Baaghi TV

Tag: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

  • حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو  جانے کی اجازت نہیں

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سردار یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 1 لاکھ 19 ہزار کوٹہ سرکاری حج اسکیم اور 60 ہزار کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج کے لیے لانگ اور شارٹ پیکیج پہلے کی طرح ہوں گے، جبکہ سرکاری حج اخراجات ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ "نجی ٹور آپریٹرز ان افراد کو جو گزشتہ سال نہ جا سکے، انہیں پچھلے سال کی لاگت پر حج کرائیں گے۔حج سے متعلق انتظامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عازمین کو مکمل تربیت دی جائے گی،ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،مالیاتی نگرانی کا مؤثر نظام متعارف کرایا جائے گا، شکایات کے ازالے کے لیے شفاف نظام رائج ہوگاسرکاری و نجی حج اسکیم کی مانیٹرنگ تیسرے فریق کو دی گئی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کا ڈیٹا وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا اور پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے فنانشل معیار مقرر کیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر مذہبی امور کے مطابق، روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر میسر ہو گی، جبکہ حج کے لیے سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔آخر میں انہوں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں وزارت کو اعتماد میں نہیں لیا، جس کا باقاعدہ جواب دیا جائے گا۔

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    خاموش تبدیلی کا سفر،تحریر: اقصیٰ جبار

    راجیہ سبھا میں جیا بچن برہم،آپریشن سندور پر حکومت پر برس پڑیں

  • ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں مدعو کیا گیا، روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال بھی کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔

    سردار یوسف نے کہا کہ عازمین حج سعودی ائیر پورٹ پر اتر کر براہ راست اپنی رہائش گاہوں میں منتقل ہونگے، لاہور ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی روانگی کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کیمعاملے پرجہاد کا فتوی آیا ہے، ان کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھی فلسطین میں جاری جنگ وجدل کی مذمت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک