Baaghi TV

Tag: وفاقی پولیس

  • آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس  گرفتار

    آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس گرفتار

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، سردار تنویر الیاس پر ایک نجی کمپنی کے دفتر پر حملہ کرنے اور نجی مال میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے،ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی تھی، جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہےسردار الیاس تنویر کی منتقلی کے بعد تھانہ مارگلہ کا دروازہ بند کردیا گیا اور کسی کو تھانے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، دوسری جانب تنویر الیاس کے گھر کے باہر پارٹی کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں-

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

    سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرترجمان پولیس نے کہا کہ اسلام آبادمیں سیاسی سرگرمیوں اورموجودہ صورتحال کے باعث سیکیورٹی سخت ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے منسوب سکول ، کالجز، کاروباری مراکز کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
    https://x.com/ICT_Police/status/1749476551245365606?s=20
    ترجمان نے کہا کہ محض پراپیگنڈہ اور افواہوں پر کان مت دھریں بلکہ مصدقہ ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر یقین کریں، شہری کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی ایپ پر دیں۔

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری

    واضح رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیاسکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔

    سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

    مختلف نجی اسکول اورکالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے علاوہ اسلام آباد اور اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیے گئے بم ڈسپوزل، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ بھی کیا سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔

    الیکشنز 2024:بلوچستان میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو …

  • اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے،اسلام آباد پولیس

    اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے،اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اپنی مرضی سے غائب ہو ئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گزشتہ روز لاپتہ ہوگئےتھی ان کے اہلخانہ نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے درخواست بھی دی تھی دائر درخواست میں کہا گیا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے،اعظم خان کا موبائل بھی بند ہے-

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ

    اس حوالے سے پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےجس کےمطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئےاعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگراضلاع کی پولیس سےبھی رابطہ کرلیا ہے۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا-

    پرویز الہیٰ کی مشکلات بڑھنے لگیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکرٹری تھےکل شام سےلاپتہ ہیں۔جو بھی میرےقریب سمجھاجاتا ہےاسے نشانہ بنایاجاتا ہےاسکےعلاوہ میں گزشتہ رات سابق گورنرلطیف کھوسہ کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں کیونکہ وہ ہماری قوم پر پھیلائی گئی فاشزم پر تنقید کر رہے ہیں-

    چھ گیندوں پر لگا تار 6 شکار،12 سالہ انگلش بالر کا بڑا کارنامہ

  • اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی کال پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی مقدمہ میں اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت 180 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اس طرح کی غیرقانونی ریلیوں پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے لہٰذا ریلی کے شرکا کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ آپ کی ریلی غیرقانونی ہے لیکن شرکا نےحکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے سڑک بند کر کے ریلی جاری رکھی اور احتجاج شروع کردیا۔ پولیس نےدفعہ 144 اور احکامات کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا شرکاء منع کرنے کے باوجود کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کے مرتکب ہوئے۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    پولیس کے مطابق انہیں ریلی کے شرکا کے ساتھ نرمی برتنے کا حکم دیا گیاتھا تاکہ دورے پرآئےچینی وفد کی نقل و حرکت کے دوران شرکا کے ساتھ تصادم سے بچا جا سکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ٹریفک بلاک کرنے والے کچھ شرکا کو میں چینی وفد کے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

    اس سے قبل، دارالحکومت کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور افسران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی۔

    گزشتہ روز ہی لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی زمان پارک سے روانہ ہوئی ریلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عدلیہ کے حق میں نعرے لگائے۔ عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک