Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال

  • ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی  پولیوویکسینیشن یقینی بنائیں، مصطفیٰ کمال

    ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی پولیوویکسینیشن یقینی بنائیں، مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں اور رہیں گے۔

    وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے دورہ کوئٹہ کے دوران انسدادِ پولیو سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں اور رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں پولیو کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں قوم پولیو ورکرز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جبکہ علماء، اساتذہ اور بزرگ پولیو مہم میں بھرپور ساتھ دیں، پولیو لاعلاج ہے، جبکہ کینسر کا علاج موجود ہے۔

    سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت کر دی

    انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں دنیا کے تمام ممالک بشمول مسلم ممالک اس ویکسین کے ذریعے پولیو سے پاک ہو چکے ہیں پاکستان میں بھی وہی ویکسین استعمال ہو رہی ہے جو دنیا بھر میں دی جا رہی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت بھی بھرپور پولیو مہمات چلا رہی ہے پولیو وائرس اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے، غفلت نہ برتیں۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

  • مصطفی کمال کی میڈیکل ڈیوائسز  کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

    مصطفی کمال کی میڈیکل ڈیوائسز کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن سے متعلق دیرینہ مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل کر لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفی کمال نے یہ یقین دہانی کراچی میں واقع سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں وفاقی وزیر صحت اور HDAP کے وفد کے درمیان ایک اعلی سطحی ملاقات کے دوران کرائی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید عمر احمد نے کی، جب کہ سینئر وائس چیئرمین شاہن ارشاد، سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر ہاشمی، مسعود احمد اور سابق وائس چیئرمین عابد منیار بھی ملاقات میں شریک تھے۔وفد نے میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 کے تحت رجسٹریشن کی لازمی مدت میں توسیع کی فوری ضرورت سمیت متعدد ریگولیٹری چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ان کا مقف تھا کہ اگرچہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دعوی ہے کہ سینکڑوں رجسٹریشن درخواستوں پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث کسٹمز حکام درآمدی سامان کو روک رہے ہیں۔

    وفد نے نشاندہی کی کہ ماضی میں DRAP نے افرادی قوت کی کمی اور درخواستوں کی زیادہ تعداد کو جواز بنا کر کلاس اے اور بی میڈیکل ڈیوائسز کے لیے درخواستیں نہ دینے کا کہا تھا، اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رجسٹریشن کی مدت میں توسیع دی جائے گی۔ تاہم اب ان یقین دہانیوں سے پیچھے ہٹا جا رہا ہے، جس سے میڈیکل ڈیوائسز کے درآمد کنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وفد نے خبردار کیا کہ اگر رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کی گئی تو ملک میں صحت کے شعبے کو ایک سنگین بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، کیوں کہ اس وقت بھی سات ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔مزید بتایا گیا کہ DRAP کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کر کے معطل کر دیا گیا ہے، لیکن تاحال نہ منظوری ملی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی واضح پالیسی سامنے آئی ہے، جس سے درآمد کنندگان اور صحت کے اداروں میں شدید غیر یقینی پیدا ہو گئی ہے۔

    افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک

  • مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی ای او سی کے حکام نے وفاقی وزیرکا استقبال کیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق صوبائی کوآرڈی نیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔انہوں نے جاری ویکسینیشن مہمات اور درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی۔
    ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے ویکسین سے انکاری خاندانوں کے مسئلے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے، پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں 43,000 والدین ویکسینیشن سے انکاری ہیں جن میں سے تقریبا 42,000 کراچی سے ہیں ۔والدین سے اپیل ہے کہ اپریل کی قومی پولیو مہم بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    والدین کی مدد سے ملک کو پولیو کی مرض سے پاک کرنا ہے ۔مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی پرتشویش ہے۔پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کمیونٹی انگیجمنٹ اور ویکسینیشن مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔سندھ کے پولیو کوارڈینیٹر ارشاد علی نے وفاقی وزیرصحت کو بتایاکہ سندھ سے پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس سے کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے.

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

  • مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے صحت کے شعبے میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے شرکاء سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC )کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔

    پریزیڈنٹ پی ایم ڈی سی نے وزیر صحت کو موجودہ میڈیکل ایجوکیشن کے نظام پر بریفننگ دی۔ ملاقات میں میڈیکل کا معیار تعلیم عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کے کردار کو بھی سراہا۔

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین