دھچکا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونا ایک بڑا دھچکا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے اعتبار اور ساکھ کی کمی کا مسئلہ ہے، کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یا قرض کو روول اوور کرنے کو تیار نہیں البتہ چین اور سعودی سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول سے خطاب میں محمد اورنگزیب کا کا کہنا تھاکہ حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے، ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسوں پر چلتے ہیں اور ہر کسی کو ٹیکس دینا ہوگا حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہو جانا چاہیے تھی، ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، کاروباری طبقے کو ذرا حوصلہ کرنا چاہیے، ہم ایف بی آر میں مکمل اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی میں کمی کےلیے صوبوں کو اقدامات کرنا ہوں گے، ہم نے معاشی اصلاحات کو جاری رکھنا ہے، پاکستان کی آبادی 2.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے اور آبادی کا بم پھٹ چکا ہے، غربت، سٹنٹڈ برتھ ریٹ اور اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ پر توجہ کی ضرورت ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف مشن آئندہ ہفتے آرہا ہے، پاکستان کا ٹرسٹ اور کریڈیبیلٹی ڈیفیسٹ ہے، آئی ایم ایف اسٹاک ٹیکنگ کےلیے آرہا ہے، ہم معاہدہ کر لیتے ہیں پھر شرائط پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو تمام حقائق بتا دیے جائیں گے۔

    محمد اورنگزیب نے صحافی کے منی بجٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خاطر جمع رکھیں اللہ خیر کرے گاصوبوں سے قومی مالیاتی معاہدہ سے آمدن کو بڑھایا اور اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا، پاکستان کے ہاتھ باندھے گئے ہیں،محمداورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی بطور ادارہ ساکھ اور اعتماد بحال کرنا ہے، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی پر فوکس ہے، بطور تنخواہ دار میں بھی بغیر ایڈوائزر کے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر سکتا، ڈیجیٹلائزیشن میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکیج بند کریں گے، ری فنڈز میں رشوت اور کرپشن والا کام بند کرنا ہوگا، سیف ڈیپازٹ کو بار بار رول اوور کروانا نہ آسان ہے نہ ہر کوئی کرتا ہے، ہمیں دوست ممالک سے سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے

    وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ سی پیک فیز ٹو میں بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری ہونا ہے، ہماری کوشش ہے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری برآمدی شعبے میں آئے، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونا ایک بڑا دھچکا ہے، وزارتیں تمام حکومتی ملکیتی اداروں کو اسٹریٹجک قرار دیتی ہیں، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور حکومتی کمپنیوں کی نجکاری کےعلاوہ مینجمنٹ کنٹرول بھی نجی شعبے کو دیا جائے گا، پی آئی اے کی نجکاری آسان ہوتی تو برسوں پہلے ہی ہو جاتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹنگ میں بانڈ جاری کریں گے، بانڈز جاری کرنے کے لیے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کو حقائق پر مبنی بریفنگ گورنر اسٹیٹ بینک دے رہے ہیں، ہماری ریٹنگ بہتر ہو گی تو عالمی مارکیٹ میں بانڈ جاری کریں گے، امید ہے کہ آئندہ مالی سال عالمی بانڈ مارکیٹ میں آجائیں گے جبکہ چین میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کےلیےکام کر رہے ہیں۔

  • 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہوزیراعظم دن رات پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نگراں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف کا پیکج آچکا ہے، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ می آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا۔

    محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، ہم برآمدات کے اضافے کی طرف جارہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بہتر پرفارم کررہی ہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ 4.5 فیصد کم ہوا ہے، جون میں 2 ارب ڈالر کے منافع کی ادائیگی کرنی تھی، پاکستان نے بروقت تمام ادائیگیاں کیں، افراط زر کم ہونے سے پالیسی ریٹ کم ہوا۔

    نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،وکلا …

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہے کہ اب یہ نئی حدیں عبور کر رہی ہے، میکرواکنامک استحکام منزل نہیں ایک راستہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے، سابق نگراں حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ہوا ہےاب معاشی استحکام آئے گا، پرامید ہوں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے، نجی شعبے کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، 6 وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہوگا، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سرکاری اداروں میں اصلاحات لائیں گے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق عملدرآمد کرنا ہے۔

    اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں فائلرز کی تعداد میں اضاف ہوا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دگنی ہوگئی، اس سال 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 1.6 ملین سے بڑھ کر 3.2 ملین تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 16لاکھ فائلرز تھے جو کہ بڑھ کر اب 32 لاکھ ہوگئے ہیں،اس سال 7 لاکھ 23 ہزارنئے فائلرز سسٹم میں شامل ہوئے ہیں، نان فائلرز گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،3 لاکھ ہول سیلرز ہیں، 25 فیصد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ڈیٹا ہمارے پاس ہمیشہ سے تھا، دیکھیں گے فائلرز نے کیا ظاہر کیا اور اصل اثاثے کیا ہیں، ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نان رجسٹریشن میں ہم یوٹیلیٹیز بلاک کر دیں گے، پروڈکشن یونٹس صرف رجسٹرڈ ہول سیلرز کو مال بیچ سکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ …

  • سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے،وفاقی وزیر خزانہ

    سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وہ ادارے جو سرکاری شعبےکے پاس ہیں انہیں زیادہ مسابقتی اور جوابدہ بنایا جائے، سرکاری اداروں کو شہریوں کی ضروریات کے لیےجوابدہ ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایس او ایز میں مالی اور آپریشنل کارکردگی کا متواتر جائزہ لیا گیا اور متعلقہ وزارتوں سے 20 مئی تک متعلقہ اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائز کی درجہ بندی کے لیے تجاویزپیش کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے، باقی کام نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ ادارے جو سرکاری شعبےکے پاس ہیں انہیں زیادہ مسابقتی اور جوابدہ بنایا جائے، سرکاری اداروں کو شہریوں کی ضروریات کے لیےجوابدہ ہونا چاہیےفنانس ڈویژن کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کا وفاقی ایس او ایز کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پر جاری کام کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں ڈی جی سینٹرل مانٹرنگ یونٹ نےبتایاکہ تمام تجارتی اداروں کا ڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے، کمیٹی کو رپورٹنگ کی مدت کے دوران ایس او ایز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کمپنیوں کی گورننس اور مالیاتی انتظام میں موجود متعددخامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ بی او ڈیز کی خالی آسامیاں بلاتاخیر پُر کی جائیں، جن کمپنیوں کے اکاؤنٹس کا آزادانہ آڈٹ نہیں کرایا گیا وہ فوری آڈٹ مکمل کریں، بہترکارکردگی کے لیے ایس او ایز کی تنظیم نو، نجکاری کے ایجنڈے کو تیزکیاجائے،سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ایس او ایز پالیسی رپورٹ کو حتمی شکل دے اور اسے شائع کرے، سرکاری اداروں کے اندر شفافیت،کارکردگی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے، اس کے علاوہ وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

  • وزیر اعلیٰ پنجاب   سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب   کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی-

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے انہوں نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا-
    https://x.com/pmln_org/status/1772136814611922948?s=20
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، مریم نواز شریف کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے-

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

  • پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیئے ہیں آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے دورہ چین کامیاب رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو تباہی سے بچانا اور اُسے مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایم ایف نے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا جب پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو دنیا بھر میں پائی جانے والی بلند ترین شرحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے پاکستان میں نئے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں پاکستان نے 2019ء میں معیشت کو درپیش مشکلات سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا تاہم قرضوں کی تین قسطوں کی فراہمی کے بعد اسے دو بار معطل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال پانچ سو ملین ڈالر کی قسط فراہم کی گئی تھی۔ اُس کے بعد پاکستان کی طرف سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد کی ناکامی کے سبب آئی ایم ایف نے اسلام آباد کے لیے قرضے کی ادائیگی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت چھٹے جائزے کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری کی ہے پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نئے معاشی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں آئی ایم ایف فنڈ کے شرائط کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات کو مزید سخت کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    دریں اثناء پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی ادائیگی کا اعلان سامنے آیا۔ شوکت ترین کے بقول ، ”جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کو ایک نئی قسط موصول ہونے والی ہے۔

    وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

    آئی ایم ایف کے اس اقدام کو غیر معمولی گرتی ہوئی معیشت اور کساد بازاری اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناظر میں ایک بہت بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے سبب پاکستان جیسی کمزور معیشت کے حامل ملک پر بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    حکومت کا کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر اس نے ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے ٹیکس میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کو بہت تیزی سے بڑھاتے ہوئے 13 فیصد تک پہنچانے کا سبب بنا ہے۔ یہ شرح اس وقت دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے کے ترکی اور ارجنٹائن کی طرح مہنگائی کی بلند ترین شرح قرار دی جا رہی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادی رقم کے اعلان کے بعد سامنے آیا تیل سے مالا مال اس عرب ریاست نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ذرمبادلہ کو ذخائر کی کمی پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی…